ایک ایسا جملہ جس میں اردو کے تمام حرف تہجی اور اعراب ہو

ربیع م

محفلین
اس طویل لڑی کو پڑھ کر مجھے صرصری رحمہ اللہ کا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مدح میں کہا گیا قصیدہ یاد آ گیا.یہ 35 اشعار پر مشتمل ہے.
اس قصیدے کی خوبی یہ ہے کہ ہر شعر میں عربی کے تمام حروف تہجی ہیں.
دوسری خوبی اس قصیدے کی یہ کہ ہر شعر کا پہلا حرف حروف تہجی کی ترتیب سے ہے یعنی پہلا شعر ہمزہ سے پھر دوسرا شعر ب، ت، ث...
 
واہ! پھر تو ضرور شریک کریں یہاں کہیں
 
رخشندہ

محفلین
ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
 
رخشندہ

محفلین
ایک جملہ میں نے بھی اس مقصد سے تخلیق کیا ہے. ارسال کرتی ہوں.
خدا کی رضا شامل حال رہی اور عسکر غیور اپنے جذبات، ژرف نگاہ، چستی اور نظم و ضبط کے باعث ڈٹی رہی تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی.
 
جاسم محمد

محفلین
ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
محفل پر خوش آمدید۔ تعارفی سیکشن میں اپنا تعارف کر وا دیں۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
ایک جملہ میں نے بھی اس مقصد سے تخلیق کیا ہے. ارسال کرتی ہوں.
خدا کی رضا شامل حال رہی اور عسکر غیور اپنے جذبات، ژرف نگاہ، چستی اور نظم و ضبط کے باعث ڈٹی رہی تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی.
بہت خوب ۔ لیکن یہ 'پاکستانی زبان' کا جملہ ہے اردو کا نہیں جو ہند و پاک کے علاوہ بھی اور ممالک میں بولی جاتی ہے
 
احمد محمد

محفلین
کسی دور میں اردو ٹائپنگ سیکھنے کا اشتیاق ہوا تھا تو ہمارے استادِ محترم درجِ ذیل جملے کی پریکٹس کرنے کو کہتے تھے جس میں تمام حروفِ تحجی آتے ہیں:-

اگر آپ ضابطۂِ زورو ثبات پر عمل کریں گے تو ذِلّت سے بچ جائیں گے۔ خوشی، ظفر، قوّتِ ژال اور ڈٹ کر لڑنے کا حوصلہ و غیرت پیدا ہوگی۔
 
جاسمن

لائبریرین
نامور شاعرہ اور ادیبہ آمنہ عالم کا بنایا گیا جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:

”صاحب! ذرا ژولیدہ سر سفید ڈاڑھی والے ضعیف شخص کا ظرف دیکھئے۔ جج کے غلط فیصلے کے باعث قید کاٹ کر نکلا تو بگڑنے کے بجائے زمین چوم کر بولا:
پاکستان زندہ باد.‘‘
 
جاسمن

لائبریرین
”ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ کے احاطہء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے‘‘

اس جملے کی تخلیق کے بارے علی رضا احمد لکھتے ہیں کہ ”جب میں نے انگریزی کے لکھاری کا لکھا ہوا ایک چھوٹا مگر عظیم جملہ
The quick brown fox jumps over the lazy dog
دیکھا تھا تو خواہش تھی کہ ایک ایسا جملہ اُردو کا بھی ہونا چاہیے جس میں اُردو کے تمام حروفِ تہجی سما سکیں، چنانچہ تھوڑی محنت کے بعد میں نے اس منزل کو پا لیا.‘‘
 
جاسمن

لائبریرین
اُردُو کا ایسا قطعہ جس میں اُردُو کے تمام حروفِ تہجی شامل ہیں:

نہ ژالہ باری نہ دھوپ پڑتی نہ ٹمٹماتی ہے چاندنی اب
نہ کوئی ساغر نہ آگ برکھا، عجیب طرز فنا چلی اب
جدا حلاوت، خفا ظرافت، ضعیف ہر شوق، ڈر نہ صدمہ
ثمر جو ذکرِ حبیب کا ہے، یہ تجھ کو عرفی ملا سبھی اب
 
سیما علی

لائبریرین
معاملہ فہم۔ بات کی تہ کو پہنچنے والا
ژرف نگاہی ایک وصف ہے ،جو قدرت بطورانعام عطاکرتی ہے۔

ژال فارسی. معانی۔۔۔۔۔ اسم نکرہ. ١ - عورت، زن، بیوی۔
ژال. اردو۔۔۔۔لغت سے. :چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
’اُردو اور فارسی کے روابط‘‘ پر یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر پروفیسر صاحب نے اس کتاب کو لکھنے کے لیے سیکڑوں کتابوں کو ڈاکٹر صاحب نے کھنگالاہے، جن کا حوالہ کتاب کے پانچوں بابوں کے آ خر میں درج کر دیا گیا ہے۔حمدعطاللہ خان یوسف زئی صاحب کا ہے، جس پر جامعہ کراچی نے انھیں ۲۰۰۲ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی تھی۔
ڈاکٹر صاحب نے اُردو زبان بارے جتنا مواد اس کتاب میں جمع کیا ہے،اس سے لگتا ہے کہ یہ کتاب اُردو زبان کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔
جیسے انگلش ٹائپنگ سیکھنے کے لیے انگریزی کے سارے الفاظ( a quick brown fox jumps over the lazy dag ) میں سمو دیے گئے ہیں۔ ایسے ہی اُردو میں ٹائپ کی مشق کرنے کے لیے ایک ایسا جملہ بھی وضع کیاہے جو اُردو کے پورے حروف تیجی اور ان کی اشکال پر مشتمل ہے، وہ جملہ یہ ہے’’اگر آپ ضابطہ زور و ثبات پر عمل کریں تو ذلت سے بچ جائیں، خوش ظفر قوت ژال اور ڈٹ کر لڑنے کاحوصلہ و غیرت پیدا ہو‘‘۔
 
فاخر رضا

محفلین
اُردو کے تمام حروفِ تہجی…
نامور شاعرہ اور ادیبہ آمنہ عالم کا بنایا گیا جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”صاحب! ذرا ژولیدہ سر سفید ڈاڑھی والے ضعیف شخص کا ظرف دیکھئے۔ جج کے غلط فیصلے کے باعث قید کاٹ کر نکلا تو بگڑنے کے بجائے زمین چوم کر بولا: پاکستان زندہ باد.‘‘
ممتاز مزاح نگار علی رضا احمد کا تحریر کردہ ایک جملہ، اس جملے میں بھی اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ کے احاطہء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے‘‘
اس جملے کی تخلیق کے بارے علی رضا احمد لکھتے ہیں کہ ”جب میں نے انگریزی کے لکھاری کا لکھا ہوا ایک چھوٹا مگر عظیم جملہ
A quick brown fox jumps over the lazy dog
دیکھا تھا تو خواہش تھی کہ ایک ایسا جملہ اُردو کا بھی ہونا چاہئے جس میں اُردو کے تمام حروفِ تہجی سما سکیں، چنانچہ تھوڑی محنت کے بعد میں نے اس منزل کو پا لیا.‘‘
اُردُو کا ایسا قطعہ جس میں اُردُو کے تمام حروفِ تہجی شامل ہیں:
نہ ژالہ باری نہ دھوپ پڑتی نہ ٹمٹماتی ہے چاندنی اب
نہ کوئی ساغر نہ آگ برکھا، عجیب طرز فنا چلی اب
جدا حلاوت، خفا ظرافت، ضعیف ہر شوق، ڈر نہ صدمہ
ثمر جو ذکرِ حبیب کا ہے، یہ تجھ کو عرفی ملا سبھی اب

وٹس ایپ سے ماخوذ

اردو ٹائپنگ کی مشق کرنے والوں کے لئے یہ جملے اور اشعار اچھی کاوش ہیں
 
Top