ایک دلچسپ ادبی واقعہ

الف عین

لائبریرین
منیر الہ آبادی بڑے شریف اور ہنس مکھ انسان تھے۔ میونسپل اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے اور ہمیشہ شیروانی اور ٹوپی میں نظر آتے تھے۔ اچھے شاعر تھے۔ ایک بار بمبئی میں چھوٹا سوناپور کے علاقے میں مشاعرہ تھا جس کی وہ صدارت کر رہے تھے۔ اتفاق سے بمبئی کے مشہور شاعر آوارہ سلطان پوری عین اس وقت پہنچے جب منیر صاحب اپنی غزل سنا رہے تھے انہوں نے شعر پڑھا:
تقدس تری بزم کا توبہ توبہ
یہیں تو مری پارسائی گئی ہے
آوارہ سلطان پوری نے داد دیتے ہوئے مکرر ارشاد کی فرمائش کرتے ہوئے کہا:
واہ استاد پھر سنائیے : تقدس تری بزم کا اللہ اللہ
منیر صاحب نے اس اصلاح کو فوراً قبول کیا اور شعر مکرر سناتے ہوئے یوں تبدیل کر لیا
تقدس تری بزم کا اللہ اللہ
یہیں تو مری پارسائی گئی ہے

(راوی۔ سلمان غازی)
 

مدرس

محفلین
تقدس تری بزم کا اللہ اللہ
یہیں تو مری پارسائی گئی ہے

محتر ذرا اس کی بھی وضاحت فر مادیں

یہیں تو مری پارسائی گئی ہے

یہ میری سمجھ میں نہیں ‌آئی
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ بابا جانی ، ایسے واقعات کو جمع کر کے ایک گوشہ ترتیب دیا جاسکتا ہے ، آپکی میل کا منتظر ہوں تاحال
 
Top