arifkarim
معطل
صحیح کہا آپ نے
میڈیا جو پیش کرے وہ حقیقت سمجھی جاتی ہے حالانکہ ایکٹنگ بھی ہوتی ہے کبھی کبھی۔
ایک دفعہ پشاور میں پی سی ہوٹل میں ایک کانفرنس تھی جس میں صوبائی وزیر قانون ملک ظفر اعظم صوبہ سرحد مہمان خصوصی تھے بدقسمتی سے میں لیٹ پہنچا اور کوریج رہ گئی لیکن جیو کے نمائندے بھی لیٹ پہنچے تو پھر ہم نے کیا کیا کے مہمانوں والا شاٹ کسی اور سے لے لیا اور صوبائی وزیر کو ڈائس پر کھڑا کر کے ایکٹنگ کرنے کا کہا ۔ صوبائی وزیر "یہ سٹائل ٹھیک ہے، یہ کیسا ہے " کہتے ہوئے ایکٹنگ کرتے رہے اور ہمیں اپنی مطلوبہ سکرین شاٹ مل گئی۔
میڈیا اور مووی میکر میں کیا فرق ہے آجکل؟
میڈیا کا کام رپورٹنگ کرنا تھا مگر آجکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔