ایک اور حملہ

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دعا کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے جی، حکمرانوں کو تو بس مزید پانچ سال کی فکر ہے اور کچھ نہیں‌
 

ساجداقبال

محفلین
اور اب ہنگو اور حب کی باری آئی ہے:
صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک بازار میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں ایک کار خودکش حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
مکمل خبریہاں۔۔۔
 

نوید

محفلین
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسلام آباد میں لال مسجد کے واقعہ کے بعد اس ماہ کے دوران ملک کے شمالی حصوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں اب تک 140 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بی بی سی اردو
 

ساجداقبال

محفلین
ملک حقیقتآ عراق بن چکا ہے۔ اب میرے آبائی شہر کوھاٹ کی باری آئی ہے:
صوبہ سرحد کے شہر کوہاٹ میں جمعرات کی رات فوجی چھاؤنی کی مسجد میں ایک مبینہ خودکش حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مکمل خبریہاں۔۔۔
 

shahzadafzal

محفلین
یہ سب ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے!!!!!!!!!!!!!

خاص کر اس عوام کو فوج سے لڑایا جا رہا ہے!!!!!!!!!!!!
 

ساجداقبال

محفلین
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی ادارے ٹوچی سکاؤٹس کی ایک چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
مکمل خبر۔۔۔
میرا نہیں خیال 10 جولائی سے لیکر آج تک عراق میں اس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہونگی۔
 

خاور بلال

محفلین
شروع میں‌ قوم پاک فوج سے محبت کرتی تھی۔ پھر قوم نے فوج سے نفرت کی اور اب نفرت انتقام میں‌ بدل گئی ہے۔کاش! پاک سرزمین، پاک فوج سے پاک ہوتی۔

میرے فوجی جواں‌، جراتوں کے نشاں
کسی دور میں‌ قوم فوج کیلئے اس طرح‌ کے ترانے پڑھتی تھی۔
اور اب ۔۔۔۔۔۔

کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا
پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
اب سبھی بے ضمیروں کے سر چاہیئے
اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

بالکل ساجد بھائی ہمارے ایک دوسرے عظیم مجاہد کمانڈر عبداللہ محسود بھی شہید ہو چکے ہیں جنگ اور جیو نیوز پر بھی دیکھا۔

اللہ مسلمانوں پر رحم کریں
ایک جگہ لال مسجد کے فورم پر ایک تصویر دیکھی تھی اور بہت ہی معنی خیز تھی
جس میں ایک پھانسی گارڈ بنایا گیا تھا جس میں بنیاد پرست اور دین دار طبقے کے لیے سید ھی سیڑھیاں پھانسی گارڈ کی طرف دیکھائی گئی تھی اور روشن اور مغرب زارہ طبقے کے لیے زرہ ٹیرھی ویڑی کرکے پہنچائی گئی تھی اگر کسی دوست کے پاس ہو اور یہاں پوسٹ کریں تو کیا ہی بات

اللہ اکبر کبیرا


واجد
 

قسیم حیدر

محفلین
''اے نبی! کہ دیجیے کہ اللہ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے یا نیچے سے تم پر عذاب لے آئے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر دے اور تم میں ایک گروہ دوسرے کو جنگ کی سختی کا مزا چکھا دے'' (آیت کا مفہوم سورۃ الانعام)
میرے بھائی مسلمانوں کی یہ لڑائیاں اللہ کا عذاب نظر آتی ہیں۔ یو ٹرن لے کر لاکھوں مسلمانوں کو قتل کراؤ گے تو یہی ہو گا نا۔ اندلس کی تاریخ گواہ ہے کہ یو ٹرن سے کبھی ملک نہیں بچا کرتے۔
 

ساجداقبال

محفلین
رزاق بگٹی کی ایک حالیہ بریفنگ سے لی گئی تصویر:
raziqbugtimv3.jpg
 
Top