ایک اور جسارت !

مغزل

محفلین
لو بھئی غزل اوہ معافی چاہتاہوں۔۔۔ جویریہ رائو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاحول پڑھو ۔۔۔
یہ حجازی میاں تو مجھے کسی تنقیدی قبیلے لگتے ہیں۔ بہر حال میں ان کی
جانب میں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ ادب کی 300 سالہ تاریخ میں ایسے
کردار ہر دور میں موجود رہے ہیں۔۔ اور ان کا عمل بذاتِ خود تحریک دینا ہوتا
ہے نہ کہ تخریب۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو ۔۔ منھ پت پھلائو۔۔ ۔۔ مسکرائو ۔۔۔شاباش
اور نئی نویلی عروسِ غزل کا شرماتا لجاتا مکھڑا ۔۔ دکھائو۔۔ ۔۔۔۔۔
ایک معترف
م۔م۔مغل
 

محسن حجازی

محفلین
مغل صاحب؟ کیا کہا؟ ہم تین سو سال پرانے ہیں؟ یہ آپ اور جیہ کر کیا رہے ہیں ہمارے ساتھ؟ ہماری عمر شریف کے متعلق للہ اس قدر اشتباہ مت پیدا کیجئے!
مغل صاحب کی تو اپنی تحریروں سے 'بوسیدگی' ہویدا ہے گویا معلوم ہوتا ہے غالب کے دور میں علم عروض پڑھایا کرتے تھے۔ مغل صاحب اندازتحریر کے مطابق آپ بھی کوئی دو سو کے سنہ میں معلوم ہوتے ہیں :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
یعنی آپ کا ٹھیک وہی مظلب ہے جو ہمیں سمجھ میں آیا ہے ؟؟
آپ کا مظلب ہے کہ میں یعنی جویریہ رفیق راؤ کسی سے غزلیں لکھواتی ہوں ؟؟؟
یعنی یہ ہمارے الفاظ، ہمارے خیالات اور ہمارےاحساسات نہیں بلکہ ادھار کے ہیں ؟؟
یہی کہنا چاہا نا آپ نے ؟؟؟؟؟؟؟


لیجیے حاضرین محفل! ہماری بدولت خاتون کا مکمل نام تو سامنے آیا آئندہ تنقیدی جائزے میں گھبرا کر ٹھیک ٹھیک عمر بھی سامنے آ جائے گی جو کہ وگرنہ بحوالہ خواتین امر محال ہے:grin: :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
تو اس سے تو اچھا تھا کہ دال ہی دے دیتے ;)


شمشاد بھائی دال ضرور دے دیتا اگر دالیں بیچتا ہوتا، ہاں لوگوں کا کھیلوں کا سامنا اِدھر سے اُدھر ضرور کرتا ہوں اگر 'کھیل ہی کھیل میں' زمرے کیلیئے کسی ساز و سامان کی ضرورت ہو تو حکم کیجیئے ;)

ویسے آج کل میرے ارد گرد فارسی شاعری کی کتب بکھری دیکھ کر میری زوجہ محترمہ فرماتی ہیں کہ تم اب تیل بیچنے کا کام شروع کر دو۔ :)
 

جیا راؤ

محفلین
خاتون ہم نے تو مشورہ دیا تھا کہ بروقت دیوان تیار ہو جاوے ورنہ ہمیں کیا ضرورت تھی کچھ کہنے کی؟ اور آپ نے اس مسکین (حجازی) کو اس بری طرح ڈانٹ دیا کہ توبہ!

بہرطور، کچھ سنجیدہ پیرائے میں، بات یہ ہے کہ آپ کے اشعار بہت خوب ہیں اور لائق تحسین ہیں۔ اور جو کیفیات کا بیان ہے وو بھی بہت اعلی ہے۔بہت خوب لکھتی ہیں ماشا اللہ! سوچ، جذبے ذہانت ادھاار لی دی نہیں جاسکتی وگرنہ کتنے اقبال بننے کے خواہشمند ہیں اور جانے کتنے اسٹیفن ہاکنگ۔ دیگر یہ کہ میں کافی عرصے سے یہاں پر ہوں اور بہت ہنسی مذاق بھی چلتا رہا ہے تاہم الحمد اللہ آج تک کم سے کم میرے خیال میں خاکسار کسی کی دل آزاری کا سبب نہیں بنا۔ بحث جدال بھی بہت ہوا اختلاف بھی تاہم کبھی دامن اعتدال ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ محفل پر صرف ایک شمشاد بھائی کے بعد آپ ہیں جن کو میں نے براہ راست hit کیا ہے۔ شمشاد بھائی کے خطوط کی تعداد پر کبھی کبھی ایسے ہی کچھ الٹا سیدھا کہہ دیتا ہوں تاہم ان کی شفقت اور بڑائی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی برا نہیں مانا بلکہ اسے بجا طور پر ظرافت پر محمول کیا۔ وگر نہ وہ بھی آپ کی طرح آستین چڑھا سکتے ہیں کہ کیا مطلب؟ میں۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ خطوط۔۔۔ الخ

جو بات میں نے آپ سے کہی بسلسلہ غزل تو اس میں پہلو یہ ہے کہ گویا غزل نہ ہوئی عید کا جوڑا ہوگیا جو درزی کو سلوانے دینا ہے۔ ورنہ میں بجا طور پر اسے آپ ہی کا کلام سمجھتا ہوں اور انداز بیان سے بے حد متاثر ہوں۔
بہرطور، معذرت، میرا وہ مطلب نہیں جو آپ سمجھی تھیں، بلکہ میں وہ کہہ رہا تھا جو دیگر احباب سمجھے ہیں۔

تو ہم خاتون اسی بات پر زور دیں گے کہ ہفتہ پہلے کہلوا دیا کیجیے وگرنہ عجلت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کی مسدس غزل کی دانست آپ کی خدمت اقدس میں ارسال کر دی گئی اور آپ کی غزل کہیں اور زینت دیوان بنی۔ اور پھر کوئی مشاعرہ بھی سر پر ہو تو موصول شدہ مسدس کسی کام کی نہیں کہ غزل کا دور دورہ ہے۔ ہم تو خود لکھواتے ہیں اور اس میں کوئی شرم کی بات تھوڑا ہی ہے؟ بعد از صنعتی دور کے تقاضے ہی کچھ ایسے ہیں! اب اگر باسمتی چاول درکار ہوں تو کیا آنگن پانی سے بھر دیں؟ بازار سے کیوں نہ خرید فرمائیں؟ سبھی کام خود ہی تھوڑا کیے جاتے ہیں! غزل و تحریر و تصنیف کا معاملہ بھی کچھ یوں ہی ہے! بلکہ شمشاد بھائی و دیگران نے یہیں پر ایک صاحب کو پکڑا بھی ہے اور خاصا غلط پکڑا ہے۔ ارے صاحب سمجھیے کہ ہر کام خود نہیں کیا جا سکتا اگر وہ کسی کی تحریر ہے تو کیا ہوا؟ آپ کے باورچی خانے میں موجود شکر بھی تو آپ کی پیدا کردہ نہیں!

ارے جناب ہم اور آپ سے اساتذہ کو ڈانٹیں !!
اب ایسے بھی بے ادب واقع نہیں ہوئے ہیں:cool:
آپ کے اس اندازِ سخن کے تو ہم پہلے ہی دن معترف ہو گئے تھے سو آپ کا یہ مراسلہ دیکھ کر سوچا کہ تھوڑا مذاق ہم بھی کر دیکھیں کیونکہ ہمیں اس بات کی قوی امید تھی کہ آپ کا جواب نہ صرف ہمیں بلکہ اس بزم کے دیگر افراد کو بھی محظوظ کرنے کا باعث ہوگا۔
آخر ہماری یہ خواہش آپ نے پوری کر ہی دی جس کے لئے ہم آپ کے تہہِ دل سے مشکور ہیں۔ :grin:
امید ہے آئندہ بھی سراہنے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے:cool:
ہماری کوئی بات گراں گزری ہو تو معذرت۔
 

جیا راؤ

محفلین
یعنی آپ کا ٹھیک وہی مظلب ہے جو ہمیں سمجھ میں آیا ہے ؟؟
آپ کا مظلب ہے کہ میں یعنی جویریہ رفیق راؤ کسی سے غزلیں لکھواتی ہوں ؟؟؟
یعنی یہ ہمارے الفاظ، ہمارے خیالات اور ہمارےاحساسات نہیں بلکہ ادھار کے ہیں ؟؟
یہی کہنا چاہا نا آپ نے ؟؟؟؟؟؟؟


لیجیے حاضرین محفل! ہماری بدولت خاتون کا مکمل نام تو سامنے آیا آئندہ تنقیدی جائزے میں گھبرا کر ٹھیک ٹھیک عمر بھی سامنے آ جائے گی جو کہ وگرنہ بحوالہ خواتین امر محال ہے:grin: :grin:

حجازی صاحب مکمل نام تو ہم پہلے ہی اپنے "تعارف" میں بیان فرما چکے تھے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی جیا صاحبہ نے بہت خوب لکھا ہے جواب آن غزل کے طور پر۔

ویسے جیا صاحبہ کو میں ایک بات بتا ہی دوں، ہو سکتا ہے انہیں معلوم نہ ہو کہ محسن بھائی بھی بہت اعلٰی شاعری کرتے ہیں۔ کیا ہوا جو ان کا پہلا دیوان، جو چھ آنے کی ایک کاپی پر منحصر تھا، پرنالے کے راستے لاہور کی سڑکوں پر بہہ گیا تھا۔
 
Top