ایک دردناک قصہ ۔۔ خواتین نہ پڑھیں

عمر سیف

محفلین
اس عورت کی ایک ہی بیٹی تھی جس کی عمر چار پانچ سال تھی وہ اپنی بیٹی کا بہت خیال رکھتی تھی وہ ہمیشہ اسے صاف ستھرا رکھتی بال سنوارتی پونیاں بناتی تاکہ اس کی بیٹی سب سے خوبصورت لگے۔
کچھ دنوں سے وہ عورت بہت پریشان تھی اس کی بیٹی کو عجیب بیماری لگ گئی تھی کہ اس کی آنکھیں ہمیشہ اوپر کو چڑھی رہتی۔
اس نے بہت سے ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن پھر بھی مسلئہ حل نہ ہوسکا۔
کسی نے اسے بتایا کہ ایک بابا جی ہیں انہیں دکھاؤ شاید کوئی علاج ہو سکے۔
اس نے باباجی کو اپنا مسئلہ بتایا اور اپنی بیٹی دکھائی۔
بابا جی نے ایک منٹ میں اس کا علاج کردیا وہ عورت بہت حیران ہوئی اور بابا جی سے پوچھا کہ بابا جی آپ نے کیا علاج کیا کہ میری بیٹی تو بالکل ٹھیک ہوگئی۔
بابا جی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "کوئی خاص علاج نہیں بس اس کی پونیاں ڈھیلی کردی ہیں۔۔۔"

بشکریہ فیسبُک
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بزرگ کا پونیوں پر بہت وسیع تجربہ تھا۔۔۔ ;)

کوئی غلط نہ سمجھے۔۔۔ بزرگ درحقیقت خود بھی لمبے بال رکھ کر چٹیا باندھتے رہے تھے۔۔۔ :p
 
جب ہم اسکول میں ہوا کرتے تھے تو میرے دوست کی چھوٹی بہن کو اکثر سر میں درد رہا کرتا تھا،
ایک بار ٹیچر نے گھر کہلوا کر بھیجا کہ بچی کی پونیاں تھوڑی ڈھیلی باندھا کریں سارا دن اس کے سر میں درد رہتا ہے
 
Top