ایم اے راجا
محفلین
ایک غم
کائنات کے خالق!
تیری یہ حسیں دنیا
مجھ کو اپنی لگتی ہے
اس کی ہر ادا کو میں
خود میں جذب کرتی ہوں
آسماں کے تاروں کو
ساری رات تکتی ہوں
اور زمیں کے ذروں کو
چوم چوم لیتی ہوں
درد دکھ کے لمحوں میں
پر سکون رہتی ہوں
نا امیدیوں میں بھی
آس ڈھونڈ لیتی ہوں
لیکن اے خدا ! اے رب !
پھر بھی ایک یہ غم ہے
زندگی بہت کم ہے
فرزانہ رضوی