ایک جانب چاندنی

جیہ

لائبریرین
بڑی خوشی ہوئ کہ سوات کے ایک بہت اچھے شاعر کا کلام یہاں ہم سب کو پڑھنے کو مل رہا ہے۔ سندباد نے اسے پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

مگر سند بھائ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ بجائے محفل کے اسے وکاوکی پر پوسٹ کردیں۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ راہی کہ اس کتاب کو یہاں‌پیش کر رہے ہیں۔ لیکن کیا اس کا مطلب ہی ہے کہ اور کہیں اسے پوسٹ نہیں کیا جا سکتا؟ میری دونوں سائٹس کے لیے بھی کاپی رائٹ تفویض نہ کریں، لیکن اجازت تو دے دیں۔ اور بہتر ہو تو مجھے مکمل فائل ہی بھیج دیں۔ آُ کی سیاحت سوات والی کتاب میں نے روک دی تھی کہ تمھارا ارادہ کچھ تصویروں کے اضافے کا تھا۔ وہ کتاب عرصے سے تیار پڑی ہے۔
 
سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بڑی خوشی ہوئ کہ سوات کے ایک بہت اچھے شاعر کا کلام یہاں ہم سب کو پڑھنے کو مل رہا ہے۔ سندباد نے اسے پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

مگر سند بھائ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ بجائے محفل کے اسے وکاوکی پر پوسٹ کردیں۔

جیہ! آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ
میں اسے وکا وکی پر ہی پوسٹ کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں قیصرانی صاحب سے بات بھی ہوئی تھی لیکن میں ان کی ہدایات کو نہیں سمجھ سکا اور وقت کی کمی کی وجہ سے اس پر زیادہ دھیان بھی نہیں دے سکا۔ بہر حال مجبورا اس طرح پوسٹ کرنا پڑ رہا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد آپ یا قیصرانی صاحب ہی اس کو وکی پر منتقل کردیجیے۔ شکریہ
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ سند باد بھائ
آپ ایسا کریں کہ آپ مجھے مکمل فائل بھیج دیں میں اسے وکاوکی پر منتقل کردوں گی۔
 
سندباد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
شکریہ راہی کہ اس کتاب کو یہاں‌پیش کر رہے ہیں۔ لیکن کیا اس کا مطلب ہی ہے کہ اور کہیں اسے پوسٹ نہیں کیا جا سکتا؟ میری دونوں سائٹس کے لیے بھی کاپی رائٹ تفویض نہ کریں، لیکن اجازت تو دے دیں۔ اور بہتر ہو تو مجھے مکمل فائل ہی بھیج دیں۔ آُ کی سیاحت سوات والی کتاب میں نے روک دی تھی کہ تمھارا ارادہ کچھ تصویروں کے اضافے کا تھا۔ وہ کتاب عرصے سے تیار پڑی ہے۔

استادِ محترم!
میری پوسٹ کی ہوئی ہر کتاب آپ اپنی سائٹس پر بغیر پوچھے پوسٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کو اس کی مستقل اجازت ہے۔ سیاحت والی کتاب کی تصویریں بالکل تیار ہیں۔ در اصل یہ تمام فائیلز کافی heavy ہیں اور یہاں نیٹ کافی slow ۔ اس وجہ سے مجھے یہ فائیلز بھیجنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ میرے پاس مزید کتب بھی ہیں اور میں سوچ رہا ہوں کہ ان سب کو سی ڈی میں رائیٹ کرکے سی ڈی براہِ راست آپ کو آپ کے پتے پر بذریعہ ڈاک بھیج دوں۔
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر راہی۔
پتہ ذ پ کر دوں یا میرے ای میل کی دستخط میں محفوظ ہے؟
 
سندباد

لائبریرین
اردو محفل کی لائبریری کے لئے ایک خوب صورت شعری مجموعہ ”ایک جانب چاندنی“ ‌کی پوسٹنگ اختتام پزیر ہوگئی۔ اب اس کو وکاوکی پر منتقل کرنے کی ذمے داری اردو محفل کی لائبریری کے منتظمین کے ذمے ہے۔ اس سلسلے میں محترمہ جیہ، قیصرانی صاحب یا شمشاد صاحب اگر توجہ دیں تو یہ کام باآسانی پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔
امید ہے اھل محفل کو میرا انتخاب پسند آئے گا اور وہ میرا حوصلہ بڑھانے میں بخل سے کام نہیں لیں گے۔ شکریہ
سند باد
 
شمشاد

لائبریرین
سند باد آپ کی کاوش قابلِ قدر ہے۔

دل کہاں جائے بچارہ زندگی مشکل میں ہے
ایک جانب چاندنی ہے ایک جانب زرد دھوپ​

میں یہاں
ایک جانب چاندنی کا ربط ہی دے دوں۔

قیصرانی بھائی سے درخواست ہے کہ وکا وکی پر منتقل کر دیں۔

یا پھر جیہ سے درخواست ہے کہ وہ کر دے۔ آخر ہمسائے کا حق زیادہ ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی جیہ تو چار دن سے نہیں آ رہی تو میرے خیال میں آپ ہی زحمت کر لیں۔
 
Top