کعنان
محفلین
اسرائیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ گیا، ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر کہ مغربی دنیا بھی اسرائیل کی اصلیت جان گئی
08 جنوری 2017لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل ایسی ناخلف اولاد ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے ممالک کو بھی معاف نہیں کرتا اور ان کی حکومتوں میں بھی اپنی مرضی کے آدمی لانے کے لیے سازشیں کرتا رہتا ہے۔ اس کی برطانیہ میں کی گئی ایسی ہی ایک سازش منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سازش میں اسرائیل کے لندن سفارتخانے نے فارن آفس ڈپٹی سر ایلن ڈنکین سمیت کئی وزراء کو عہدوں سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، جس کی ویڈیو الجزیرہ ٹی وی منظرعام پر لے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شی میسود کہتا ہے کہ ”میں نے 10 لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر لی ہے تاکہ اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے لیبر پارٹی کے ایم پیز کو اسرائیل کے دورے پر لیجاﺅں۔“ وہ اس ملاقات میں لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربائن کا بھی تمسخر اڑاتا ہے اور اس کے حامیوں کو خطرناک قرار دیتا ہے۔لندن میں اسرائیل کے سفیر مارک ریگیو نے ویڈیو سامنے آنے پر سر ایلن سے معافی مانگ لی ہے۔ تاہم برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کے ترجمان نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسرائیلی سفیر کو معافی مانگنی چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ شی میسود کے خیالات اسرائیلی سفارتخانے یا حکومت کی عکاسی نہیں کرتے۔“
ح
آخری تدوین: