ایک سوال ---- حروف کی آوازوں کے مخرج سے متعلق

اسلام اعلیکم
ایک سوال میرے ذہن میں کئی دن سے گردش کر رہا ہے۔ بنیادی گرامر کی رو سے اس کا جواب کیا ہے۔ تمام اساتذہ اور احباب سے گزارش ہے کہ مجھ جیسے کور علم کو آسان زبان میں سمجھا دیں۔ سوال ہے:
اردو میں 'زا' یعنی انگلش کے (Z) کی آواز نکالنے کے لئے جو حروف ہیں ان کی آواز کا مخرج ایک ہی ہے یا پھر مختلف ؟ یعنی
'ز ' ۔۔ جیسے ۔۔۔۔ زہرا
'ذ'۔۔ جیسے ۔۔۔۔ ذات
'ض'۔۔جیسے۔۔۔ضامن
'ظ'۔۔ جیسے ۔۔۔۔ظالم
یا پھر
'ث'۔۔جیسے۔۔۔ثابت
'س'۔۔ جیسے۔۔۔۔ سالم
'ص'۔۔ جیسے۔۔۔ صادر
وغیرہ وغیرہ کا تلفظ ( یا استخراج) کیسے کیا جائیگا تاکہ ان کی نمایاں طور پر پہچان کی جا سکے کہ فلاں لفظ فلاں حرف سے شروع ہو رہا ہے۔ یا پھر صرف ہجّے پر ہی بھروسہ کریں ؟
ورنہ عربی کی طرف چھلانگ لگائی جائے ؟ اگر عربی قوائد کا استعمال کریں تو وہاں صورت کیا ہوگی؟
جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
کسی عربی داں سے تلفظ کروا کے دیکھ لیں۔ وہ ہر حرف کا کس طرح الگ الگ تلفظ کرتا ہے۔ یہ صرف Z نہیں ہے اور نہ محض S
 

محمد امین

لائبریرین
اردو میں ز ذ ظ ض ۔۔۔ اور ث س ص کے تلفظ ایک ہی ہوتے ہیں۔۔۔ اور میری نظر میں ان کو عربی تلفظ پر ادا کرنا غلط ہے۔ باقی جو آپ استخراج کی بات کر رہے ہیں وہ تو سماع پر ہی بھروسا کرنا پڑتا ہے۔ جو لفظ جیسا شروع سے سنا اور پڑھا ہو، اسی طرح سمجھ میں آتا ہے۔۔۔ عربی تلفظ کے لیے گوگل کر لیں۔ کچھ ویب سائٹس ہیں جو تلفظ ذخیرہ کرتی ہیں مختلف زبانوں کے۔ مثلاfrovo
 
'ز ' ۔۔ جیسے ۔۔۔۔ زہرا
'ذ'۔۔ جیسے ۔۔۔۔ ذات---------------
'ض'۔۔جیسے۔۔۔ضامن
'ظ'۔۔ جیسے ۔۔۔۔ظالم
یا پھر
'ث'۔۔جیسے۔۔۔ثابت
'س'۔۔ جیسے۔۔۔۔ سالم
'ص'۔۔ جیسے۔۔۔ صادر
ان کے مخارج عربی میں تو واضح ہیں جس سے ان کے ادائیگی سے معلوم ہو جاتا ہے-
ملاحظہ فرمائیں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بے شک تلفظ تو اردو میں ایک ہی رکھا جاتا ہے اور تلفظ سے آپ حروف میں تفریق نہیں کرسکتے کہ کون سے لفظ کو لکھا کیسے جائے گا۔ عربی میں لفظ سن کر اس کے تمام حروف لکھے بھی جاسکتے ہیں کیونکہ ملتے جلتے حروف (س ، ص ، ث وغیرہ)کے تلفظ میں فرق ہوتا ہے۔ تاہم ک اور ق میں جو فرق عربی میں روا رکھا جاتا ہے، میں نے بہت سے اردو بولنے والوں کو وہی فرق اردو کے ساتھ روا رکھتے بھی دیکھا ہے اور مجھے بھی ایسا ہی کرنا اچھا لگتا ہے۔ لیکن میں اسے زیادہ گہرائی سے نہیں دیکھتا۔ اگر کوئی تحقیق کا تلفظ عربی کے حوالے سے تحکیک کردے تو میں اسے غلط نہیں کہتا۔ میرے خیال میں یہ بھی درست ہے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اس کی متضاد بات یہ ہے کہ اگر ہ اور ح میں فرق جو عربی میں ہے، اسے اردو میں روا رکھا جائے ، یا اسی طرح دیگر حروف مثلا، س، ص یا ث کے ساتھ کیا جائے تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔ میں کہتا ہوں یہ اردو ہے۔ اسے عربی بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن "ق" کے معاملے میں یہ قاعدہ بھول جاتا ہوں۔ اسے دونوں طرح درست کہتا اور سمجھتا ہوں۔
 
Top