ایک اور پلیٹ فارم

الف عین

لائبریرین
میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں ایک متساوی پلیٹ فارم مہیا کر دوں تو اردو ویب کو کچھ نقصان تو نہیں پہنچے گا۔یوں بھی ہم یہاں جی پی ایل میں کتابیں دے رہے ہیں اس اجازت کے ساتھ کہ دوسرے بھی ان کو اپنی سايٹس پر فراہم کر سکتے ہیں۔
میں نے فری سرور پر ہی ایک اور سائٹ بک کر دی ہے۔ لیکن میرا ارادہ یہ ہے کہ وہاں پہلے سے شائع کتابوں کے علاوہ دوسری کتابیں ای پبلش بھی کروں۔ اور یہ اردو لائبریری کا موقف نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جو آن لائن ٹائپ کرنا نہیں چاہتے وہ بھی اپنی فائل مجھے بھیج سکتے ہیں جسے یہاں مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا یو آر ایل ہے:
http://kitaben.4t.com
ابھی تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے، لیکن میرے پاس مواد کافی ہے۔ اور کیوں کہ یہ فری سرور ہے اور 15 میگا بائٹ ہی جگہ دیتا ہے، اس لئے میں صرف زپ فارمیٹ میں ٹیکسٹ یا ڈاک مہیا کرنا کا اردہ رکھتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی استادِ محترم۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ کیونکہ ابھی ہم لوگوں‌ نے ادھر کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش نہیں‌کی ہے اور فی الحال تو مستقبل قریب میں بھی ایسا کچھ نہیں‌دکھائی دے رہا
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں ایک متساوی پلیٹ فارم مہیا کر دوں تو اردو ویب کو کچھ نقصان تو نہیں پہنچے گا۔یوں بھی ہم یہاں جی پی ایل میں کتابیں دے رہے ہیں اس اجازت کے ساتھ کہ دوسرے بھی ان کو اپنی سايٹس پر فراہم کر سکتے ہیں۔
میں نے فری سرور پر ہی ایک اور سائٹ بک کر دی ہے۔ لیکن میرا ارادہ یہ ہے کہ وہاں پہلے سے شائع کتابوں کے علاوہ دوسری کتابیں ای پبلش بھی کروں۔ اور یہ اردو لائبریری کا موقف نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جو آن لائن ٹائپ کرنا نہیں چاہتے وہ بھی اپنی فائل مجھے بھیج سکتے ہیں جسے یہاں مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا یو آر ایل ہے:
http://kitaben.4t.com
ابھی تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے، لیکن میرے پاس مواد کافی ہے۔ اور کیوں کہ یہ فری سرور ہے اور 15 میگا بائٹ ہی جگہ دیتا ہے، اس لئے میں صرف زپ فارمیٹ میں ٹیکسٹ یا ڈاک مہیا کرنا کا اردہ رکھتا ہوں۔

اعجاز صاحب، فی الحال تو آپ کی اس کاوش سے ساری توقعات وابستہ ہیں۔ ہمیں انتظار ہے کہ جلد آپ کے پاس موجود سارا مواد نیٹ پر میسر ہو تو ہم اسے پڑھ سکیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرے پاس کچھ اسلامی اور شعرو ادب پر مشتمل کتب ہیں میں انہیں شیئر کرنا چاہتا ہوں کیا یہ ممکن ہے کہ ان کتب کو ایچ ٹی ایم ایل کمپائلڈ فائل کی صورت میں مرتب کر کے اپ لوڈ کیا جائے اس تجویز کی موزونیت کیا ہے۔ میں نے قرآن حکیم کا متن اور کنزالایمان و عرفان القرآن تراجم کو اس طرح کمپائل کر نے کی کوشش کی ہے تین چار پارے مکمل ہو گئے ہیں مجھے تو یہ طریقہ کار بہت موزوں لگ رہا ہے ۔ علامہ اقبال سایئبر لائبریری سے ایک دو کتابیں ڈائوں لوڈ کی تھیں وہ بھی اسی فارمیٹ میں ہیں ۔ آپ صاحبان کیا کہتے ہیں؟ کہیے تو قرآن حکیم کے مذکورہ کام کے دو پاروں کی فائل کہیں نمونے کے طور پر اپ لوڈ کردوں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
قیصرانی بھائی
القرآن نامی فائل میں نے یہاں اردو نستعلیق فونٹ پروجیکٹ میں اپ لوڈ کر دی ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=83738#83738
اسے دیکھ کر تبصرہ فرمایئے
لیکن یہ تبصرہ کم از کم دو لائینوں پر ضرور مشتمل ہو
اور اسے متعلقہ مقام پر منتقل بھی کر دیجیئے گا
شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
تبصرہ تقریبام دو لائنوں کا ہو چکا ہے جناب :) باقی مناسب فورم کو اگر زکریا بھائی کی صوابدید پر رہنے دیا جائے تو کیسا رہے گا؟ اس کے علاوہ چونکہ یہ اٹیچمنٹ آپ نے پراجیکٹ سے متعلق ہی کی ہے تو کچھ دیر یہیں رہنے دیں
 
Top