ایک تازہ غزل

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپکا شکریہ کبھی ادا نہیں کر سکتا۔۔۔آپکا ایک ایک لفظ علم سے بھرا ہوتا ہے۔۔۔مستفید ہونے والے تو یہاں سے مستفید ہوتے ہوں گے۔۔۔میں تو نہال ہو جاتا ہوں۔۔۔ویسے آپکے لنچ کرنے کے دن چلے گئے۔۔۔اب آپ اور کاموں سے بھی گئے۔۔۔اب جب تک آپ میری شکم سیری نہیں کر لیتے آپ کچھ کھانے کہیں نہیں جا سکتے۔۔۔جب تک آپ مجھے سب کچھ سکھا نہیں دیتے میں آپکا وقت ضائع کرتا رہوں گا۔۔۔
منظور ہے؟
اور الف عین جی آپ بھی تیار ہو جائیں۔۔۔آپکو بھی کئی ڈنر چھوڑنے پڑیں گے۔۔۔۔فاقوں کے لئے تیار ہو جائیں۔۔۔
معذ رت کے ساتھ۔۔۔برا نہ مانیے گا۔۔۔اگر میرا یوں مذاق کرنا برا لگا ہو تو پلیز ناراض نہ ہوئیے گا ورنہ میں پیاسا رہ جاؤں گا۔۔۔

بہت شکریہ نعمان صاحب۔

میری آپ سے استدعا ہے کہ آپ اس تھریڈ پر تشریف لے آئیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11003

اسطرح مجھے بھی آسانی رہے گی اور بحث بھی ایک ہی جگہ جاری رہے گی، شکریہ۔
 

مغزل

محفلین
ارے بھئی سبحان اللہ ۔۔ سبحان اللہ
یہ لڑی تو میری نظروں سے اوجھل تھی ۔ ۔۔قطع نظر اس بات کے ، کہ نعمان بلوچ نے اپنی غزل پیش کی
جس پر مبارکباد ادھار، لیکن اس لڑی میں اسالیبِ شعری پر جو بحث ہوئی اس نے صبح صبح آنکھیں ٹھنڈی
ہوگئیں ۔ الف عین بابا جانی ، وارث بھائی (گو کہ بزرگ ہیں مگر میرے بڑے بھائی ہی ہیں) نے جس
شفقت سے --- یہ مٍفصل مراسلات چسپاں کیے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتر کوئی انداز میرے
مشاہدے میں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ نعمان بلوچ کی متانت پر انہیں مبارکباد نہ دینا ذیادتی ہوگی۔ سو میرے
بھائی سدا خوش رہو ۔۔۔۔ ’’ باادب با نصیب‘‘ ۔۔۔ سدا خوش رہیں احباب۔
والسلام
 

محمد نعمان

محفلین
الف عین صاحب اور وارث بھائی کی کیا تعریف کروں اور کیا کہوں ان حضرات کی شان میں
پر وارث بھائی کا میں خصوصی طور پر مشکور و ممنون ہوں کہ جس انداز میں سکھاتے ہیں اس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
اور مغل بھائی آپ کا بہت شکریہ۔میں اس تعریف کے ہرگز قابل نہیں
والسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نعمان بھائی آپ کوشش جاری رکھے آپ وارث صاحب کے بتائے ہوئے دھاگے پر آ جائے تو انشاءاللہ ہمارے ساتھ مل کر بہت کچھ سیکھے گے اور آپ کی وجہ سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا بہت شکریہ
 
Top