ایک دکھ بھری شکایت

ساجداقبال

محفلین
جیہ “مراور“ خاتون کا محاورہ تو سنا ہوگا۔ تمہیں غالب کی قسم صلح کر لو۔ ویسے مجھے نہیں پتہ کیوں لڑائی ہوئی۔ :( :(



یااللہ سننی نہ پڑ جائیں۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔ ویسے بھی وہ آجکل ویلے ہیں۔ اسی بہانے کسی کام سے تو لگ جائیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
جیہ “مراور“ خاتون کا محاورہ تو سنا ہوگا۔ تمہیں غالب کی قسم صلح کر لو۔ ویسے مجھے نہیں پتہ کیوں لڑائی ہوئی۔ :( :(



یااللہ سننی نہ پڑ جائیں۔ :oops:

ساجد جی۔ غالب میرے“ وہ“ تو نہیں تھے جو ان کی قسم دے رہے ہیں۔

اور “مرَوَر“ میں نہیں چھوٹے بھیا ہیں مجھ سے
 

جیہ

لائبریرین
(سنجیدہ پوسٹ)

بات یہ ہے کہ پرسوں چھوٹے بھیا (جسے میں واقعی بھائ سمجھتی ہوں) نے مجھ سے محفل میں گلہ کیا کہ میں اس کے پوسٹ کا ریسپانس نہیں دیتی۔ میں نے اسے گپ شپ کی بات سمجھی جیسا کہ ہم سب محفل پر گپ شپ لگاتے ہیں۔ میں نے گپ شپ میں معافی مانگی اور ناک رگڑ کر معافی مانگی۔

پھر چھوٹے بھیا نے یہ دھاگہ کھولا۔ دھاگہ چونکہ متفرق کے زمرے میں کھولا گیا تھا ، اسی وجہ سے میں نے اسے بھی مذاق سمجھا اور آج شام 6 بجے تک اسے ایک مذاق ہی سمجھتی رہی ۔ اچانک میرے دل میں خیال آیا کہ چھوٹے بھیا کہیں سچ مچ مجھ سے ناراض نہ ہو۔ اسی وجہ سے میں نے اسے ایک ذ پ بھیجا۔ اس کا جواب نہایت تلخ اور منفی تھا۔ پتہ نہیں اس نے کیا کیا لکھا۔ میں بتا بھی نہیں سکتی۔

اس کا مطلب ہے وہ مجھ سے سچ مچ خفا ہیں۔ حالانکہ میں نے کوئ ایسی بات نہیں کی جو ناراض کردینے والی ہو۔

وہ مجھے بہت پیارا ہے سبھی کی طرح۔ میرا تو نہ کوئ حقیقی بھائ ہے نہ بہن۔ مگر جب وہ مجھے آپی کہتا تو مجھے بہت اچھا لگتا۔حالانکہ وہ مجھے سے چھوٹا ہے۔ اور مجھے اپنا کوئ قصور بھی نظر نہیں آرہا۔ مگر پھر بھی میں اس سے معافی مانگتی ہوں۔

اور امید کرتی ہوں کہ اب وہ مجھ سے ناراض نہیں ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دخل در معقولات کیلئے معذرت، لیکن اگر آپ بہن بھائی صلح کر ہی لیں تو بہتر ہے، وگرنہ یہ کہیں تیسری جنگِ عظیم کا پیش "خیمہ" (شمشاد صاحب نوٹ کریں پلیز) ہی ثابت نہ ہو

وارستگی بہانہء بیگانگی نہیں
اپنے سے کر نہ غیر سے، وحشت ہی کیوں نہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مسئلہ تو خاصہ گھمبیر لگتا ہے۔ دوسرا فریق سرے سے غائب ہے لگتا ہے پہلے فریق نے دوسرے فریق کو اچھی خاصی تڑی لگائی ہے کہ منہ بند رکھنا ہے۔
 
فرزوق کدہر گم ہو یار میں بڑے فخر سے کہ سکتا ہوں کہ میری آج تک تم نے کسی بات کو رد نہیں کیا اور اگر اب کر گے تو یہ میرے لئے خاصا دردناک واقعہ ہو گا اب پلیز خدا کے لئے جیہ سے مان جاؤ اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی اب جب بھی آن لائن آؤ تو اس دھاگے پر ضرور پوسٹ کرو جس میں واضح الفاظ میں لکھا ہو کہ میں جیہ سے راضی ہوں اور اب کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ ہاں اگر ناراضگی کی کوئی وجہ ہے جو یہاں بیان نہیں ہوئی تو اس کی بھی اطلاع دو تاکہ اس کا بھی ازالہ کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لے بھئی فرذوق اب تو بڑا سخت حکمنانہ آ گیا ہے۔ اب تو کوئی بھی جائے مفر نہیں رہی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ان سے یہ پوچھے کہ میں نے ذپ میں کونسے تلخ جملے استعمال کئیے ہیں ؟؟؟؟؟؟÷


مجھے تو لگتا ہے کہ اب آپی خود چاہتی ہیں کہ میں فرذوق سے نہ بات کروں
 

شمشاد

لائبریرین
جو باتیں ذ پ میں کی گئی ہیں وہ ادھر ہی رہنے دیں۔ اگر منظر عام پر لانی ہیں تو ذ پ ہی کیوں کیا تھا؟

بس اب تین دن کی مہلت ہے صلح کر لیں آپس میں، نہیں تو ۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
لگتا ہے دونوں گھبرا گئے ہیں آپکی دھمکی سے شمشاد بھائی۔۔۔۔لوہا گرم ہے۔۔۔۔ ایک دھکا اور دیں۔ : :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو کچھ کچھ مجھے بھی لگتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہاں ہی صلح صفائی ہو جائے تو اچھا ہے۔

ویسے بھی ابھی دو دن کی مہلت باقی ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
دیکھیں جی اب میری انگلیوں میں درد ہونا شروع ہوگیا ہے
آپ جلدی سے اپنا معاملہ صاف کریں نہیں تو پھر میں نے ایسی پھوٹ ڈالنی ہے کہ،اللہ معاف کرے۔۔۔۔۔ 8)
 

فہیم

لائبریرین
صلح کرنے کے لیے کسی ایک شخص کا راضی ہونا تو ضروری ہے

اور یہاں تو دونوں ہی ایک دوسرے سے ناراض ہیں
تو صلح کیسے ہوسکتی ہے۔

ویسے ایک آسان حل ہے

اس بات کو بالکل ہی نظر انداز کردیں
پھر دیکھیں یہ لوگ کتنی جلدی خود ہی آپس میں صلح کرلیں گے :wink:
 
Top