بہت مناسب تجویز ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ کامیابی عطا فرمائے۔
مجھے بھی اپنے ہمراہ سمجھیں۔
السلام علیکم
گو کے میں کسی کام کانہیں ہوں لیکن پھر بھی کچھ کہنا چاہوں گا۔ فرقہ واریت ایک ایسا مضمون ہیں جو ہمیں پچپن سے ہی پڑھا دیا جاتا ہے۔ آج سے دو تین سال پہلے میں نے بھی بہت کوشش کی لیکن یہاں میں بھی نایاب بھائی کی بات کی ہی حمایت کروں گا۔ بات اصل میں یہ ہوتی ہے کہ جب کوئی کام آپ کے فرقے کے خلاف ہو رہا ہو اور آپ اس کو کسی بھی بحث کے بغیر کرنے پر تیار ہو جائے لیکن جب کسی اور فرقے کے خلاف ہو رہا ہو تو وہاں سے یہ جواب ملے کہ اس کے غلط ہونے کی کوئی دلیل دیں تو پھر مسئلہ خراب ہو جاتا ہے۔ فرقہ واریت کے علاوہ سارے کام اتنے مشکل نہیں ہیں اگر کوشش کی جائے تو یہ سب ہو سکتے ہیں لیکن فرقہ واریت پر بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی اور اس کام کے لیے صرف مخلص نہیں بلکہ اسلام کے ساتھ مخلص دوستوں کی ضرورت ہے جو کہ کم ملیں گے ہر کوئی اپنی دوکان ہی چمکانے میں لگا ہوتا ہے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرزپرکورسیس کروانےوالا آئیڈیابہت زبردست ہے
جی ضرور،،،اللہ تعالی آپ کوکامیابی دےاس حوالے سے لٹریچر پر میں کام کر رہا ہوں ۔ آپ بھی دعا فرمائیں۔
میں ماضی میں ایسی کوشش کر چکا ہوں چونکہ میرے پاس کوئی اچھی ٹیم نہیں تھی اور نا ہی میں خود زیادہ وقت دے سکا جس کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔ لیکن آپ والی حکمت عملی پر قائم ہوں جہاں تک میں کچھ کر سکا میں ساتھ دوں گا آپ کا1۔ فرقہ واریت کی بنیادی وجہ مری نظر میں تنگ نظری ہے۔ صرف لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اسلام اتنا تنگ نہیں بلکہ اختلاف رائے کی بہت گنجائش ہے۔
2۔ آپ کی بات درست ہے ، علمی معاملات میں جذباتیت کو داخل کر دیا جاتا ہے۔ میں خود مدارس میں پڑھتا رہا ہو ں اس لیے کسی حد تک اس کا ادراک رکھتا ہوں ۔
3۔ میں جانتا ہوں کہ اس کام میں بد نام ہونا پڑے گا ۔ ہو سکتا ہے ہم پر ملحد اور کافر ہونے کا فتوی بھی لگے ، تاہم ہم اس امتحان سے گزرنے کےلیے تیار ہیں۔
4۔ ہم ممبر سازی کے حوالے سے کسی لالچ میں نہیں آئیں گے ، اگر کوئی بھی شامل نہ ہوا تو ہم اپنی ذات میں ہی تحریک بن کر کوشش جاری رکھیں گے۔ کیونکہ ہم نے نہ ووٹ لینے ہیں نہ نوٹ۔ صرف اللہ کے حضور جواب دہی کرنی ہے۔
مزید یہ کہ آپ کا شکریہ ۔ آپ کی گفتگو سے حوصلہ ملا ہے
جی ضرور،،،اللہ تعالی آپ کوکامیابی دے
اللہ تعالیٰ آپکو کامیابی عطا فرمائے۔لیکن یہ کانٹوں بھرا راستہ ہے۔بڑی مشکل ہوگی چلنے میں
من جد وجد۔
اسلام کی سر بلندی کیلیے جو بھی مخلص ہے میں اسکے ساتھ ہوں