ایک اچھی اور ایک بری خبر!

arifkarim

معطل
ونڈوز کے صارفین بہت عرصہ سے شور مچاتے آئے ہیں کہ اسپر فانٹس کی اسموتھ رینڈرنگ ویسی نہیں ہوتی جیسے میک یا لینکس ڈسٹروز کی ہوتی ہے۔ اسکا حل چند چینیوں نے یہ نکالا کہ ایک چھوٹی سی یوٹیلیٹی بنا ڈالی، جو آپکی سسٹم ٹرے میں بیٹھ کر بالکل ویسی اسموتھ رینڈرنگ فراہم کرتی ہے جیسی لینکس یا میک میں ہوتی ہے:

ونڈوز کی ڈیفالٹ بکواس کلیئر ٹائپ رینڈرنگ:
b091.gif

GDI++ Utility انیبل کرنے کے بعد:
b092.gif

:grin:

اور اب بری خبر:
بری خبر یہ ہے کہ اسکا ڈیفالٹ ٹیکسٹ رینڈرنگ انجن یونی اسکرائب کی بجائے فری ٹائپ ہے، جسمیں نہ جانے کیوں نستعلیقی کرس اٹیچمنٹ یا پوزیشننگ کی اسپورٹ موجود نہیں ہے! :( :confused: :idontknow: :mad:
b093.gif
یعنی جس لفظ کا لگیچر نہیں ہوگا، اسکا ہوگا بیڑا غرق! :noxxx:
میں نے اسکے خالق سے بات کی ہے، مگر وہ انگریزی زبان سے کم واقفیت کے باعث اس مسئلہ کو ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا۔ البتہ اسنے اسمیں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔ ربط یہ لیں:
http://arifkarim.no/Public/GDI++Ver.GilyXD.rar
یہ ونڈوز ۷ پر ٹیسٹڈ ہے اور یقیناً پرانی ورژنز پر بھی چلے گا۔ اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سخت افسوس ہوا ہے۔ شاید محفل کے ماہر پروگرامرز کیلئے ایک چیلنج ہو ، اگر اسکے ٹیکسٹ رینڈرنگ کو یونی اسکرائب کے قابل بنا دیا جائے یا فری ٹائپ کے نئے ورژن حرف باز کے!:devil:
 
مدیر کی آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
کیا بات ہے۔
ابھی کچھ دنوں قبل ہی میں سوچ رہا تھا کچھ ایسا ہو
کہ ونڈوز میں رہتے فائر فاکس میں لنکس جیسا ویو آئے۔
لیکن وہی پنگا۔
کہ کافی الفاظ گڑبڑ کررہے ہیں۔
اس کو کون ٹھیک کرے گا۔

میری فیلڈ کا تو کام ہی نہیں یہ۔
 
ہاں یار، فیلڈ تو میری بھی نہیں۔ شروع میں تو بہت سا وقت اس مسئلہ کو ڈی بگ کرنے میں ہی لگ گیا۔ عجیب بات ہے کہ فری ٹائپ کی نئی لائبریریز آنے کے باوجود اسمیں موجود Freetype.dll کا ورژن خاصا پرانا ہے۔ میں نے لیٹسٹ ورژن اتار کر، ریپلیس کرکے تکا مارنے کی کوشش کی تھی، پر کام نہیں بنا۔ بہر حال یہ انکی آفیشل سائٹ کا پتا ہے، جہاں پر GDI++ کا کافی پرانا ورژن موجود ہے:
http://drwatson.nobody.jp/gdi++/index-en.html
 
شاکرالقادری

لائبریرین
وہ کہتے ہیں ناں بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا!

میں نے بھی اس اطلاقیہ کو انسٹال کرنے کے بعد کچھ ایسا ہی کہا اور پھر ان انسٹال کر دیا
کیونکہ فورم پر اچھے بھلے نستعلیق کا بیڑہ غرق ہو گیا تھا

:laughing:
آپکو تنبیہہ اوپر کی جا چکی تھی۔ اپنے رسک پر استعمال کریں۔
نیز نسخ و لاطینی فانٹس پر کافی تک ٹھیک ہے۔:battingeyelashes:
 
فاتح

لائبریرین
ابھی کچھ دنوں قبل ہی میں سوچ رہا تھا کچھ ایسا ہو
کہ ونڈوز میں رہتے فائر فاکس میں لنکس جیسا ویو آئے۔
گذشتہ ماہ کے سپائڈر میں پورٹیبل اوبنٹو انسٹال کرنے کے متعلق ایک آرٹیکل تھا وہ تو آن لائن نہ مل سکا لیکن یو ٹیوب پر اس کے متعلق کسی قدر تفصیل بتائی گئی ہے۔ تلاش کریں گے تو کوئی اور آرٹیکل بھی مل ہی جائے گا۔ بلکہ یہ لیجیے مل گیا لائف ہیکر پر ایک آرٹیکل اور اس کے مندرجات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ شاید سپائڈر میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مصنف نے بھی اسی سے استفادہ کیا ہو گا۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=tNzmNB-P6Qk"]YouTube - Portable Ubuntu Screencast[/ame]
سوچ رہا ہوں کہ اردو میں اس مکمل پراسس کی تفصیل بھی لکھ ڈالوں مگر ہزاروں خواہشیں ایسی کہ۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف، اس سے بھی تحقیق کی ایک نئی سمت متعین ہو سکتی ہے۔ کسی زمانے میں محسن نے بھی اس سے ملتے جلتے آئیڈیا کا ذکر کیا تھا۔

فاتح، میرے خیال میں سفاری براؤزر کے استعمال سے بھی نستعلیق فونٹس کی رینڈرنگ کی مطلوبہ کوالٹی مل جاتی ہے۔ کچھ روز قبل ہی شارق نے بتایا تھا کہ سفاری 4 پر نستعلیق فونٹ بالکل درست کام کر رہے ہیں۔ ویسے پورٹیبل ابنٹو بھی دلچسپ نظر آ رہا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
ہم سے زیادہ شاید اس مسئلے کا سامنا جاپانیوں کو تھا کہ فونٹ چھوٹے سائز پر نظر نہیں آتے تھے۔ ونڈوز میں anti aliasing 8 شیڈز میں کی جاتی ہے جبکہ فری ٹائپ میں یہی شیڈنگ 256 لیولز کے ساتھ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت چھوٹے سائز پر بھی فونٹ صاف دکھائی دیتے ہیں۔ کسی زمانے میں اس طرف تجربات کرنے کا ارادہ تھا تاہم اب طبیعت ادھر نہیں آتی۔تاہم یہ ضرور ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی صورت حال بہتر ہوتی جائے گی۔ لیکنس کے لیے تو میں پر امید ہوں مگر ونڈوز کا کچھ کہا نہیں جا سکتا کیوں کہ ٹیکسٹ رینڈرنگ سے متعلق حصے ان کی سمجھ بوجھ کے مطابق شاید مکمل ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی ونڈوز میں اردو فونٹس کی سموتھنگ پر اس طرح کا کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں کہ مختلف رینڈرنگ انجنز میں اردو فونٹس کی رینڈرنگ پہلے ہی تسلی بخش ہے، دوسرے مائیکروسوفٹ کی جانب سے یونی سکرائب کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ بھی یہ صورتحال کسی حد بہتر ہو جاتی ہے۔ دراصل مجھے یہ ٹیکنالوجی دلچسپ لگی ہے کہ کس طرح آپریٹنگ سسٹم کی GDI فنکشن کالز کو ہکس کے ذریعے تبدیل کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔ میرعماد سوفٹویر میں بھی غالباً اسی قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔ مجھے وقت ملا تو میں اس پر تحقیق کروں گا۔ لیکن اس کے لیے واپس سی پلس پلس کی جانب جانا پڑے گا۔ :rolleyes:
 
arifkarim

معطل
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ "وقت" جلد عطا کرے۔ اٰمین! :)
نوٹ: اسمیں ایک ini فائل کے اندر تمام سیٹنگز کو تبدیل و سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں بھی ونڈوز میں اردو فونٹس کی سموتھنگ پر اس طرح کا کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں کہ مختلف رینڈرنگ انجنز میں اردو فونٹس کی رینڈرنگ پہلے ہی تسلی بخش ہے، دوسرے مائیکروسوفٹ کی جانب سے یونی سکرائب کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ بھی یہ صورتحال کسی حد بہتر ہو جاتی ہے۔ دراصل مجھے یہ ٹیکنالوجی دلچسپ لگی ہے کہ کس طرح آپریٹنگ سسٹم کی GDI فنکشن کالز کو ہکس کے ذریعے تبدیل کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔ میرعماد سوفٹویر میں بھی غالباً اسی قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔ مجھے وقت ملا تو میں اس پر تحقیق کروں گا۔ لیکن اس کے لیے واپس سی پلس پلس کی جانب جانا پڑے گا۔ :rolleyes:
آپکی خواہش پوری ہوگئی:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?26897
اب انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 اور فائرفاکس 4 دونوں میں ڈائریکٹ رائٹ انیبل ہے!
 
Top