فہیم
لائبریرین
مجھے آواز دے دینا
کبھی آئسکریم منگاؤ تو
کبھی مرغی پکاؤ تو
کبھی پکنک پہ جاؤ تو
مجھے آواز دے دینا
پرس میں مال زیادہ ہو
جو شاپنگ کا ارادہ ہو
کبھی دعوت میں جانا ہو
یا کسی کو ڈنر پہ بلانا ہو
مجھے آواز دے دینا
کبھی کسی سے ہو لڑنا
تو مجھے ڈسٹرب نہ کرنا
کسی شادی میں جانا ہو
جیسے ہی اسٹارٹ کھانا ہو
مجھے آواز دے دینا
مجھے تم بھول مت جانا
سنو تم بھول مت جانا
آداب عرض ہے