ایک تھا بابا

اظہرالحق

محفلین
ایک تھا بابا ، نام تھا اسکا محمد علی ، کام کرتا تھا وکالت کا ، مزاج میں سختی مگر بات میں کھرا ، دیکھنے میں جاذب نظر ۔ ۔ ۔ سب کچھ ٹھیک تھا مگر اسے یہ احساس ہوا کہ وہ ایک محکوم قوم کا فرد ہے تو اس نے قوم کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔۔۔
ملت ہوئی ہے زندہ پھر اسکی پکار سے ۔ ۔ ۔ ۔
اور پھر ایک قافلہ بن گیا ۔ ۔ ۔ ۔
صد شکر کہ پھر سے گرم سفر اپنا کارواں
اور میر کاروان ہے محمد علی جناح

اور مقدمہ ایسا لڑا کہ مخالف بھی ششدر رہے گئے ۔ ۔دلائل کا انبار لگا دیا اور ہر ہدف حاصل کر لیا

لگتا ہے ٹھیک جا کہ نشانے پہ اسکا تیر
ایسی کڑی کماں ہے محمد علی جناح

اور پھر وقت نے اسے منزل سے ہمکنار کیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ اپنی قوم کا سائبان بن گیا ۔ ۔ ۔ قوم کی جسم و جاں بن گیا

ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح
ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناح

مگر قدرت نے اسے مہلت نہ دی ۔ ۔ ۔وہ زیادہ دیر قوم کے ساتھ نہ رہ سکا ۔ ۔ ۔ اور ایک متحد قوم کو سوگوار کر گیا ۔ ۔ ۔ ۔

وہ گھر جو اسنے بنایا تھا ۔ ۔ ۔ وقت کی آندھیوں کی زد میں آ گیا ۔ ۔ ۔
اسنے اصول دئیے تھے ۔ ۔ ۔ ایمان ، اتحاد اور یقین محکم
ایمان کو قوم نے بیچ ڈالا
اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا
یقین پر سے ہی یقین اٹھ گیا

اور قوم نے اپنے گھر کو توڑ ڈالا ۔ ۔ ۔
یہ قوم بہت عجیب ہے ۔ ۔ ۔ سب کچھ ہوا مگر یہ قوم اپنے “بابے“ کو نہیں بھولی ۔ ۔۔ ۔۔ اسے ہروقت “جیب“ میں رکھتی ہے ۔ ۔ ۔ اسکی مدد سے ایمان بیچتی ہے ، اتحاد خریدتی ہے ، اور اسی پر یقین رکھتی ہے ۔ ۔ ۔

25 دسمبر ۔ ۔ ۔ جب بھی آتا ہے ۔۔۔۔ سردیوں میں سرد جذبوں کو گرم کرتی ہے ۔ ۔ ۔ دنیا کرسمس مناتی ہے ۔۔ ۔ قوم بابے کو یاد کرتی ہے ۔ ۔ ۔ اور کہتی ہے ۔۔ ۔ ۔

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں

مٹی سے ہے سچا پیار ہمیں ، ہم پیار کے رنگ ابھاریں گے
ہم خون رگ جاں بھی دے کہ موسم کا قرض اتاریں گے
ڈھالیں گے فضا میں وہ جذبے ، کاغذ پہ جو لکھا کرتے ہیں (کہنے میں کیا حرج ہے )
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

موسم بھی نظر ڈالے گا تو اب چونکے گا ہماری محنت پر (ارے یہ کیا؟)
سورج بھی ہیں اب دیکھے گا تو رشک کرتے گا ہمت پر (کر تو رہا ہے)
اب یہ نہ کہیں گے ارض و سماں ۔ ۔ ۔ ہم دن ہی منایا کرتے ہیں ( اور کیا کرتے ہیں ؟)
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔

پکا وعدہ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا خیال ہے ؟؟؟
 

الف نظامی

لائبریرین
ہم وعدہ کرنے ہیں ایمان اور اتحاد،تنظیم،یقین محکم پر عمل کریں گے(کہنے میں کیا حرج ہے)
بابے کو قوم اپنی تمام بداعمالیوں کے باوجود فراموش نہیں کرسکتی اوریہی بابے کو سب سے بڑا خراجِ عقیدت ہے۔
 
اظہرالحق بھائی آپ کی تحریر واقعی بہت زوردار ہے، بابے کی یاد و توصیف اور بابے کی قوم کا نوحہ، اور پھر بابے کی محبت کا ہنوز وجود، وللہ بہت ہی منفرد اور اچھوتی تحریر ہے۔
 

فریب

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
افتخار راجہ نے کہا:
نعیم بھائی آپ کی تحریر واقعی بہت زوردار ہے، بابے کی یاد و توصیف اور بابے کی قوم کا نوحہ، اور پھر بابے کی محبت کا ہنوز وجود، وللہ بہت ہی منفرد اور اچھوتی تحریر ہے۔

:roll: :roll: :roll: :cry: :cry:

ارے اظہر بھائی اصل مین محنت تو آپ کی ہے کریڈٹ بھی اپکو ملنا چاھیے۔۔۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔۔۔۔
 
اوپر کی پوسٹ میں نعیم صاحب کا نام غلطی سے آگیا، اگر دل کرے تو اسے ٹائیپسٹ کی غلطی سمجھئے ورنہ بندہ کی کم عقلی۔

درستگی البتہ کردی گئ ہے اور یہ پوسٹ بھی تا کہ “ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے“۔ مشتری ہوشیار باش۔
 

اظہرالحق

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
اوپر کی پوسٹ میں نعیم صاحب کا نام غلطی سے آگیا، اگر دل کرے تو اسے ٹائیپسٹ کی غلطی سمجھئے ورنہ بندہ کی کم عقلی۔

درستگی البتہ کردی گئ ہے اور یہ پوسٹ بھی تا کہ “ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے“۔ مشتری ہوشیار باش۔

کوئی بات نہیں موسیو ، میں نے تو کچھ کہا بھی نہیں تھا ۔ ۔ ۔ مگر “ہشیار“ لوگ سمجھ گئے :oops:
ویسے بھی آپ اطالیہ میں ہیں ، اور وہاں کی “مافیا“ سے تو معافی ہیں مانگی جاتی ہے (Just Kidding )

ویسے اس سند کو میں نے اپنے CV میں ADD کر لیا ہے :roll:
 
ہاں جی اٹالین مافیا نے بڑے بڑوں کو مافی منگوائی ہے، پچھلے ہی دنوں حکومت نے بھی، ناپلز میں گھر گھر پولیس بھجوا کر اور چھاپے مار کر بعد میں لوگوں سے معافی مانگی ہے کہ بھیا معاف کردو کہ ہم نے تمھیں رات کے پچھلے پہر سوتے سے اٹھایا۔
اور یہ CV کس بلا کا نام ہے
 
Top