ایک سوال

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ایک رکن نے اپنے دستخط میں مندرجہ ذیل الفاظ لکھ رکھے ہیں :

سب سے پہلے اپنی جان
بھاڑ میں جائے پاکستان​

مجھے یہ الفاظ پڑھ کر بہت حیرت ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ بہت دکھ بھی ہوا۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ایسا کیوں کر لکھا گیا ہے؟

میرا خیال ان الفاظ کے بالکل اُلٹ ہے۔ پاکستان ہے تو میں بھی ہوں۔
 
مغزل

محفلین
صاحب طنز کیا گیا ہوگا ، وگرنہ اس محفل میں ابھی تک ایسا کوئی مائی کا لعل آیا نہیں جو اپنی حدود سے تجاوز کرجائے ۔ان صاحب سے استفسار کیا جاسکتا ہے ، ممکن ہے انہیں کوئی صدمہ ہو
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں انہوں نے انسانی نفسیات کی بالکل درست عکاسی ہے۔
جب جان و مال کے لالے پڑے ہوں تو قوم، نسل، ملک سب قیں ہو جاتا ہے۔ تب انسان کو سمجھ آتی ہے کہ دنیا کے تمام انسان ہر لحاظ سےیکساں ہیں۔ سب کی بنیادی ضروریات زندگی اور ترجیحات ایک جیسی ہیں۔
اسکے برعکس اگر پیٹ بھرا ہوا ہو اور بینک میں ڈالرز کی ردی ہو تو یہی انسان کبھی ہندو، کبھی مغربی، اور کبھی غریب نظر آتا ہے!
 
مغزل

محفلین
یہ دیکھیے انہوں اپنے مقام میں بھی پاکستان لکھا ہے ۔ یہ طنز ہی لگ رہا ہے ۔،

untitl10.gif

ہاں اس معاملے راجہ صاحب ( اس وقت آن لائن ہیں )سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔
( میں نے تو سوال داغ دیا ہے ، دیکھیے کیا جواب آتا ہے )
 
زینب

محفلین
میرا‌خیال ہے وہ لکھنا چاہ ہرے ہوں گے

سب سے پہلے پاکستان

بھاڑ میں جائے اپنی جان

غلطی سے آگے پیچھے ہو گیا ہو گا
 
مغزل

محفلین
دال میں کچھ کالا ہے ( حجازی میا ں ہوتے توکہتے ساری دال ہی کالی ہے) کہ راجہ صاحب نے جواب نہیں دیا۔ اللہ خیر کرے
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات درست ہے کہ براہ راست پوچھ لینا چاہیے۔

صرف اس لیے کہ کسی لیڈر نے اس قسم کا بیان دیا ہو یا کہیں کسی نے ایسی بات کی ہو جو میڈیا میں آئی ہو لیکن مجھے علم نہ ہو سکا ہو، اس لیے پوچھا۔
 
تیشہ

محفلین
ذرا کوئی ادھر آئے تو مجھے بتاجائے کہ رمضان اگست کی کونسی تاریخ کو شروع ہے ۔؟ اور عید کونسی ڈیٹ ۔۔ دن کو بنتی ہے ۔؟

فہیم ۔۔شماد ص ۔۔۔ زین ۔۔۔ نایاب بھیا ۔۔۔ کوئی ہے ذرا حساب کتاب کرکے بتا جائیے ۔ مہربانی ہوگی ۔ :happy:
 
خرم

محفلین
شمشاد بھائی میرے خیال میں پاکستان کے معاشرتی رویوں پر ایک طنز کیا ہے راجہ صاحب نے۔ آخر جتنے لوگ رشوت لیتے ہیں، بدعنوانیاں کرتے ہیں، مافیا بناتے ہیں، پاکستان کے نام پر پیسے بٹورتے ہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے، ان کا تو یہی نعرہ ہوتا ہے اصل میں۔ اور ایسے لوگ پاکستان میں کتنے ہیں، ان کا آپ خود ہی حساب کر لیجئے :(

باجو مون سائیٹنگ ڈاٹ کام اگست بیس یا اکیس کو آغاز رمضان کا اندازہ لگا رہی ہے اور ستمبرانیس یا بیس کو عید الفطر کا۔
 
نایاب

السلام علیکم
اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
22 اگست کو یکم رمضان ہو گی
20 ستمبر کو یکم شوال ( عیدالفطر)
انشااللہ
نایاب
 
ساجد

محفلین
صاحب طنز کیا گیا ہوگا ، وگرنہ اس محفل میں ابھی تک ایسا کوئی مائی کا لعل آیا نہیں جو اپنی حدود سے تجاوز کرجائے ۔ان صاحب سے استفسار کیا جاسکتا ہے ، ممکن ہے انہیں کوئی صدمہ ہو
مغل بھائی ، یہ نہ کہیں۔
بڑی بڑی ورائٹی پڑی ہے یہاں بھی۔:)
۔
۔
۔
۔
راجہ صاحب ، میری بات کو اپنی ذات پہ نہ لیں۔ میرا کہنے کا مطلب کچھ اور ہے۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد بھائی میرے خیال میں پاکستان کے معاشرتی رویوں پر ایک طنز کیا ہے راجہ صاحب نے۔ آخر جتنے لوگ رشوت لیتے ہیں، بدعنوانیاں کرتے ہیں، مافیا بناتے ہیں، پاکستان کے نام پر پیسے بٹورتے ہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے، ان کا تو یہی نعرہ ہوتا ہے اصل میں۔ اور ایسے لوگ پاکستان میں کتنے ہیں، ان کا آپ خود ہی حساب کر لیجئے :(

باجو مون سائیٹنگ ڈاٹ کام اگست بیس یا اکیس کو آغاز رمضان کا اندازہ لگا رہی ہے اور ستمبرانیس یا بیس کو عید الفطر کا۔

بہت شکریہ ۔۔ :happy:
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
22 اگست کو یکم رمضان ہو گی
20 ستمبر کو یکم شوال ( عیدالفطر)
انشااللہ
نایاب

آپ سبکا شکریہ ۔۔۔ :happy: بس میں اسی تاریخوں کے مسلے میں الجھی بیٹھی ہوں کوئی کچھ بتا رہا تھا کوئئ کچھ ۔۔۔جبکہ میرے پاس اسلامی کلینڈر نا ہے جسکے وجہ سے نہین شیور تھا ۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ سبکا شکریہ ۔۔۔ :happy: بس میں اسی تاریخوں کے مسلے میں الجھی بیٹھی ہوں کوئی کچھ بتا رہا تھا کوئئ کچھ ۔۔۔جبکہ میرے پاس اسلامی کلینڈر نا ہے جسکے وجہ سے نہین شیور تھا ۔

السلام علیکم
اپیا جی
جو بھی پروگرام بنانا ہو ۔
انگلش تاریخوں سے ترتیب دیجیئے گا ۔
اسلامی تاریخوں کا کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔
دو دن کا فرق چاہے نہ پڑے لیکن اک دن کا فرق پڑنے کا 99 فیصد چانس ہے ۔
یہ تو چاند کی مرضی کب دکھائی دے جائے ۔

تھینکس ،، ہم نے بنالیا ہے عید روزوں سے پہلے کا ہی ۔ :battingeyelashes:
 
عسکری

معطل
بھائی جی میرے نظر میں یہ غلط ہے ہمارے بزرگوں کی سات لاکھ جانیں گئی تو فوجیوں کی 20 سے 30 ہزار اور سول اور پولیس کی ہزاروں میں اس وطن کے لیے۔
اج بھی ایک کیا 1000000000000000000000000 جانیں ہوں تو تیا ر ہیں ۔

سب سے پہلے اسلام
اس کے بعد پاکستان
اس کے بعد پاکستان
اس کے بعد پاکستان
اس کے بعد پاکستان
اس کے بعد پاکستان اور تب بھی میرے والدین کی میرے بہن بہن بھائیوں کی میرے ہم وطنوں کی جان

ہمارا نمبر ان سب کے بعد آتا ہے:)
 
زین

لائبریرین
مجھے خود بھی جاننا تھا کہ رمضان کتنا دور ہے ۔ اچھا ہوا پتہ چل گیا ۔
 
Top