ایک سال کے پیشہ وارانہ کورسس

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم
آجکل ملک میں بیروزگاری بہت بڑھ گئی ہے اکثر لوگ تو قابل ہیں اور ان کے پاس ہنر بھی ہے اور دماغ بھی لیکن کچھ لوگ میری طرح ہیں جن کے پاس نا ہنر ہے نا دماغ اور نا ہی وہ عملی زندگی کے بارے میں تجربہ رکھتے ہیں میں یہاں پہ عملی زندگی کے متعلق ہی سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ اگر ہم بی اے کرلیں اور اس کے بعد کوئی بھی اچھا سا پروفیشنل کورس کرلیں تو ہمیں نوکری آسانی سے مل سکتی ہے مثلا بی اے کرنے کے بعد ٹیچنگ کورسس جو ایک سال کے ہوتے ہیں وہ کرلیں تو ہم آسانی سے ٹیچر بن سکتے ہیں اور ٹیچر کو بی پی ایس نو ہوتا ہے میرے خیال میں اور اسی طرح کمپیوٹر کا بھی ایک سال کورس ہے ڈی آئی ٹی وہ کرلیں تو کسی بھی جگہ ڈیٹا انٹری اوپریٹر وغیرہ کی نوکری مل سکتی ہے اور سوال اب یہ ہے کہ آیا یہ ٹیچنگ کورس کی طرح کے کوئی اور بھی کورسس ہیں جو پرائیویٹلی کیے جاسکیں جن کے لیے ریگولر کالچ جانا نا ہو بلکہ انسان پرائیلوٹی کر سکے ؟ ڈی آئی ٹی بہت اچھا کورس ہے لیکن پرائویٹلی نہیں نہیں ہوتا :(
 

گرو جی

محفلین
اگر آپ آئی ٹی کو فیلڈ بنانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کچھ ایسے کورسز کر لیں جو کہ آپ شام کے اوقات میں کر سکتے ہی۔
مثلاً MCSA,MCSE,CCNA,CCNP,A+
یہ تمام کورسسز کراچی میں cttc میں کراوائے جاتے ہیں اور باقی شہروں کا آپ خود دیکھ لیں
اس میں آپ کے چانسس بہت ہیں اور آپ کا مستقبل بھی اچھا ہو جاتا ہے۔
 
بھائی جان ےےیہ cttc کس کا مخفف ہے یہ بتائیں اور یہ انسٹیٹیوٹ کہاں ہے اسکا ایڈریس بھی بتادیں تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔۔
جزاک اللہ
 
Top