ایک بار پھر سے میری تحریر پڑھیے۔۔۔

علی سائل

محفلین
السلام علیکم!
میں ایک بار پھر اردو محفل فورم پہ اپنی اردو کی اصلاح کے لیے تحاریر پوسٹ کرنا شروع کر رہا ہوں۔
در اصل میری اردو محفل سے لگن تو بہت ہے، لیکن، تحریر کرنے میں تھوڑی کاہلی کا شکار ہوتا ہوں۔ لیکن اب دل کو منا لیا ہے، کہ روز، مختصر سی ہی سہی، ایک تحریر پوسٹ ضرور کروں گا۔
آپ سب محفلین سے گزارش ہے کہ میری اردو کی اصلاح کے لیے، بلا کسی تکلف کے تنقید کریں۔ شکریہ۔

٭ نارنجی لکھائی۔ تصحیح شدہ ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
اسلام و علیکم!
میں ایک بار پھر اردو محفل فارم پہ اپنی اردو کی اصلاح کے لیے تحریریں پوسٹ کرنا شروع کر رہا ہوں۔
در اصل میری اردو محفل سے لگن تو بہت ہے، لیکن، تحریر کرنے میں تھوڑی کاہلی کا شکار ہوتا ہوں۔ لیکن اب دل کو منا لیا ہے، کہ روز، مختصر سی ہی صحیح، ایک تحریر پوسٹ ضرور کروں گا۔
آپ سب محفلین سے گزارش ہے کہ میری اردو کی اصلاح کے لیے، بغیر کسی تکلف کے تنقید کریں۔ شکریہ۔
وعلیکمُ السلام، خوش آمدید

تنقید و اصلاح کا آغاز اسی مراسلےسے کرتے ہیں
اسلام و علیکم! السلام ُ علیکم
محفل فارم فورم
تحریریں تحاریر
مختصر سی ہی صحیح سہی
بغیر کسی تکلف کے بِلا تکلف
 
عبد الرحمن

لائبریرین
وعلیکمُ السلام، خوش آمدید

تنقید و اصلاح کا آغاز اسی مراسلےسے کرتے ہیں
اسلام و علیکم! السلام ُ علیکم
محفل فارم فورم
تحریریں تحاریر
مختصر سی ہی صحیح سہی
بغیر کسی تکلف کے بِلا تکلف
علی صاحب! اسلام آباد کے ایک سکہ بند استاذ نے آپ کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ مبارک ہو!
 
ابن رضا

لائبریرین
مایہ ناز نقاد جو ٹھہرے!
مبالغہ آرائی سے اجتناب کیا جائے۔ ناچیز خود طفلِ مکتب ہےاور اپنی اصلاح کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ جہاں سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے حاصل کرتا ہے۔ اس لیے اپنے جیسے طالب علموں کی مدد کرنا بھی اپنا فرض سمجھتا ہے۔
 
غصہ نہ کیجیے پلیزززززززز!
 
ابن رضا

لائبریرین
غصہ نہ کیجیے پلیزززززززز!
غصہ تو عقل کا دشمن ہوتاہے۔ میں نے تو تنبیہ کی ہے ۔ اگر غصہ کیا ہوتا تو آپ کی مبالغہ آمیزی کو پرمزاح کی درجہ بندی تھوڑی نہ دیتا؟ مجھے تو اس میں کوئی عار نہیں کسی سے بھی ایسی چیز پوچھنے میں جو میری معلومات میں اضافہ کرے۔ اسی طرح کسی بھی طالب کو ایسا کچھ بتانے میں یا سمجھانے میں ہی عار ہے۔
 
مبالغہ آرائی سے اجتناب کیا جائے۔ ناچیز خود طفلِ مکتب ہےاور اپنی اصلاح کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ جہاں سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے حاصل کرتا ہے۔ اس لیے اپنے جیسے طالب علموں کی مدد کرنا بھی اپنا فرض سمجھتا ہے۔

میں کہیں پڑھا تھا کہ مرزا صاحب ابتدا میں بہت مشکل الفاظ والی شاعری کرتے تھی جو صرف چند خواص ہی کے پلے پڑتی تھی، پھر وہ آسان الفاظ والی شاعری کرنے لگے جس سے نہ صرف وہ زیادہ مقبول ہوئے بلکہ کچھ کمائی کا باعث بھی بنی ان کی یہ تبدیلی۔۔۔
 
Top