تلمیذ
لائبریرین
گمان غالب ہے کہ اردو محفل کے بیشتر ارکان اپنے اس محبوب فورم پر تشریف لانے کے علاوہ عمومی نیٹ سرفنگ (نیٹ گردی) کے شائق بھی ہوں گے۔ اور اس نیٹ گردی کے دوران واقفیت عامہ کی خاطر علمی، ادبی، مذہبی، تصوف، حالات حاضرہ، سیاسی، سائنسی، تازہ ترین خبروں، کالموں غرض اپنی دلچسپی کے ان گنت موضوعات پر مشتمل ملکی و بین الاقوامی سائٹوں، نیز فورموں کو ملاحظہ کرنا ان کے عام روز مرہ معمول میں شامل ہوگا۔ اس کام کے دوران ان سائٹوں پر مختلف النوع اشتہارات بھی نظر سے گذرتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک سنجیدہ اور ثقہ قسم کی سائٹوں پر جو اشتہارات نظر آتے تھے وہ مجموعی طور پر اخلاقیات کے دائرے کے اندر ہوتے تھے اور ناظر کی طبیعت پر اتنے گراں نہیں گذرتے تھے۔ لیکن ادھر کچھ عرصے (چند ہفتوں یا مہینوں) سے بلاتخصیص و امتیاز تقریباً ہر قسم کی سائٹیں (سوائے چند ایک کے)ایسے اشتہاری مواد یعنی تقریباً عریاں نسوانی جسمانی اعضاء پر مشتمل فحش تصاویر سے اَٹی نظر آتی ہیں جن کو دیکھ کر طبیعت از حد مکدر ہوتی ہے۔ ان میں ہمارے اپنے ملک کی کافی سائٹیں بھی شامل ہیں۔میرا خیال ہے، دیگر احباب کے تجربے میں بھی یہ بات آئی ہوگی۔
اب جہاں تک مکمل فحش اور عریاں تصاویر اور سائٹوں کا تعلق ہے، ان تک جانا توناظر کی اپنی صوابدید اور اپنے اختیار میں ہوتا ہے اور وہ چاہے تو انہیں بلاک کرتے ہوئے یاان سے دُور رہ کر اپنے آپ کو ان سے محفوط رکھ سکتا ہے۔ لیکن اس بات کا کیا حل ہے کہ آپ خبریں دیکھ رہے ہیں، کوئی کالم پڑھ رہے ہیں،کسی ٹی وی پروگرام کا وِڈیو دیکھ رہے ہیں یا اپنی پسند کی کوئی آن لائن کتاب ہی ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ مواد آپ کی آنکھوں میں 'جبراً' گھسیڑا جارہا ہے۔ جس میں آپ کا اپنا کوئی ارادہ قطعاً شامل نہیں ہوتا۔
کیا نیٹ پر کچھ عرصے سے شامل شدہ اس مواد (جو بلاشبہ ان سائٹوں کے لیے معتد بہ آمدنی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے) کو بلا ارادہ دیکھنے سے بچنےکا کوئی طریقہ ہے؟

آخری تدوین: