وعلیکم السلام،
نبیل بھائی، بہت ہی کم وقت ملا تھا مجھے انتظامات کے لئے۔ گزشتہ رات صرف 3 گھنٹے سو پایا اور پھر صبح سویرے کالج میں پیپر تھا، اس کے بعد دفتر بھی جانا تھا کہ آج نئے ڈائریکٹر پروگرامنگ سے میٹنگ تھی، آج بھی جمعہ ہونے کی وجہ سے مصروفیات کی نوعیت ویسے ہی باقی دنوں کے معمول سے ہٹ کر تھی۔ پروگرام تو جیسے تیسے ہوگیا مگر مجھے بہت شرمندگی ہے کہ میں بہتر طور پر اس کا انتظام نہیں کرپایا۔
ارے عاطف بھائی!
محفلین کے ساتھ بیٹھ کر بہت لطف آیا، عاطف بھائی، پردیسی بھائی، اشتیاق بھیا اور ساجد بھائی سے پہلی ملاقات تھی مگر اپنائیت کا احساس لیے ہوئے تھی۔
اور جب میں نے پردیسی بھائی کو تعارف کراتے ہوئے کوچۂ ملنگاں کا حوالہ دیا تو ان کے ریمارکس کچھ یوں تھے:
اب تو ہر کوئی ہمیں ۔۔۔۔سمجھتا ہے جس پر حسن نظامی صاحب نے کچھ تبصرہ فرمایا جنہیں وہ خود ہی بیان فرمائیں۔
ہمارے لیے تو ’’ایتھاں جا نہیں بولن دی‘‘
عاطف بھائی اور ساجد بھائی کو بہت بہت مبارکباد جنہوں نے شاکر القادری صاحب اور اشتیاق علی قادری بھائی کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اگر کوئی اور بھی انتظامیہ میں شامل تھا تو وہ بھی اپنے آپ کو ہدیۂ تبریک میں شامل سمجھے اور میری لا علمی سے چشم پوشی برتے۔