حماد
محفلین
آداب . یہاں نیا ہوں . یہ تو مجھے میری مرضی کے خلاف دئیے گئے نام سے ہی ظاہر ہے. یعنی "مبتدی "
یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ یہاں ممبران کو اسطرح " ٹیگ " کیا جاتا ہے . غریب آدمی کہاں جائے ؟
جو اچھے ، قابل اور سنئیر ممبران ہیں وہ اپنے کام سے ہی اپنا نام بنا سکتے ہیں اور عزت کما سکتے ہیں .
یہاں کچھ "منتظم اعلیٰ " بھی نظر آے ، جو ہمیں (معذرت ، بھلا "ہمیں" کا استعمال ایک مبتدی کیسے کر سکتا ہے ) ، مجھے اکڑی گردنوں ایسے "وزیر اعلیٰ " محسوس ہوئے. ایک "موڈریٹر " نام کا عھدہ بھی جا بجا ممبران کے سینوں پہ سجا نظر آیا جو ایسے لگتا ہے کہ جب "منتظم اعلیٰ" کسی سے خوش ہوتے ہیں تو موڈریٹری کا عھدہ ایک آدھ ایوارڈ کے ساتھ عطا کر دیتے ہیں .
اس فورم کے بارے میں میری معلومات ابھی بہت محدود ہیں اسلئے اندھیرے میں مزید تیر چلانے سے پرہیز کرتا ہوں . اگر کسی منتظم اعلیٰ کو جلال آ گیا تو ایک منٹ سے پہلے پہلے تمام بازو مروڈ موڈریٹر ز کو لائن حاضر کر دیا جائے گا کہ یہ کون گستاخ یہاں تعارف کے نام پر معصوم ممبران کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے .