ایک عمومی انتباہ

ساجد

محفلین
االسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،
معزز اراکین یہ بات آپ سب محسوس کر سکتے ہیں کہ پچھلے چند روز سے محفل پر سیاست پر شروع ہونے والی بحثیں فرقہ بازی کے پس منظر کا رنگ لیتی جا رہی ہیں۔ گو کہ ہم سب اپنی عادت اور تربیت کے باوصف اس فرقہ بازی کے پس منظر سے شاید انکار کریں لیکن ان بحثوں میں استعمال کئے جانے والے استعارے ، الفاظ اور خیالات کا بہاؤ سب کچھ واضح کر رہا ہے۔
میں ایک مختصر گزارش کرنا چاہوں گا کہ اردو محفل پر اختلاف رائے کی بھی آزادی ہے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کی بھی ، مثبت تنقید کو بھی رد نہیں کیا جاتا لیکن ایک دوسرے کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا جانا یا گروہی تناظر میں استہزائیہ انداز میں تنقید کرنا اور دوسروں کے عقائد پر انگلی اٹھانے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔
براہِ مہربانی ان گزارشات کا پاس رکھتے ہوئے سلسلہ ہائے کلام جاری رکھئے۔
والسلام
 
لالہ رخ

محفلین
تبدیلی لانے کے لیے ہمیں پہلے اپنی رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے ، اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانا اور اختلافِ رائے ہر آزاد شہری کا قانونی اور اخلاقی حق ہے لیکن دوسروں کی بات کوسننا ،تحمل سے برداشت کرنا اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے میرا خیال ہے کہ اگر ہم ایسا سیکھ لیں تو ہمیں کسی انقلاب، کسی لانگ مارچ، کسی کی کردار کشی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک قوم بن کر بات کریں گے تو یقینآ وہ اثر کرے گی کم از کم پڑھے لکھے طبقے کو تو لازما ان اقدار کا پاس کرنا چاہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اگر غیر متعلقہ نہ ہو تو کہنا چاہوں گا کہ آپ کی بات بھی اچھی ہے اور دستخط بھی۔ لیکن موڈ خطرناک حد تک متضاد ہے اسے بھی اچھا کر لیجے۔ :)

اگر یہ بات غیر متعلقہ ہو تو پیشگی معذرت۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ ویسے یہاں اور اب تو موڈ اچھا ہی ہے اور اگر بات پروفائل کی کر رہے ہیں تو یہ کئی دن پہلے کا سٹییٹس تھا تو تبدیل نہیں کیا آج تو موڈ خطرناک حد تک سنجیدہ ہے :p
غیر متعلقہ مجھے تو یہ بات نہیں لگی باقی ایڈمن زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
عمراعظم

محفلین
جہالت اور ہٹ دھرمی کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ کوئی کسی کی بات کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کئے بغیر اختلاف رائے کا اظہار کرے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ ویسے یہاں اور اب تو موڈ اچھا ہی ہے اور اگر بات پروفائل کی کر رہے ہیں تو یہ کئی دن پہلے کا سٹییٹس تھا تو تبدیل نہیں کیا آج تو موڈ خطرناک حد تک سنجیدہ ہے :p
غیر متعلقہ مجھے تو یہ بات نہیں لگی باقی ایڈمن زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

اب ٹھیک ہے۔

انتظامیہ چاہے تو یہ غیر متعلقہ گفتگو حذف کردے ۔ :)
 
ساجد بھائ نےبالکل برمحل انتباہ دیا ہے. اصل میں یہی تو ہماری بدقسمتی ہے کہ خود پر کنکر گرنا برداشت نہیں کرتے اور اپنی نقطۂ نظر سے معمولی اختلاف پر بھی دوسروں کو تنقید و ملامت کا نشانہ بنانے میں دیر نہیں کرتے. تعصب اور تحقیق ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے.
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.
آمین.
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اس فورم پر بحث اچھے انداز میں آگے بڑھتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔۔۔ البتہ ذاتیات سے پرہیز لازم ہے ۔۔۔
 
مندرجہ بالا سب باتیں درست ہیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن لیکن اس کے باوجود بھی میں خدا لگتی کہونگا کہ موڈیٹرز کو صاف پتہ ہوتا ہے کہ کون سا بندہ کتنا کمینہ اور ہٹ دھرم ہے چونکہ میں تو بدتمیزی کی آخری حد تک صاف گو ہوں اس وجہ سے شمشاد کو اکثر مجھ سے بحثیت منتظم اعلیٰ یہی شکایت رہتی ہے اسی وجہ سے میں نے اب جو جو مخالف فرقے کے بدتمیز افراد ہیں ما سوا یوسف نمبر 2 کے سب کو اگنور لسٹ پر ڈال دیا ہے۔
 
مندرجہ بالا سب باتیں درست ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ لیکن لیکن اس کے باوجود بھی میں خدا لگتی کہونگا کہ موڈیٹرز کو صاف پتہ ہوتا ہے کہ کون سا بندہ کتنا کمینہ اور ہٹ دھرم ہے چونکہ میں تو بدتمیزی کی آخری حد تک صاف گو ہوں اس وجہ سے شمشاد کو اکثر مجھ سے بحثیت منتظم اعلیٰ یہی شکایت رہتی ہے اسی وجہ سے میں نے اب جو جو مخالف فرقے کے بدتمیز افراد ہیں ما سوا یوسف نمبر 2 کے سب کو اگنور لسٹ پر ڈال دیا ہے۔

ارے یار عظیم بھائی ، آپ بھی لوگوں سے ناراض ہیں یار، یہ تو کوئی مزا نہ آیا۔
 
شمشاد

آپ دوسروں کے اچھے بھلے نام بگاڑیں اور کوئی آپ سے شکایت بھی نہ کرئے۔
ابھی بھی آپ یوسف-2 لکھ سکتے تھے، جو کہ اردو محفل میں ان کی شناخت ہے، لیکن اپنی عادت سے باز نہیں آئے اور یوسف نمبر 2 لکھا۔

آپ ہی اپنی اداؤں پر غور فرما لیں۔
 
ارے یار عظیم بھائی ، آپ بھی لوگوں سے ناراض ہیں یار، یہ تو کوئی مزا نہ آیا۔
میرا سوہنا بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر کمپرومائز نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے اردو محفل کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیئے بس سمپلی اگنور
 
محمداحمد

لائبریرین
االسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،
معزز اراکین یہ بات آپ سب محسوس کر سکتے ہیں کہ پچھلے چند روز سے محفل پر سیاست پر شروع ہونے والی بحثیں فرقہ بازی کے پس منظر کا رنگ لیتی جا رہی ہیں۔ گو کہ ہم سب اپنی عادت اور تربیت کے باوصف اس فرقہ بازی کے پس منظر سے شاید انکار کریں لیکن ان بحثوں میں استعمال کئے جانے والے استعارے ، الفاظ اور خیالات کا بہاؤ سب کچھ واضح کر رہا ہے۔
میں ایک مختصر گزارش کرنا چاہوں گا کہ اردو محفل پر اختلاف رائے کی بھی آزادی ہے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کی بھی ، مثبت تنقید کو بھی رد نہیں کیا جاتا لیکن ایک دوسرے کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا جانا یا گروہی تناظر میں استہزائیہ انداز میں تنقید کرنا اور دوسروں کے عقائد پر انگلی اٹھانے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔
براہِ مہربانی ان گزارشات کا پاس رکھتے ہوئے سلسلہ ہائے کلام جاری رکھئے۔
والسلام

یاد دہانی کے لئے ساجد بھائی کی پوسٹ پھر سے اقتباس کر رہا ہوں۔
 
وجدان

محفلین
اگر انتظامیہ بیدار ہے اور جانبداری کی بجائے غیر جانبداری کی قائل ہے اور مزید برآں کسی خاص فرقہ کی ترویج اور ترقی کے لیئے کوشاں نہیں ہے تو ابھی کچھ دیر پہلے میں نے کچھ پوسٹس کو رپورٹ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں اس پر کیا ایکشن لیا جاتا ہے۔
 
صحیح کہا
 
Top