ایک فارورڈڈ ای میل

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، آج ایک فارورڈڈ ای میل ملی۔ بھیجنے والے کی طرح میں اس کے متن سے کلی طور پر اتفاق نہیں‌کرتا اور نہ ہی کلی طور پر تردید کرتا ہوں۔۔۔ ای میل انگریزی میں تھی، اس کا ترجمہ کچھ یوں بنا

اگر آپ جیو سے واقف نہیں ہیں تو سنیں۔۔۔ اسے امریکی حکومت کی امداد سے قائم کیا گیا ہے۔۔۔ امریکی، یہوی بھارتی لابی کیا چاہتی ہے۔۔۔ اس کا بنیادی مقصد فرسٹریشن کو بڑھانا ہے، بحیثیت قوم ہمیں مایوس کرنا ہے، انہوں نے ہماری اخلاقیات کو تباہ کرنا شروع کیا ہے اور مستقبل کو بظاہر تاریک دکھانے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔ یہ نقشہ ان لوگوں کے لئے بطور خاص ہے جو ہماری آبادی کا پچاس فیصد حصہ ہیں اور ناخواندہ ہیں۔ جو پیدا تو مسلمان ہوئے ہیں، پڑھ نہیں سکتے، صرف دیکھ سکتے ہیں

آخر امریکہ جیو کی کیوں فکر پڑی ہے، سی این این، بی بی سی اور بش، سب ہی جیو کو کیوں کوٹ کرتے ہیں؟ چین، جاپان، کیوبا، انڈیا، سعودی عرب، فرانس؟ آخر پاکستان ہی کیوں؟

آخر جیو لوگوں کے سر کٹے کیوں دکھاتا ہے؟ انگلیاں کٹی ہوئی، بم دھماکوں کے بعد لوگوں کو مرتا کیوں دکھاتا ہے؟ کیا کوئی اور چینل یہ سب کچھ دکھاتا ہے؟

سوچئے، بھارت میں دو ہزار مسلمان گجرات میں تین ماہ میں مارے گئے، کیا کسی نے چھتیس گھنٹے کی براہ راست کاروائی نشر کی؟ کسی نے زی ٹی وی اور سٹار اور سونی یا پھر کسی اور چینل پر دیکھا یہ سب؟

بابری مسجد کو ہندوؤں نے تباہ کیا، کوئی براہ راست نشریات ہوئیں؟ تامل ناڈو بھارت میں ننوں کو چرچ میں زندہ جلایا گیا، چرچ چھ گھنٹے تک جلتا رہا۔۔۔ کسی بھارتی چینل، سی این این یا بی بی سی نے کچھ دکھایا؟ فرانس میں ایک ہی دن میں سات سو کاریں جلائی گئیں۔۔۔ کوئی نشریات نہیں؟؟؟

دو ہزار سات میں انڈیا میں علیحدگی کی نواسی تحریکیں چل رہی ہیں، بہار سے لے کر کشمیر اور آسام تک۔۔۔ کوئی بھی بھارتی چینل یہ دکھاتا ہے کہ پچیس کروڑ ہندوستانی فٹ پاتھ پر سوتے ہیں؟
زی انڈیا کبھی بھی کشمیر کی ہلاکتیں، گولڈن ٹیمپل میں سکھوں پر حملہ وغیرہ نہیں دکھاتا؟

کتنے اسرائیلی چینل روز اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مرنے والے فلسطینیوں کو دکھاتے ہیں؟

کیا کبھی بھارتی صدر یا وزیر اعظم یا کسی سیاستدان کو ٹی وی کی براہ راست نشریات میں برا بھلا کہا گیا ہے؟

امریکہ میں تیس ہزار زنا بالجبر ہوتے ہیں، کسی ٹی وی نے دکھایا؟ سی این این، جیو، بی بی سی کو مختاراں مائی ہی کیوں دکھائی دیتی ہے

جیو کو بے نظیر کی دولت اور جائیداد سے کوئی غرض کیوں نہیں؟ نہ ہی نواز شریف کی جائیداد کے بارے کوئی خبر؟


جیو کیا ہے

اس نے ایمرجنسی کی جھوٹی خبر چلائی اور سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی؟ کون ذمہ دار ہوا؟

کامران خان پچیس لاکھ روپے ماہوار کس چیز کے لیتا تھا؟

ڈاکٹر شاہد مسعود این ایس ایف کا رکن تھا، یہ جماعت بائیں بازو کے خیالات رکھتی ہے اور پاکستان اور اسلام کے خلاف ہے۔۔۔ اسے بائیس لاکھ روپے ماہوار اور دبئی اور کراچی میں گھر کیوں دیئے گئے؟
حامد میر، ایڈیٹر اوصاف کو بھی دیئے جاتے رہے۔۔۔ نادیہ خان بھی چھ لاکھ روپے ماہوار لیتی رہی۔۔۔۔ اتنی بڑی رقم، کیا مفت تھی؟

8 گھنٹے کے دورانیے کا کرکٹ میچ نہ چلانے سے انہیں ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔۔۔ سوچیں انہوں نے ججوں کی مہم کی مفت کوریج دی، بے نظیر اور نواز شریف کی آمد کی مفت کوریج دی، تمام کوریج چھتیس گھنٹے ہے۔۔۔ تمام کی تمام مفت؟؟؟ ایک پرائیوٹ چینل!!!

جیو پر لگنے والے ڈراموں میں سے نصف بھارتی ہوتے ہیں اور مزید کے چوتھائی پاکستانی اور بھارتی مکس کاسٹ۔۔۔

خدا کے لئے جو کہ مذہبی حوالے سے متنازعہ ہے، جیو نے بنوائی۔۔۔ اسلام اور ثقافت کے ساتھ ان کا کھلواڑ بطور خاص چلایا گیا

عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین قبر میں بیٹھ کر اسلام کے نام پر ڈرامہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے امام کعبہ کی دعا کا اردو ترجمہ کیا اور اپنے نام سے چلایا۔۔۔ سننے والے کون تھے، پاکستان کی اکثریت جاہل عوام

جیو کے پاس پاکستان میں اچھی خبریں، مثلاً اسلام آباد پشاور موٹر وے کی تکمیل کی خبر دکھانے کا وقت نہیں لیکن کراچی کے فسادات میں ہلاک شدگان دکھانے کے لئے وقت ہی وقت ہے۔۔۔۔ پاکستان میں لگنے والی پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر مالیت کی ریفائنری لگنے کی کوئی خبر نہیں لیکن لوگوں کے سر قلم ہوتے دکھائے جا رہے ہیں۔۔۔ امریکہ مشرف کو یونی فارم اتارنے کا کیوں کہتا ہے، اس پر جیو نے کبھی بحث نہیں کی۔۔۔

اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سمجھیں، کچھ تو سچ ہوگا

پاکستان کی آدھے سے زیادہ آبادی ناخواندہ ہے۔ کیا میڈیا کو "اتنا" آزاد ہونا چاہئے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہیں میڈیا کو بالکل آزاد نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن کیٹ واکس چلتی رہیں، ان کی خیر ہے۔ سٹار پلس کی گھٹیا نقالی ہوتی رہے، وہ بھی قبول ہے۔ incest پر ٹاک شو ہو تو وہ بھی انفارمیشن کا فلو ہے۔ لیکن عوام کو حقیقت حال جاننے کا کوئی حق نہیں کیونکہ عوام بے چارے یا تو ناخواندہ ہیں یا ان میں اتنا شعور ہی نہیں ہے کہ وہ سب سے پہلے پاکستان جیسے لاثانی فلسفے کا ادراک کر سکیں۔ یہ بے شعور اور ناخواندہ عوام کیا جانیں کہ آزاد عدلیہ قوم کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ ایک ایسی مضبوط اور مستحکم حکومت قوم کے مفاد میں ہے جو ایک مخصوص مراعات یافتہ طبقے کو نوازتی رہے اور لوٹاکریسی اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے حکومت پر قابض رہے۔ اس بے شعور عوام کے سامنے اگر چیف جسٹس کے ساتھ بدسلوکی کے منظر لائے جائیں گے تو آبگینوں کو ٹھیس لگ جائے گی۔ کرپٹ اور دغا باز سیاستدانوں کو ان کے جھوٹ کا آئینہ دکھایا جائے تو بے شعور عوام پر امپریشن خراب ہو جائے گا۔ ایسے ناخواندہ اور بے شعور عوام کی حفاظت کے لیے اشد ضروری ہے کہ تمام چینل بند کر دیے جائیں۔ بلکہ تمام اخبارات پر بھی پابندی لگا دینی چاہیے اور انٹرنیٹ کا رابطہ بھی منقطع کر دینا چاہیے کہ اس بے شعور عوام کو کوئی گمراہی کی طرف نہ لے جائے۔ بلکہ ان ناخواندہ عوام کو ناخواندہ ہی رکھنا چاہیے۔ ان کو تعلیم دینے سے خوامخواہ ہی بے روزگاروں کی تعداد بڑھتی جائے گی۔ اور جو بھاری بھرکم تنخواہیں پرائیویٹ‌ چینل اپنے ملازموں کو دے رہے ہیں، وہ اصل میں اقتدار پر فائز اور امریکہ کے بوٹ چاٹنے والوں کو ملنی چاہییں جو اس تنخواہ کا حق واقعی ادا کرتے ہیں۔
 
جو الزامات جیو پر لگائے گئے ہیں اس میل میں کیا وہ سبھی الزامات اے آر وائے پر نہیں لگتے کونسا کام ہے جو جیو نے کیا ہو اور اے آر وائے نے نہ کیا ہو؟

نبیل کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہ فحاشی اور اخلاقی جنازہ نکالنے پر تو کچھ نہیں کہا جاتا بلکہ اب بھی کئی انڈین چینلز کھولے گئے ہیں جہاں سوائے مخرب الاخلاق گانوں اور بیہودہ ڈانس کے سوا کچھ نہیں ہے صرف اس لیے کھولے گئے ہیں کہ عوام ان رنگینیوں میں پڑ جائیں مگر لوگ مسلسل جیو کا پوچھ رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اور کہاں سے ان کو حقائق مل سکتے ہیں جہاں سے ان کی ذہنی اور دلی تسلی ہو سکتی ہے۔

حد تو یہ ہے کہ کئی چینلز ایسے بھی حکومت کے تعاون سے چل رہے ہیں جن پر سوائے مجرے کہ اور کچھ نہیں دکھایا جاتا مگر ایک دفعہ بھی ایسے چینل بند نہیں ہوتے اور نہ کسی کیبل آپریٹر کو آرڈر ہوتا ہے کہ ایسے چینلز پر پابندی عائد کی جائے ۔ صرف ایسے چینلز اور ایسے پروگرام تکلیف دیتے ہیں جو حکومت کے جھوٹ اور مظالم سے پردہ اٹھاتے ہیں اور عوام کو ان کی تکالیف کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

معذرت کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ امریکہ کی ایک فون کال پر ہماری حکومتوں کی برسوں کی خارجہ پالیسی بدل جاتی ہے ان میں کسی میں نہ تو اتنی جرات ہے اور نہ کردار کے امریکہ کے کسی پریشر کو کسی بھی سطح پر قبول کر سکے۔ امریکہ نہ تو عدلیہ کی بحالی چاہتا ہے اور نہ آزاد میڈیا اور نہ ہی اس نے حکمرانوں پر پریشر ڈالا ہے کہ وہ جیو کو بحال کریں۔ جیو کے پیچھے جنگ اخبار کا پورا گروپ ہے اور جنگ گروپ کوئی غریب گروپ نہیں ہے ملک کا سب سے تگڑا اخبار اور سب سے مقبول چینل ہے اور وہ پیسے خرچ کر سکتا ہے اور پوری دنیا میں اس کے اپنے تعلقات بھی ہیں اور دنیا کے اخبارات اور میڈیا چینلز ان کی حمایت ان پر ہونے والی زیادتی پر کر رہے ہیں نہ کہ امریکی امداد پر۔ امریکہ میں بھی جو لوگ جیو کی حمایت کر رہے ہیں وہ امریکی حکومت کی سفارش پر نہیں بلکہ اپنے طور پر جیسے ہارورڈ‌ لا یونیورسٹی نے چیف جسٹس کو تمغہ جمہوریت دیا ہے امریکی حکومت نے کسی موقع پر بھی چیف جسٹس کو نہ سراہا نہ ان کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس کے برعکس یوکے نے پاکستان کی رکنیت دولت مشترکہ سے معطل کردی ہے۔
 

زیک

مسافر
فارورڈڈ ای‌میل یا چین میل چاہے کسی موضوع پر ہو اسے پڑھنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دینا چاہیئے۔
 
اس ای میل سے اور اپ لوگوں‌کے جوابات سے ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ جیو امریکی ایجنٹ ہے اور امریکی مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔
بہرحال زیک کی یہ بات درست ہے کہ اس قسم کی ای میل ڈیلٹ کردینی چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے ایک ای میل پڑھی، اس میں مجھے کچھ باتوں سے اتفاق ہے۔ آپ میں سے کسی کو اتفاق یا انکار کا نہیں کہا میں‌ نے۔ اگر اس ای میل کو غور سے پڑھیں تو کیا بھارتی اور اسرائیلی اور امریکی میڈیا کے بارے کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے ان متعلقہ واقعات کا کیا نوٹس لیا؟

یہ بہت عمدہ مثال ہے ہماری بھیڑ چال کی۔ آپ ایک ایک کر کے ان باتوں کو عقل یا دلیل سے جھٹلا سکتے ہیں۔ لیکن مسئلہ وہی ہے نا کہ کس کے پاس اتنا وقت ہے :rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسی کم عقلی کی باتیں ہماری بھی نہیں ہیں۔ کسی کی ای میل یا آرٹیکل پوسٹ کر دینا یا دوسروں کی بات کو بھیڑ چال قرار دینا آسان ہے، کوئی معقول بات کرنا مشکل ہے۔
 
بھائی! جیو والوں سے کہو کہ ہمیں جینے دیں۔ میرا دوست کیپیٹل ٹاک پروگرام کا پروڈیوسر ہے۔ مجھے جیو کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے لیکن یہاں بیان کرنا مناسب نہیں۔ اتنا کہنا بہت ہے کہ جیو کم از کم پاکستان کیلئے بہتر نہیں ہے!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
گلفام مصطفی، جیو کے متعلق آپ کو کچھ معلوم ہے تو ضرور بتائیں۔ اگر جیو پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے تو کونسے چینل پاکستان کے لیے بہتر ہیں؟
 
لگتا ہے یہ پاکستانی ایجنسیوں کاکمال ہے، اگر بات ہے امریکی امداد کی گورنمنٹ بھی اسی سے چلتی ہے اگر فحاشی پھیلانے کی بات ہے تو پی ٹی وی بھی کسی سے کم نہیں۔ بات ہے حالات کی۔ شاید ارباب اقتدار کو یہ بات پسند نہیں۔
 
گلفام مصطفی، جیو کے متعلق آپ کو کچھ معلوم ہے تو ضرور بتائیں۔ اگر جیو پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے تو کونسے چینل پاکستان کے لیے بہتر ہیں؟
میری مانیں‌ تو پیس ٹی وی دیکھیے انٹرنیٹ پر فری بھی ہے۔
دوسرا چینل میں‌ پریس ٹی وی بھی ریکومنڈ کرنا پسند کروں گا۔
ہاں ایک سائٹ بھی۔ جیو ویو چھوڑیں‌اس سائٹ سے رجوع کریں۔

www.islambox.tv
 
گلفام مصطفی، جیو کے متعلق آپ کو کچھ معلوم ہے تو ضرور بتائیں۔ اگر جیو پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے تو کونسے چینل پاکستان کے لیے بہتر ہیں؟

میں نہ تو جیو سے لیکر کھاتا ہوں اور نہ ہی جیو میرے رزق میں خلل ڈالتا ہے۔ مجھے جیو سے کوئی ذاتی عناد نہیں کیونکہ میں کسی ٹی وی چینل کا مالک نہیں کہ جیو کی شہرت سے خائف ہو جاؤں۔ لیکن میرے دوست (جو کہ کیپیٹل ٹاک پروگرام کا پروڈیوسر ہے( نے مجھے بتایا کہ جب چیف جسٹس کو برطرف کیا گیا اور جیو پر حملے کا ڈرامہ ہوا اور اس کے بعد صدر مشرف کا انٹرویو کرکے کامران خان اور جیو کی دیگر ٹیم نے مشرف کے ترانے بجانا شروع کئے تو اس پورے ڈرامے کا معاوضہ 54 کروڑ روپے لیا گیا۔ جس میں سے دس کروڑ روپے حامد میر، آٹھ کروڑ روپے کامران خان اور چھتیس کروڑ روپے میرشکیل الرحمن نے لئے۔ یہ میرا دعویٰ نہیں ہے، جیو کا ملازم اور خصوصآ حامد میر کے پروگرام کا پروڈیوسر یہ بات کرتا ہے۔ کیا آپ اس پر یقین نہیں کرینگے؟

اور صرف یہی نہیں۔۔۔جیو ہر سال ایک ارب روپے وائس آف امریکہ سے لیتا ہے۔۔۔کیونکہ وہ دن میں دو مرتبہ اس کا پروگرام نشر کرتا ہے۔ کیا جیو ٹی وی ملکی مفاد کیلئے یہ ایک ارب سالانہ کا سودا منسوخ کرکے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی سکتا ہے؟

کیا آپ کے خیال میں ایک ایسا ٹی وی چینل ملک کو کسی بھی طرح مفاد پہنچا سکتا ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر بلیک میلنگ کرتا ہو؟؟

مجھے معلوم ہے کہ آپ کا جواب یہی ہوگا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتے۔ لیکن یہ باتیں سنی سنائی نہیں ہیں۔۔۔جیو کے ایک بااختیار اور ذمہ دار ملازم کے بیانات ہیں۔ سوچئے گا ضرور۔۔۔اگرچہ ہم جیو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے!!
 

بدتمیز

محفلین
بالعموم ایسے لین دین کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔ جیو کے ملازم تک یہ معلومات کیسے پہنچیں؟
آپ کے خیال سے اگر جیو کے عام ملازم کے علم میں‌ یہ بات ہے تو کیا حامد میر کے پروگرام میں‌ آنے والے لوگوں‌ کے علم میں‌ نہ ہو گی اور وہ اس کے تند تیز سوالوں کا منہ توڑ جواب نہ دے سکتے ہونگے؟
وائس آف امریکہ میں ایسا کونسا قابل اعتراض یا پراپیگینڈہ پر مشتمل مواد نشر ہوا ہے؟ جو ملکی مفادات کے خلاف ہے؟
 

زینب

محفلین
باقی کی باتیں مجھے نہیں پتا ہاں۔مجھے زاتی طور پے یہ بات کبھی ہضم نہیں ہوئی کہ۔۔جب جیو دبئی سے آن ائیر جاتا ہے عین نماز کے وقت جیو پے بےہنگم قسم کے گانے کیوں چلائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے کہ فجر کی آزان 5؛20 پے ہوتی ہے ازان کے 20/25 منٹ بعد جب نماز باجماعت کھڑی ہوتی ہے مسجدوں سے نماز کی آوازیں ارہی ہوتی ہیں عین اسی وقت جیو پے لمبی زیلفوں والے بےہودہ قسم کے سنگرز چلا چلا کے گا رہے ہوتے ہیں کافی دیر بعد یععنی 6:30 کے آس پاس نعتیں اور قوالیاں شروع کر دیت ہیں اسی طرح کا منظر شام کے وقت مغرب کی آزان و نماز کے وقت بھی ہوتا ہے اور ایسا میں کافی وقت سے نوٹ کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔دبیئ سے آن ایر جانے والا چینل اس ملک میں ازانوں کے اوقات سے آگاہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔
 
بالعموم ایسے لین دین کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔ جیو کے ملازم تک یہ معلومات کیسے پہنچیں؟
آپ کے خیال سے اگر جیو کے عام ملازم کے علم میں‌ یہ بات ہے تو کیا حامد میر کے پروگرام میں‌ آنے والے لوگوں‌ کے علم میں‌ نہ ہو گی اور وہ اس کے تند تیز سوالوں کا منہ توڑ جواب نہ دے سکتے ہونگے؟
وائس آف امریکہ میں ایسا کونسا قابل اعتراض یا پراپیگینڈہ پر مشتمل مواد نشر ہوا ہے؟ جو ملکی مفادات کے خلاف ہے؟

معاف کیجئے گا کہ میں جن صاحب کی بات کر رہا ہوں، وہ جیو کے چھوٹے سے ملازم نہیں ہیں۔۔۔حامد میر کے پروگرام کے پروڈیوسر ہیں۔

جہاں تک وائس آف امریکہ کا تعلق ہے تو یقینآ اس میں پاکستان کے خلاف کوئی پراپیگنڈہ نہیں۔۔۔لیکن وہ امریکی مفادات کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کا کام کرتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ حکومتَِ امریکہ اربوں ڈالر صرف دنیا کو خبریں پہنچانے کیلئے ہی خرچ کرتا ہے؟؟؟

میری جان! اس کو "ڈپلومیسی" بولتے ہیں۔۔۔جس میں دوست بن کر دشمنی نبھانا ہوتی ہے۔ تفصیل کیلئے کسی بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سے رجوع کریں۔
 
عاصمہ شیرازی، چیف جسٹس کی معطلی کے زمانے میں جیو پر حملے کے فورآ بعد استعفیٰ کیوں دے گئی تھی اور اے آر وائی ون ورلڈ کیوں جوائن کرلیا تھا؟؟

سوچا کریں۔۔۔ذرا دماغ بھی استعمال کیا کریں جناب!! صرف جذباتی بن کر باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
گلفام مصطفی، آپ کے ذرائع یقیناً کافی قابل اعتبار ہوں گے لیکن لوگ بھی اپنے اندازے اور مشاہدے کی بنیاد پر بات کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر جیو کو سخت نا پسند کرتا ہوں لیکن موجودہ صورتحال میں ملکی حالات جاننے کے لیے انہی چینلز پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن کسی پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے یا ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے کا الزام کافی سخت نوعیت کا ہوتا ہے اور کم از کم مجھے آپ کی فراہم کی گئی انفارمیشن سے یہ الزام ثابت ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
 

عبدالقدوس

محفلین
پاکستان میں کوئی بھی چینل امریکی ایماء کے بغیر نہیں چل رہا۔

آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں کہ اے ؔ؂ار وائی کا اسلام کے نام پر چلنے والا چینل بہت اچھا ہے؟؟؟

ایک جانب تو یہ لوگ اسلام کی باتیں کرتیں ہیں۔ اور دوسری جانب فیشن کے نام پر عورتوں کو سرعام برھنا کرتے ہیں۔
رات کو 12 بجے کے بعد میں غیر مہذہب فلمیں چلانے کی اجازت مانگے ہیں۔

پراییویٹ چینل تو ایک جانب۔ میرا دل اس وقت خون کے ؔآنسو رویا جب مجھے میرے ایک دوست نے انہتائی دکھ سے یہ بات بتائی کہ پی ٹی وی یعنی پرویز پٹو ٹی عرف عام پاکستان ٹیلی ویزن پر اشتہارات میں انتہائی فحش اور نیچ الفاظ کا استعمال ہو رہا۔ جو کہ اگر میں یہاں لکھوں تو آپ تمام حضرات کم از کم مجھے بلاک کرنے کی سزا دیں گے۔

باقی بات دراصل یہ ہے کہ ہم اپنا ماضی اور اپنے محسن بھول گئے ہیں۔
 
قابلِ صد افسوس امر ہے کہ "گلیمر" کے نام پر فحاشی کو موجودہ زمانے میں فلم اور ٹی وی کی کامیابی کی کنجی سمجھ لیا گیا ہے۔ اس لئے چاہے کوئی اسلامی ٹی وی چینل فحاشی کا مرتکب ہو یا غیر اسلامی، فحاشی صرف فحاشی ہوتی ہے۔ جہاں تک جیو کا تعلق ہے، تو پاکستان کی کروڑوں کی آبادی اسے پسند کرتی ہے اور چند لوگوں کی محفل میں اسے برا کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ رہی بات اس کے امریکی امداد لینے کی۔۔۔تو بھائی! ہماری لڑائی کاہے کی؟ پیسے دینے ہیں تو امریکی حکومت نے۔۔۔اگر لینے ہیں تو جیو کی انتظامیہ نے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی عوام تو ہمیشہ سے اُن کیلئے ڈنڈے کھاتی آئی ہے جو قوم کا پیسہ کھانے کے چکر میں ہیں۔۔۔چلو، جیو تو پھر بھی امریکہ کے پیسے کھا رہا ہے ناں!
 
Top