فرخ منظور
لائبریرین
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک آن لائن اردو لغت مرتب کی ہے - اسے دیکھنے کا ربط یہ ہے -
میرے خیال میں اب تک مقتدرہ قومی زبان نے کوئی 22 جلدوں کی لغت مرتب نہیں کی ہے ہاں ان کی ایک جلد پر مشتمل انگریزی اردو لغت ضرور معروف ہے۔ 22 یا 23 جلدوں پر مشتمل لغت اردو ڈکشنری بورڈ والوں کی ہے جو یک لسانی ہے یعنی یہ صرف اردو لغت ہے یہ منصوبہ ابھی جاری ہے اور عظیم لغت میں تقریبا تین لاکھ اردو کے الفاظ اور ان کے معنی ہوں گئے۔ جس آن لائن لغت کا یہاں ذکر ہو رہا ہے یہ نہ تو مقتدرہ والوں کی اور نا ہی لغت بورڈ والوں کی لغت ہے بلکہ یہ ان لغات کی مدد سے تیار کردہ ایک دوسری لغت ہے جس میں تقریبا ایک لاکھ بیس ہراز الفاظ ہیں (مگر یہ منصوبہ بھی ابھی شاید جاری ہے)
اردو لغت (اردو لغت بورڈ، کراچی)
قاموس مترادفات (وارث سرہندی، اردو سائنس بورڈ)
John T. Platts, Dictionary of Urdu, Classical Hindi and English
Duncan Forbes, Dictionary, Urdu and English
John Shakespear's Dictionary, Urdu - English and English - Urdu