مغزل
محفلین
چلیں کسی کی زمین پر کرائے دار بن کر ہی رہ لیتے ہیں
لیکن اس کے لیے اہلیت ثابت کرنا پڑتی ہے ۔ فراز نے عموما دوسروں کی زمینیں استعمال کی مگر انہیں اپنا کر رکھ چھوڑا۔
ہاں اگر محض کرائے دار کی حیثیت سے رہیں گے تومیرے خیال میں وقت کا زیاں ہے ۔ کوشش کیجیے اپنی زمینیں خود تخلیق کریں
اگر کسی کی زمین استعمال کرتے ہیں تو ۔ توارد کا دھڑکا لگا رہے گا ۔ دوم یہ کہ آپ کی ذاتی حیثیت کچھ نہ رہے گے ۔اگر غزل کہنی ہی ہے
تو اس زمین کا حق ادا کیجے کم از کم تین شعر تو ہوں جوزمین پر آپ حق جتاتے ہوں یہ نہ ہو اسی گونج میں رہ جائیں ۔
مغل بھائی آپ کی تمام غزلوں کا کوئی بلاگ ہے ، تو کہاں ہے؟
نہیں دوست ایسا کچھ نہیں ۔ میں نے آج تک اپنی کوئی غزل لکھ کر محفوظ نہیں کی ، تو بلاگ کی بات ہی اور ہے ۔
جو یہاں وہاں کسی فورم پر ہوگی تو مل جائے گی ۔ وگرنہ یہ محض مشقِ سخن ہے ابھی شعر کہنا بہت دور ہے میرا۔