::: ایک تجویز :::

ابو کاشان

محفلین
میں کافی عرصہ اردو ویب سائیٹ "اردو پوائنٹ" کا ناظر رہا ہوں۔
اس سائیٹ پر نستعلیق میں لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔
کیا یہ فورمز میں بھی ممکن ہے۔ ایسا ہو جائے تو اردو لکھنے پڑھنے کا مزا دوبالا ہو جائے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
نستعلیق میں تحریر بلا شُبہ بہترین صوری محاسن کی حامل ہے اور پڑھنے کے دوران قاری کے لئے ایک خُوشگوار احساس پیدا کرتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں محفل میں اس کو استعمال کرنے سے معذوری کا باعث یقینآ کُچھ منطقی اور تکنیکی وجوہ رہی ہوں گی جِن پر نبیل ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔ُ
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جناب منطقی اور تکنیکی مجبوری تو ایک قابل استعمال نستعلیق فونٹ کی عدم دستیابی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ اب تک جو نستعلیق فونٹس منظر عام پر آ چکے ہیں، یعنی نفیس نستعلیق، پاک نستعلیق، فجر نستعلیق وغیرہ، ان سب میں‌ کسی نہ کسی سقم کے باعث انہیں ویب پر استعمال کرنے میں رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔ اردو پوائنٹ پر میری معلومات کے مطابق جوہر نستعلیق فونٹ‌ استعمال ہوتا رہا ہے جو کہ کمرشل فونٹ ہے اور اس کا طریقہ استعمال بھی قدرے مخلتف ہے، یعنی یہ ہر مرتبہ پیج کے ساتھ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پیج کی لوڈنگ سلو ہو جاتی ہے۔

ہماری امیدیں پاک نستعلیق فونٹ سے وابستہ ہیں۔ فورم کے پیج پر نیچے کی طرف دائیں جانب فورم پر مہیا سٹائلز کے انتخاب کے لیے ڈراپ ڈاؤن باکس ہے جس میں سے DefaultPakNastaleeq سٹائل منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس سٹائل میں پاک نستعلیق فونٹ استعمال ہوا ہوا ہے۔ یہ خط نستعلیق کے استعمال کا کسی حد تک ٹیسٹ فراہم کر سکتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل

بھائی جان آپ نے پاک نستعلیق پر کیوں‌ آنکھیں مرکوذ کی ہوئی ہیں جبکہ اصلی نوری نستعلیق یونیکوڈ فانٹس تو کب کہ بن چکے ہیں یعنی؛ سولنگی صاحب کا پاک نوری نستعلیق اور جواد صاحب کا امبر نستعلیق۔
بس کچھ ٹکنیکی مسائل کے باعث یہ ابھی تک ریلیز نہیں ہوئے وگرنہ یہ دونوں جوہر نستعلیق سے زیادہ خوبصورت اور تیز ہیں!
 
بھائی جان، سولنگی صاحب کا پاک نوری نستعلیق اور جواد صاحب کا امبر نستعلیق کہاں سے دستیاب ہیں۔ کیا یہ انفرادی طور پر ہوم پی سی پر جانچنے کے لئے مل سکتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
امبر نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق فی الوقت لیبارٹری میں ہیں اور مستقبل قریب میں ان کے منظر عام پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ فونٹ اپنے طور پر کارآمد ضرور ہوں گے لیکن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے پاک نستعلیق فونٹ‌ ہی اردو ٹائپو گرافی کا مستقبل ہے۔
 
میں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
امبر نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق فی الوقت لیبارٹری میں ہیں اور مستقبل قریب میں ان کے منظر عام پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ فونٹ اپنے طور پر کارآمد ضرور ہوں گے لیکن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے پاک نستعلیق فونٹ‌ ہی اردو ٹائپو گرافی کا مستقبل ہے۔

منظر عام پر آنے کا امکان ضرور ہے؛ بس ظہور صاحب کے پرچے ختم ہوجائیں اور جواد بھائی اپنے ٹکنیکی مسائل کا کوئی حل ڈھونڈ لیں۔ البتہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ پاک نستعلیق کا اردو ٹائیپوگرافی میں کوئی ثانی نہیں مگر محسن حجازی صاحب کو اسے جڑ سے دوبارہ کھڑا کرنا ہوگا، کیونکہ ایک تو یہ بہت آہستہ ہے اور دوسرا ویب پیجز پر پاک نوری نستعلیق یا امبر نستعلیق کی طرح خوبصورت نہیں لگتا! لیکن اس میں ایک خوبی یہ ہے کہ یہ ہر اردو لفظ لکھ سکتا ہے جو کہ اوپر والے فانٹس نہیں لکھ سکتے۔
 
پاک نستعلیق کو نئے سرے سے بنانا میرے ذمے ہے۔
 
Top