جاسم محمد
محفلین
ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ
ویب ڈیسک جمعرات 10 جون 2021
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مویشیوں کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا، اکنامک سروے
اسلام آباد: ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سال 21-2020 میں مویشیوں کی تعداد میں سال 20-2019 کی نسبت 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
اکنامک سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ، بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔
ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی تاہم ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020_21 میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔