ایک خیال

شعیب صفدر

محفلین
ویسے ہی خیال آیا کہ فائر فوکس کا ایک ایسٹنشن ہے“Greasemonkey“ جس میں مختلف اسکرپٹ کے استعمال سے ویب پیج میں ایسی تبدیلیاں یا خوبیاں پیدا کی جا سکتی ہیں جو ویب ڈیزاینر نے اس میں نہ شامل کی ہوں لہذا کیا یہ ممکن ہے کہ اردو اسکرپٹ جو نبیل نے لکھا ہے اسے اس قابل بنایا جائے کہ آپ کسی بھی textarea کو اردو لکھنے کےقابل بنا دے؟؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب صفدر ، اس خیال کو میں کب سے عملی جامہ پہنانے کا سوچا ہوا ہے میں نے، لیکن کسی طور وقت ہی نہیں مل پا رہا۔ گریز مونکی دراصل یوزر سکرپٹنگ کا ٹول ہے۔ اس کے ذریعے براؤزر میں لوڈ ہوئی ویب سائٹ کو مکمل طور پر اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ دوسرے براؤزر ایکسپلورر اور اوپیرا میں بھی یوزر سکرپٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ میرا آئیڈیا اصل میں یہ تھا کہ جی میل میں ای میل پوسٹ کرنے والے حصے کو گریز مونکی کے ذریعے اردو لکھنے کے قابل بنایا جائے۔ یہ کافی دقت طلب کام ہے اور کافی وقت چاہیے اس میں تحقیق کے لیے۔ میں نے اب تک جو نتائج اکٹھے کیے ہیں، ان پر جلد ایک اور پوسٹ میں لکھوں گا۔ ایک کام جو کم از کم گریز مونکی کے ذریعے کرنا آسان ہوگا وہ ہے جی میل کے انٹرفیس کا اردو میں ترجمہ۔ میں اس کام کے لیے دوستوں کو آگے آنے کی دعوت دوں گا۔ فی الحال میں کوئی نیا محاذ نہیں کھول سکتا۔ گریز مونکی کی سکرپٹس اگرچہ فائرفاکس کے لیے ہوتی ہیں لیکن یہ آئیڈیا اگر کام دے جائے تو ااسے ایکسپلورر پر پورٹ کرنے کا بھی کوئی نہ کوئی رستہ نکل آئے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
زیادہ مشکل کام نہیں۔ شعیب آپ خود بھی کر سکتے ہو۔ diveintogreasemonkey.org پر اچھی مدد موجود ہے۔
فی الحال مجھے یہ ایک بوکمارکلٹ پسند آیا ہے جو اس محفل کے ٹیکسٹ باکس کو بڑا کر دیتا ہے۔ squarefree
 

شعیب صفدر

محفلین
کام آسان ہے اگر جاوا اسکرپٹ آتا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے نہیں آتا۔۔۔۔
نبیل انتظار رہے گا آپ کی سوچ اور کاوش کو کامیاب عملی شکل میں دیکھنے کا۔۔۔۔۔
 
Top