ایک صفحہ میری پسند کا - انٹر نیٹ سے

محمداحمد

لائبریرین
اگر ویب گردی کے دوران کوئی صفحہ آپ کو اچھا لگے تو اُسے یہاں شامل کیجے کیونکہ "شراکت میں محبت ہے" :D

آغاز میں کرتا ہوں:
آج بھائی زحال مرزا کے اوتار سے راشد منہاس کا خیال آیا اور ویب سرچ پر درج ذیل صفحے پر پہنچا، جو مجھے بہت اچھا لگا۔

http://republicofrumi.blogspot.com/2009/05/rashid-minhas-4.html
 
زبیر مرزا

محفلین
زبردست احمد بھائی - کوئی منفرد اور معلوماتی صفحہ نظر سے گذرا تو ضرور شئیر کروں گا
راشہد منہاس کی نظم کے لیے بہت شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں
دیکھیے، آئینہ تو میں بھی ہوں
کون پہنچا ہے "دشتِ امکاں" تک
ویسے پہنچا ہوا تو میں بھی ہوں
آئینہ ہے سبھی کی کمزوری
تم ہی کیا، خود نما تو میں بھی ہوں
میرا دشمن ہے دوسرا ہر شخص
اور وہ "دوسرا" تو میں بھی ہوں

ان خوبصورت اشعار کے خالق شبنم رومانی کے حوالے سے ایک صفحہ یہاں دیکھیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہندی گیتوں کا یہ صفحہ بھی خوب ہے۔

ویسے یہ مہدی نقوی حجاز اور نگار ف کی دلچسپی کا باعث بھی ہوسکتا ہے کہ یہاں ہندی گیتوں کا فارسی ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ ترجمہ کا معیار کیا ہے اب یہ ہم سمجھنے اور بتانے سے قاصر ہیں۔ :)

فارسی سے دلچسپی رکھنے والے محمد بلال اعظم بھی یہاں کی سیر کر سکتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر ویب گردی کے دوران کوئی صفحہ آپ کو اچھا لگے تو اُسے یہاں شامل کیجے کیونکہ "شراکت میں محبت ہے" :D

آغاز میں کرتا ہوں:
آج بھائی زحال مرزا کے اوتار سے راشد منہاس کا خیال آیا اور ویب سرچ پر درج ذیل صفحے پر پہنچا، جو مجھے بہت اچھا لگا۔

http://republicofrumi.blogspot.com/2009/05/rashid-minhas-4.html

السلام علیکم

بہت اچھا سلسلہ ہے محمد احمد بھائی ، آپ نے مجھے اپنے بلاگ کی یاد دلا دی ، میں بھی اپنے بلاگ پر بلاگ دنیا سے منتخب تحریروں کی ایک کٹیگری بنائی تھی۔
 
ہندی گیتوں کا یہ صفحہ بھی خوب ہے۔

ویسے یہ مہدی نقوی حجاز اور نگار ف کی دلچسپی کا باعث بھی ہوسکتا ہے کہ یہاں ہندی گیتوں کا فارسی ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ ترجمہ کا معیار کیا ہے اب یہ ہم سمجھنے اور بتانے سے قاصر ہیں۔ :)

فارسی سے دلچسپی رکھنے والے محمد بلال اعظم بھی یہاں کی سیر کر سکتے ہیں۔
یہ تو بہت ہی دلچسپ چیز ہے ویسے اس سے زیادہ دل چسپ یہ بات ہے کہ حضور ہمیں یاد رکھتے ہیں۔۔۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم

بہت اچھا سلسلہ ہے محمد احمد بھائی ، آپ نے مجھے اپنے بلاگ کی یاد دلا دی ، میں بھی اپنے بلاگ پر بلاگ دنیا سے منتخب تحریروں کی ایک کٹیگری بنائی تھی۔

کچھ چیزیں واقعی ایسی ہوتی ہیں جنہیں شئر کرنے کو دل چاہتا ہے۔ :)
 
Top