جاسمن
لائبریرین
ہماری اردو محفل کے زندہ دل، متحرک، تازہ دم، نکتہ رس، نکتہ سنج، نکتہ شناس اور نکتہ داں ،سنجیدہ و رنجیدہ کے ساتھ ساتھ قہقہہ انگیز تحریروں کے خالق نیرنگ خیال ۔
محفلین انھیں پسند کرنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں۔ جب سے محفل میں وارد ہوئے ہیں، پھلجھڑیاں ہی پھلجھڑیاں چھوڑ رہے ہیں۔ شفیق الرحمٰن کے شیدائی اور مشتاق احمد یوسفی کے مشتاق ہیں۔
آج انھیں محفل میں آئے ہوئے پورے گیارہ برس ہو چکے ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے پیاروں کو شاد و آباد رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت ، ڈھیروں خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی عمر دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!