ایک لڑکی دکاندار سے

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک چھوٹی سی بچی دوکاندار سے
جب میں بڑی ہو جاؤں گی تو کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟؟؟
دوکاندار مسکرا کر ہاں کر لونگا،
بچی۔ تو کیا تم اپنی ہونے والی بیوں کو ایک چاکلیٹ بھی نہیں کھلا سکتے:tongue:
 

ذیشان حیدر

محفلین
اکثر بچوں کی باتوں سے بڑے لاجواب ہوجاتے ہیں۔
کسی بزرگ کا قصہ ہے کہ گھر میں دیا جل رہا تھا بزرگ (نام یاد نہیں) نے بچے سے پوچھا بتاؤ بیٹا یہ روشنی کہاں سے آرہی ہے ۔بچے نے آناً فاناً دیا پھونک مار کر بھجا دیا اور کہا آپ بتائیں یہ روشنی کہاں‌چلی گئی۔بزرگ لاجواب ہوگئے۔
 
بہت خوب

بچوں کی ذہانت کے حوالے سے ایک واقعہ:
ایک مرتبہ کچھ فوجی ٹرک پر جا رہے تھے کہ ایک پل کے نیچے سے گزرنا ہوا۔ پل نیچا تھا اور ٹرک گزرنے کے تھوڑا سا فاصلہ درکار تھا۔ فوجی پریشان تھے۔
ایک بچے نے انہیں مشورہ دیا کہ ٹائروں کی ہوا نکال کر ٹرک گزار لیں بعد میں ہوا بھر لیں۔ چنانچہ فوجیوں نے ایسا ہی کیا اور بچے کو انعام دے کر منزل کی جانب گامزن ہوگئے۔

اس واقعہ میں‌کتنی سچائی ہے :idontknow:
 
Top