ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

اسد قریشی

محفلین
محمد بلال اعظم صاحب کی فرمائش پر جناب احمد فراز کی زمین میں کہی ایک غزل احباب کی نزر:
عشق کلفت ہے نہ دریائے فسوں ہے یوں ہے​
ہجر وحشت نہ سکوں ہے، نہ جنوں ہے یوں ہے​
آنکھ میں آکے لَہو اب تو ٹھہر جاتا ہے​
ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے​
گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا​
کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے​
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے​
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے​
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے​
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے​
ہم اسد دل میں بسا رکھتے ہیں دنیا ساری​
ورنہ کہنے کو یہ بس قطرہِ خُوں ہے یوں ہے​
اسد​
 
عروجِ فکر کی منتہیٰ ہے اسد صاحب۔۔۔
بہت خوب۔۔
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری فرمائش کی لاج رکھی اور غزل کے متعلق
بس اتنا ہی کہوں گا کہ
یوں ہے یوں ہے
واہ واہ کیا خوب غزل ہے۔
امید ہے اب آپ اردو محفل پہ آتے جاتے رہیں اور محفل کو اپنی خوبصورت شاعری سے مزید رونق بخشیں گے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!

بے شک بلکہ میں تو یہ تک سوچ رہا ہوں کہ اگر آج احمد فراز صاحب ہمارے درمیان ہوتے تو وہ بھی اس خوبصورت غزل پہ داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔
اسد قریشی صاحب آپ نے فراز کی زمین کا حق ادا کر دیا ہے۔
 

اسد قریشی

محفلین
عروجِ فکر کی منتہیٰ ہے اسد صاحب۔۔۔
بہت خوب۔۔
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے


بہت شکریہ ملک عدنان احمد صاحب اس قدر پیزیرائی پر بیحد ممنون ہوں۔
 

اسد قریشی

محفلین
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری فرمائش کی لاج رکھی اور غزل کے متعلق
بس اتنا ہی کہوں گا کہ
یوں ہے یوں ہے
واہ واہ کیا خوب غزل ہے۔
امید ہے اب آپ اردو محفل پہ آتے جاتے رہیں اور محفل کو اپنی خوبصورت شاعری سے مزید رونق بخشیں گے۔

محمد بلال اعظم صاحب، اس درجہ قدردانی کیلیے شکرگزار ہوں۔
 

اسد قریشی

محفلین
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!

اُستادِ محترم اعجاز عُبید صاحب، یہ پہلی سند ہے جو آپ کی اور اس محفل کی جانب سے اس غریب کو حاصل ہوئی، آپ کا بیحد شکرگزار ہوں۔ویسے آپ نے اب میرے لیے اور مشکل کردی ہے۔
 
واہ اسد صاحب۔ کیا کہنے۔ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس ۔ بس یہ کہ سکتا ہوں۔
کوئی پوچھے کہ غزل کیا ہےتو کہہ دوں گا اسے
یہ اسد بھائی کے لفظوں کا فسوں ہے، یوں ہے
 
گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا​
کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے
واہ بہت خوبصورت غزل ہے .شریک محفل کرنے کا شکریہ محترم اسد صاحب​
 

اسد قریشی

محفلین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!
خوب غزل ہے جناب اسد قریشی صاحب۔
میرے لیے تو یہ دونوں ہستیاں ہی سند ہیں۔
آپ کی غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے بہت پسند آئی جزاک اللہ
اور بلال کا بھی شکریہ
 
Top