عبدالقیوم چوہدری
محفلین
ابن سعید بھائی بہت خوب۔ کیونکہ میں بھی نوارد ہوں اس لیے کچھ وضاحتیں میرے لیے بھی تھیں ۔۔۔۔۔برادرم حماد۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ آپ کو بعض فورمز میں پیغامات ارسال کرنے میں حدود و قیود کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ اسے ہماری انتظامی مجبوری گردانیں۔ در اصل بعض حساس زمرے مثلاً مذہب و سیاست میں لوگ بغیر محفل اور محفلین کا مزاج جانے پہونچ جائیں تو بسا اوقات ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایسا ماضی میں بارہا ہوا ہے اور پانی سر سے گزر جائے گالم گلوچ تک کی نوبت آ جائے تو آخری اقدامات اٹھانے کا ناپسندیدہ عمل بھی دہرانا پڑجاتا ہے۔ اور بین کیئے جانے پر احباب فوراً دوسری آئی ڈی سے مندرج ہو کر نئے سرے سے اپنی بچی کھچی بھڑاس نکالنے لگتے ہیں۔ ان سب مسائل کا ایک ہی حل نظر آیا کہ کم از کم اتنے پیغامات کی پابندی عائد کر دی جائے ان حساس زمروں میں جسے پار کرنے میں کم از کم اتنا عرصہ ضرور لگے کہ نئے اراکین محفل اور محفلین کے مزاج سے ہم آہنگ ہو جائیں۔ حالانکہ ہم خود ایک آزاد ماحول چاہتے ہیں جہاں ہر کسی کو آزادئ رائے کا حق حاصل ہو لیکن رواداری کا دامن بھی ہاتھ سے نا چھوٹے۔ اتفاقاً ابھی ہماری کمیونٹی میں بیشتر احباب دماغ کے بجائے دل سے سوچتے ہیں اور اپنا کہا نہ صرف بر حق مانتے ہیں بلکہ اس کو منوانے کے لئے لٹھ لے کر پیچھے پڑ جاتے ہیں خواہ اس کام میں کسی اور کا دل دکھے یا صدمہ پہونچے۔ امید ہے کہ آپ ہماری انتظامی مجبوریوں کو سمجھیں گے اور اس ملائم سی حد کو چند دنوں کے لئے برداشت کر لیں گے۔ اس کے علاوہ لائبریری کا زمرہ بھی ہے جہاں صرف مصدقہ مواد ہی موسٹ کیا جائے جو املا وغیرہ کی آلائشوں سے پاک ہو اس مقصد کے حصول کے لئے وہاں بھی لکھنے کی حد تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ پوری محفل آپ کی ہے آپ کہیں بھی اپنی موجودگی درج کرائیں اور ہمیں اپنی صلاحیتوں سے مرعوب و محظوظ کریں۔
مبتدی ٹیگ کا قصہ یوں ہے کہ وہ کسی کی علمی استعداد کا اعلان نہیں کرتا بلکہ محفل میں نو وارد ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ اس طرح محفلین بات کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فلاں شخص کو کسی موقع پر کیا کچھ بتانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ پھر یہ اسٹیٹس تو محض الفاظ کا پھر ہے کہیں تو مبتدی (یعنی محفل آمد کی ابتداء) بجائے نو وارد لکھ دیا جائے۔ بہر کیف اس سے کیا فرق پڑ جائے گا؟ امید ہے کہ آپ اس بات کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
رہا سوال ناظمین و موڈریٹرز کا تو وہ حاکم نہیں بلکہ آپ کے خادم ہیں۔ محفلین جابجابکھیرتے رہتے ہیں، کہیں عنوان درست نہیں تو زمرہ غلط ہے تو کہیں کسی کی معمولی سی بات پر جلال میں آ گئے اور اول فول بک گئے۔ ان سب الائشوں کو صاف کرنا اور محفل کو ایک خوبصورت جگہ بنانے کا عمل کرتے ہیں۔ نیز ناظمین کی کوشش ہوتی ہے کہ محفلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ آپ کے تکنیکی و دیگر مسائل کو حل کریں۔ محفلین میں سے مناسب لوگوں کو موڈریٹر متعین کریں وغیرہ۔ ان کاموں کو بجا لانے کے لئے انھیں کچھ اضافی اختیارات درکار ہوتے ہیں جو انھیں دستیاب ہوتے ہیں۔ اور ان خدمات کو اپنے ذمہ لینے کے لئے کسی کا پیارا بننے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے آپ کو منوانے اور اپنی خدمات کی یقین دہانی کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ محفلین کو خواہ وہ ناظم ہوں، مدیر ہوں یا عام رکن، انھیں جو تمغے ملے ہیں وہ ان کی نمایاں کر کردگی کے پیش نظر دیئے گئے ہیں۔ اس میں کوئی وراثت یا سیاست دخیل نہیں ہے۔ آپ بھی کچھ نمایاں کام کریں گے تو محفل آپ کو بھی اعزاز ضرور بخشے گی۔ مدیران و ناظمین کو نمایاں رنگوں میں دکھایا جاتا ہے اس کا مقصد کسی برتری کا اظہار نہیں بلکہ یہ ایک قسم کا بیج ہے جو نئے اراکین کو بھی آسانی سے نظر آجاتا ہے تاکہ کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو ان میں سے کسی سے رابطہ کیا جا سکے۔ آپ نے علاقائی پروگراموں میں رضاکاروں کے سینے پر بیج لٹکتے ہوئے تو دیکھے ہی ہوں گے جو ان کو نمایاں کرنے کی غرض سے لگائے جاتے ہیں۔غیر مناسب آلائشیں
آپ کو مزید کچھ مسائل در پیش ہوں تو ہمیں بلا تکلف حکم کریں۔ ہمیں امید ہے کہ محفل کے بارے میں آپ کے تاثرات بہت جلدی مثبت ہو جائیں گے۔
لیکن کیا کچھ مناسب آلائشیں بھی ہوتی ہیں ؟