arifkarim
معطل
دیکھتا ہوں۔۔۔ شکریہ
گوگل کروم پر adblock plus استعمال کریں۔
دیکھتا ہوں۔۔۔ شکریہ
مسئلہ اردو محفل پر نہیں ہے بلکہ آپ کے کمپیوٹر میں ہے۔ میں نے ابھی اوپرا 18 میں اردو محفل کا صفحہ کھولا ہے اور کوئی اشتہار نہیں ہے۔ اوپرا 18 میں کوئی ایکسٹینشن انسٹال نہیں ہے، یعنی جو کچھ ویب سائٹ دکھائے گی نظر آئے گا۔ فورم میں تحریر کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کو صاف نہیں کریں گے۔ پچھلے صفحے پر جو تجاویز ہیں ان میں سے آپ نے کن پر عمل کیا ہے؟چلیے، اردو محفل بھی اس آفت سے بچ نہیں سکا۔ اب یہاں بھی پیشانی پر ایسے اشتہارات سے ’’مستفید‘‘ ہونا پڑ رہا ہے۔ صارفین تو رہے ایک طرف، کیا ویب سائٹیں خود اتنی بے بس ہوگئی ہیں کہ وہ ان پر چسپاں ہونے (یا کیے جانے) والے ان شیطانی اشتہارات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتیں؟
اردو محفل ہرگز کسی اشتہاری کمپنی سے منسلک نہیں ہے (میری اطلاع کے مطابق)۔ یہ کوئی وائرس وغیرہ کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ تاہم ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیںچلیے، اردو محفل بھی اس آفت سے بچ نہیں سکا۔ اب یہاں بھی پیشانی پر ایسے اشتہارات سے ’’مستفید‘‘ ہونا پڑ رہا ہے۔ صارفین تو رہے ایک طرف، کیا ویب سائٹیں خود اتنی بے بس ہوگئی ہیں کہ وہ ان پر چسپاں ہونے (یا کیے جانے) والے ان شیطانی اشتہارات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتیں؟
جی نہیں اردو ویب پر کوئی اشتہار شامل نہیں اور نہ ہی ہمارے سرور پر ایسا کوئی وائرس ہے۔ ایک آدھ دفعہ ایسا پایا گیا ہے کہ صارفین کے کمپیوٹر پر کچھ ایڈ آنز نصب ہو جاتے ہیں جو اکثر سائٹوں میں اشتہارات انجکٹ کرتے رہتے ہیں۔اردو محفل ہرگز کسی اشتہاری کمپنی سے منسلک نہیں ہے (میری اطلاع کے مطابق)۔ یہ کوئی وائرس وغیرہ کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ تاہم ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں
تلمیذ بھیا اور باقی محفلین جنھوں نے کچھ نکات بتائے ہیں ۔
میں اسے ایک مضمون بنانا چاہتا ہوں اگر آپ لوگ اجازت دیں ۔
بی بی سی کو تو برطانوی وزارت خارجہ سے فنڈ ملتا ہے۔ ایم آئی 6 کی طرح مگر نوائے وقت وغیرہ اپنے خرچے پر چلتے ہیں پیسہ کمانے کے لئے میرے خیال کے مطابق ان کا اشتہارات پر کنٹرول نہیں ہوتا کہ کونسا اشتہار دکھایا جائے گا۔ اشتہارات کا کنٹرول اس ایجنسی کے پاس ہوتا ہے جس کو سپیس ان اخبارات وغیرہ نے بیچ ہوتی ہے۔
ویسے ہم میں سے اکثر لوگ یوٹیوب چلانے کے لیے ہوٹ اسپوٹ شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے بھی بے ہودہ اشتہارات آجاتے ہیں۔۔۔ ۔
اور میں مشورہ دوں گا Tor Browser کاUltrasurf استعمال کیجیے۔