ایک دعا ۔۔ ابنِ انشا

عندلیب

محفلین
"یا اللہ
کھانے کو روٹی دے !
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!!

میاں یہ کوئی مانگے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر "

بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں ؟
میں ۔۔؟
میں یہ چیزیں نہیں ما نگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں ۔۔۔۔ مجھے ایمان دے !
نیک عمل کی توفیق دے !!

" بابا جی ! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں ۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے ،
جو اس کے پاس نہیں ہوتی "
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ عندلیب۔ آج کل آپ نے متفرقات فورم کو کافی فکر انگیز باتوں سے سجایا ہوا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
"یا اللہ
کھانے کو روٹی دے !
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!!

میاں یہ کوئی مانگے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر "

بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں ؟
میں ۔۔؟
میں یہ چیزیں نہیں ما نگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں ۔۔۔۔ مجھے ایمان دے !
نیک عمل کی توفیق دے !!

" بابا جی ! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں ۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے ،
جو اس کے پاس نہیں ہوتی "

کیا یہ آپ کی اپنی دعا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
جی نہیں یہ میری اپنی دعا نہیں ہے ابن انشاءصاحب کی ہے ۔۔

شکریہ آپ کا وضاحت کیلیے!

اگر آپ کے علم میں ہو تو براہِ مہربانی عنوان اور پوسٹ دونوں میں مصنف کا نام شامل کر دیا کریں تا کہ پڑھنے والوں کو بھی واضح ہو سکے، شکریہ!
 
Top