ایک خواہش نامہ بس میری بیگم ہو

مجھے بیلن سے مارے جھاڑو سے مارے بس میری بیگم ہو
مجھے مرغا بنائے میرے کان پکڑوائے بس میری بیگم ہو

مجھے صبح اٹھانے پر پڑے لات مجھے ناشتے میں ملے مکے
مجھے رات کے کھانے میں ملے دھکے بس میری بیگم ہو

میں برتن دوؤنگا میں جھاڑو بھی لگاؤنگا میں کیچن چمکاؤنگا
میں ہانڈی خود پکاؤں گا کام نپٹاؤنگا سارے بس میری بیگم ہو

میں اپنی ضروریات رکھونگا ادھوری فرمائشیں کرونگا پوری
رات کو بھی دن کہونگا جو میری بیگم کہے بس میری بیگم ہو

زن مریدی کی انتہا کو چھو جاؤنگا غلامی میں مٹ جاؤنگا
عمر گزار دونگا بیگم کے چرنوں میں پڑے بس میری بیگم ہو

کس نے کہا گوری ہو سمارٹ ہو اونچا قد ہو بالی
کالی ہو موٹی ہو قد میں ٹیگنی ہو مجھ سے بس میری بیگم ہو
1f60d.png
 
اکمل زیدی

محفلین
کیا مذکورہ ٹیگ شدگان کا شادی دفتر ہے ۔ ۔ مطلب یہ کوئی درخواست ورخواست ہے کیا۔۔ :thinking:
یہ کلام ضرورت رشتہ میں چھپوادیں:D
 
اوپر لکھی گئی شاعری شادی سے پہلے کی ہے، شادی کے بعد والی شاعری کا پہلا مصرعہ کچھ یوں ہوگا شاید

ہائے اللہ یہ کیا ہوگیا، سوچا تھا کیا اور کیا ہوگیا​
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے بیلن سے مارے جھاڑو سے مارے بس میری بیگم ہو
مجھے مرغا بنائے میرے کان پکڑوائے بس میری بیگم ہو

مجھے صبح اٹھانے پر پڑے لات مجھے ناشتے میں ملے مکے
مجھے رات کے کھانے میں ملے دھکے بس میری بیگم ہو

میں برتن دوؤنگا میں جھاڑو بھی لگاؤنگا میں کیچن چمکاؤنگا
میں ہانڈی خود پکاؤں گا کام نپٹاؤنگا سارے بس میری بیگم ہو

میں اپنی ضروریات رکھونگا ادھوری فرمائشیں کرونگا پوری
رات کو بھی دن کہونگا جو میری بیگم کہے بس میری بیگم ہو

زن مریدی کی انتہا کو چھو جاؤنگا غلامی میں مٹ جاؤنگا
عمر گزار دونگا بیگم کے چرنوں میں پڑے بس میری بیگم ہو

کس نے کہا گوری ہو سمارٹ ہو اونچا قد ہو بالی
کالی ہو موٹی ہو قد میں ٹیگنی ہو مجھ سے بس میری بیگم ہو
1f60d.png

یعنی:

آ "بیگم" مجھے مار :p:D

ان شرائط کو دیکھا جائے تو خود کشی زیادہ بہتر آپشن ہے۔
 
لگتا ہے سب لوگ ڈر کی وجہ سے خاموش ہیں کسی نے سیریس نہیں لیا چلو جھوٹے منہ ہی کوئی تو کہہ دیتا آمین .... یا اللہ کیسے دوست و احباب ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
لگتا ہے سب لوگ ڈر کی وجہ سے خاموش ہیں کسی نے سیریس نہیں لیا چلو جھوٹے منہ ہی کوئی تو کہہ دیتا آمین .... یا اللہ کیسے دوست و احباب ہیں
آپ کا مسئلہ یہ ہے عبدالرحمٰن برخوردار کہ آپ کی خواہش نما شاعری کا موضوع تو اس بات کا متقاضی ہے کہ لنگوٹیے یار وں سے خطاب کیا جائے اور وہ بھی اس عمر کے کہ جس میں زیرِ بحث صرف صنفِ مخالف ہی ہوتی ہے اور وہی ایک دوسرے کو دلاسہ بھی دیتے ہیں اور ہلہ شیری بھی۔ لیکن آپ نے ٹیگ کر دیا مجھ سمیت گرم و سرد چشیدہ، جہاں دیدہ گرگِ باراں دیدہ قسم کے انسانوں کو ، جن کے اپنے بچے آپ کی عمر کے نہ سہی اس کے قریب ہو سکتے ہیں اور جن کی اپنی عمریں آپ کے والد کی عمر کی نہ سہی چچا ماموں کی عمر کی ضرور ہو سکتی ہیں اب وہ تو "آمین" کہہ کر آپ کو کنویں میں نہیں دھکیل سکتے نا! :)
 
Top