ایک جواب کا سوال ہے

سعود الحسن

محفلین
یہ دھاگہ کھولنے کی فوری وجہ ایک عام سا سوال ہے، جو کہ بلکل بھی ٹیکنیکل نہیں ہے، یعنی کوئی جرنل نالج کا امتحان نہیں ہے، ایک بلکل عام سا سوال جس کا جواب چاہیے، احباب اگر مدد کر سکیں تو شکریہ۔

اس سوال کو پوچھنے کے لیے کافی چھانا لیکن کوئی مناسب دھاگا سمجھ نہ آیا، لہٰزا یہ دھاگا کھول دیا، اگر اس طرح کا کوئی دھاگا پھلے سے ہوتو میرا سوال وھاں منتقل کردیا جائے۔

ورنہ اس دھاگے کو ایسے عام سوالات کے لیے مخصوص کردیا جائے۔

اب سوال پر آجائیں

آپ لوگوں نے تانگہ میں جتے گھوڑوں کو تو دیکھا ہوگا، اکثر ان گھوڑوں کی دونوں آنکھوں کے گرد ایک چمڑے کا کور دیکھا ہوگا۔ جس کا بنیادی مقصد گھوڑے کو ارد گرد کے ماحول یا رش سے پریشان ہونے سے بچانا اور اس کی دیکھنے کی صلاحیت صرف سیدھ میں رکھنا ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس کور کو اردو میں کیا کہتے ہیں۔:confused::confused:

ہنسنا منع ہے:hatoff::hatoff:

وجہ اس سوال کی یہ رہی کہ ہمارے دفتر کے ایک ساتھی جو موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں، لیکن فیشن کی وجہ سے سائیڈ مررز کا استعمال بھی نہیں کرتے۔ ایسے میں ہلمٹ کا استعمال موٹرسائیکل چلانے والے کے لیے ایسی ہی صورتحال پیدا کردیتا ہے۔

لیکن اس کور کو اردو میں کیا کہا جاتا اس سوال نے کئی دن سے ہم سب دفتر کے دوستوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

اُمید ہے جواب ملے گا؟
 

دوست

محفلین
مشکل سوال ہے۔ پنجابی میں‌ تو کھوپے بھی کہہ لیتے ہیں جن سے ساری آنکھیں ڈھک جاتی ہیں۔ کولہو کے بیل کی آنکھوں پر چڑھائے ہوتے ہیں۔ لیکن لگام کے ساتھ جو چمڑہ ہوتا ہے اس کا تو پنجابی نام بھی پتا نہیں‌۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں‌ ہنسنے والی کوئی بات نہیں۔ آپ نے ایک معلوماتی سوال پوچھا ہے۔ ایسی بہت سی چیزیں پنجابی میں ہیں جن کی اردو معلوم نہیں۔

میں اگر پاکستان میں ہوتا تو فوراً جا کر کسی تانگے والے سے پوچھ کر آپ کو بتا دیتا۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں "کھوپے" ہی کہتے ہوں گے۔
جب میں یا بھائی کمپیوٹر پر ہیڈ فون لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں اور ابو کی آواز نہیں سنائی دیتی تو ابو قریب آ کر یہی کہتے ہیں "یہ کیا کھوپے چڑھا کر بیٹھے ہوئے ہو" :)
 

سعود الحسن

محفلین
درست کہا، صدر میں دیکھ جاتے ہیں، خاص کر اسکول کے بچوں کو لیجاتے ہویے۔

ویسے آجکل شادی کے موقعہ پر ان کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے، دیکھتے ہیں۔
 

فاروقی

معطل
میرے ذہن میں ایک نازک سا آئیڈیا . . اترا ہے. . . .کیوں ہم "کھوپے" کو اردو میں کوئی پیارا سا نام خود دے لیں. . .آئیڈیا نازک تر ہے اس لیے . . روگردانی نہ کیجیے گا . . کہ پارا پارا نہ ہو جائے کہیں دل ہمارا
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا خیال ہے آپ کا لیکن پہلے پوچھ لینے میں کیا حرج ہے۔ پنجاب کے اراکین کو تو یہ سہولت ہے کہ ہر شہر میں تانگے دیکھے جا سکتے ہیں۔
 

جیا راؤ

محفلین
پنجاب کے اراکین سے التماس ہے کہ وہ اس کارِ خیر کو جلد سر انجام دیں۔

اور اگر پنجاب والوں کو بھی بس پنجابی میں ہی پتہ ہوا تو ؟:(
 

فاروقی

معطل
بھئی پنجاب والوں کو تو پنجابی میں ہی پتا ہو گا نا. . . .کھوپے کہتے ہیں. . . یا اس طرکیجیے "کھوتے کی عینک" کہہ لیجیے
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ اردو میں بھی یہی لفظ رائج ہو۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے نام اردو اور پنجابی میں ایک ہی ہیں۔
 

سعود الحسن

محفلین
ابھی فروز الغات سے بھی رابطہ کیا . . . لیکن اس نے بھی "کورا" سا جوب دے دیا ہے

فیرزالغات سے تو میں پہلے ہی رابطہ کر چکا تھا، اور تقریبا ہر لفظ یہ محاورہ جو مطالق ہوسکتا تھا کو دیکھا تھا۔

ویسے مجھے، اعجاز صاحب ، مغل صاحب یا سعود صاحب سے توقع ہے، خاص کر انڈیا کے ممبران سے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت یاد نہیں آ رہا۔ یوں کچھ لفظ سنا جرور ہے میں نے۔
اس قسم کے الفاظ میں گھپلا یہ ہے کہ اردو میں بھی اکثر الفاظ مقامی استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستانی پنجاب میں ممکن ہے اردو والے بھی وہی پنجابی لفظ بولتے ہوں۔ اور جو میں نے سنا ہو وہ بھی مقامی لفظ ہو۔ جو مدھیہ پردیش یا اتر پردیش میں ہندی میں بولا جاتا ہو!!
 
Top