محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
ایک ماڈرن نصیحت
محمد خلیل الرحمٰن
(مولوی اسماعیل میرٹھی سے معذرت کے ساتھ)
کرے دوستی کوئی تم سے کہیں
جہاں تک بنے تم نبھانا نہیں
کرو تم جو حاسد کی باتوں پہ غور
نظر آئیں گے اور ہی تم کو طور
اگر تم سے ہوجائے سرزد قصور
تو لازم چھپانا ہے اس کو ضرور
بدی کی ہو جس نے تمہارے خلاف
اُسے تم کبھی بھی نہ کرنا معاف
نہیں یہ ، کہ تم اور احساں کرو
پیچارے کو یوں ہی پشیماں کرو
سزا ہی بنے اس کے دِل کا علاج
ملامت، معافی کی کیا احتیاج
بھلائی میں کچھ فائدہ اپنا ہو
بِنا فائدہ کچھ بھی کیونکر کرو
جو محتاج مانگے ، نہ دو کچھ اُدھار
سبھی خود ہی اپنے ہیں بس ذمہ دار
جو تُم کو ملا سینت کر ہی رکھو
نہ خرچہ کرو اس میں جو ہو سو ہو
سید شہزاد ناصر ، الف عین ، فاتح ، محمد وارث