ایک اور نئے فانٹ کی اطلاع

الف عین

لائبریرین
یاہو گروپس اردو کمپیوٹنگ اور پاک ٹائپ میں عباس ملک نے ایک نستعلیق فانٹ کا نمونہ پی ڈی ایف فائل میں بھیجا ہے اور یہاں بھی بہت سے مشترک ارکان کی نظر سے گزرا ہوگا۔ اب تک میں نے اس پر رائے کا اظہار اس لئے نہیں کیا تھا کہ یہ مجھے شک ہے کہ یہ یونی کوڈ فانٹ نہیں ہے۔ اس لئے کہ میں نے پی ڈیی ایف فائل سے اس کا ٹیکسٹ کاپی کر کے پوسٹ کرنے کی کوشش کی تو یہ ویسٹرن سکرپٹ میں ہی پیسٹ ہوا۔ عباس ملک اس سلسلے میں خاموش ہیں۔ کیا کسی کو علم ہے کہ یہ فانٹ یونی کوڈ ہے؟ اور اگر نہیں بھی ہے تو اس کو بھی اوپن لئے آؤٹ جدول کے ذریعے یونی کوڈ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق کے علاوہ مزید فانٹس بھی دستیاب ہوں تو صارفین کے پاس کم از کم چائس تو ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ برائے مہربانی یہ پی ڈی ایف فائل یہاں بھی بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کردیں تاکہ ہم بھی اسے دیکھ سکیں۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب اگر آپ وہ اٹیچمنٹ پوسٹ کر دیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ اگرچہ میں آپ کے یاہو گروپ کا ممبر ہوں مگر اس کی ای‌میل وصول نہیں کرتا بلکہ آن‌لائن جا کر پڑھتا ہوں۔ فائل اٹیچمنٹ وہاں موجود نہیں ہوتی اس لئے یہ میری نظر سے نہیں گزرا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یہ فائل یاہو پاک ٹائپ گروپ کے فائل سیکشن سے مل گئی ہے۔ یہ فونٹ‌ دیکھنے میں ٹھیک لگ رہا ہے اور نسبتاً کم پوائنٹ‌ سائز پر بھی مناسب کوالٹی دے رہا ہے لیکن اس میں لکھی گئی تحریر سے یہ ابھی پروڈکشن کوالٹی سے خاصا دور لگتا ہے۔ ابھی اس کی ورٹیکل کرننگ اور نقطہ اور اعراب کی پلیسمنٹ پر کافی کام ہونے والا ہے۔ دوسرے اس کے متعلق مزید اور کوئی انفارمیشن نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ نفیس نستعلیق جیسی ہی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے، یہ کم ہی لوگ جانتے ہوں گے۔ ابھی تک یہ انفارمیشن نہیں مل سکی کہ فونٹ‌ پرفارمنس اور سائز کے اعتبار سے کیسا ہے اور اس میں کتنے گلفس اور لگیچرز استعمال کیے گئے ہیں۔ آپ بھی اس پی ڈی ایف کو ملاحظہ فرمائیں اور اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ میں نے ازراہ تفنن نفیس نستعلیق فونٹ میں کچھ تحریر کرکے اس نئے فونٹ کے ساتھ تقابل کیا ‌ہے جسے آپ کے سامنے بھی پیش کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں نفیس نستعلیق چھوٹے پوائنٹ‌ سائز پر اچھی کوالٹی نہیں دیتا۔

اس پورے معاملے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اب مختلف اطراف سے نستعلیق فونٹ‌ ڈیویلپمنٹ کے بارے میں حوصلہ افزا خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ وہ دن انشاءاللہ دور نہیں جب ہم اس فورم کا صفحہ نستعلیق میں دیکھ سکیں گے۔

font_comparison.jpg
 

Attachments

  • sample_nastaleeq_font_178.zip
    536.4 KB · مناظر: 95

رضا

معطل
ایک اور نئے فانٹ کی اطلاع(نستعلیق)

[font=me_quran]بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ[/font]

السلام علیکم!
لیکن یہ فونٹ کہاں سے Download ہوگا؟
یہاں تو صرف اس کی پی ڈی ایف سیمپل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کیلئے ہے۔
برائے کرم! اس نستعلیق فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک بھی دیں۔
والسلام مع اکرام
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس فانٹ کا صرف نمونہ ہی ملا تھا ۔ فونٹ فائل نہیں اگر ایسا ہوجاتا تو ہمیں‌ یہ تو کلئیر ہوتا کہ یہ یونیکوڈ ہے یا آسکی۔۔۔۔
 

باسم

محفلین
کہیں وہ تو نہیں

کہیں یہ یونی نستعلیق تو نہیں
نایاب غالبا ڈاٹ نیٹ والوں کا
مفت میں دستیاب ہے ڈیمو
میں نے کہیں سے ڈان لوڈ کیا تھا آپ تلاش کرلیں
 

دوست

محفلین
بھائی اگر مفت ہے تو جو آپ نے اتارا تھا وہی پیش کردیں۔
بلکہ ادھر بھی اس کا ربط دیں چاہے کسی فائل سرور پر چڑھا کر ہی دے دیں ہم بھی ٹرائی کریں اسے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی ہاں یہ نایاب والوں کا ہی یونی نستعلیق ہے اس کا ڈیمو ورژن فری ہے لیکن دوسرا ورؐن فروخت ہوتا ہے میں نے ڈیمو ورژن کو ٹیسٹ کیا تھا اور اس کی کارکردگی نفیس نستعلیع سے بھی گئی گزری ہے
 
Top