ایک مدد درکار ہے

الف عین

لائبریرین
میں اپنی یونی کوڈ اردو میں کمپوز کتابیں ورڈ کے پرنٹ سے ہی چھپوانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ لیکن اس صورت میں یہ مشکل ہو رہی ہے کہ اے 4 کاغذ پر دو کالم کرنے پر وہ ان پیج کی طرح سمیٹرک نہیں ہوتے۔ ان پیج کا پیج سیٹ اپ مجھے پسند ہے، جس میں ایک اے 4 صفحے میں کتاب کے دو صفحات ہوتے ہیں، لیکن یہ کالم نہیں ہوتے۔ ان پیج سے میں صحیح طریقے سے واقف نہیں ہوں۔ کیا کوئی اسی قسم کا مجھے پیج لے آؤٹ ٹمپلیٹ فراہم کر سکتا ہے جس میں ان پیج والی ہی سیٹنغس ہوں!!
 

سلیم احمد

محفلین
اگر میں آپ کا مطلب صحیح سمجھا ہوں تو کیا درج ذیل ویب سائٹ پر آپ کا حل لکھا ہوا ہے۔
http://forums.techguy.org/windows-xp/579463-microsoft-word-how-format-book.html
لنک سے متعلقہ پوسٹ کاپی کرکے ذیل میں درج ہے۔

I have used this excerpt from Microsoft and it works pretty well. The only thing you will want to do next time is to create the blank book and then type the content in. Will save you a lot of layout headaches.

When you select Book fold for your page setup, Microsoft Word prints two pages on one side of the paper. When you fold the paper, it opens like a book. This option is intended for documents that have more than two pages.

1. Set up your document as a booklet.
When you create a booklet, it's best to start with a new, blank document so that you have better control over the placement of text, graphics, and other elements. You can add a book fold to an existing document, but you may have to reposition some elements once the book fold is in place.
A. Start a new, blank document.
B. On the File menu, click Page Setup, and then click the Margins tab.
C. In the Multiple pages list, select Book fold.
If your document is not set to landscape orientation, Microsoft Word sets it to landscape.
D. In the Inside and Outside boxes, type or select the amount of space you want for the inside and outside margins (margin: The blank space outside the printing area on a page.).
If you need even more space along the fold to accommodate binding, type or select the amount of space you want in the Gutter box.
E. In the Sheets per booklet list, select the number of pages you want to include in a single booklet.
If the number of pages in the document exceeds the number of pages you select for a booklet, Word prints the document as multiple booklets.
F. Select any other options you want in the Page Setup dialog box.
G. Add text, graphics, headers or footers (header and footer: A header, which can consist of text or graphics, appears at the top of every page in a section. A footer appears at the bottom of every page. Headers and footers often contain page numbers, chapter titles, dates, and author names.), and other elements to your document as usual.

2. On the File menu, click Print.

3. Set options for printing on both sides of the paper.
If you're using a duplex printer (one that automatically prints on both sides of the paper)
Click Properties, and then set the options you want. If you have a choice of setting the page orientation and duplex options, select landscape orientation, and flip the document on the short edge or short side.

If you aren't using a duplex printer
In the Print dialog box, select the Manual duplex check box. Word will print all of the pages that appear on one side of the paper, and then prompt you to turn the stack over and feed the pages again.

4. Select the page range you want to print.

If you click Current page or Pages, Word prints the page you indicate, plus the three other pages that belong on the same sheet of paper.
If you click Selection, Word prints your selection using the default page layout instead of booklet layout.
 

اسد

محفلین
میں ورڈ تو استعمال نہیں کرتا کہ ٹمپلیٹ کے سلسلے میں مدد کر سکوں، لیکن اگر ان فائلوں کی پی ڈی ایف درست بن جاتی ہے تو اڈوبی ریڈر میں ایک A4 صفحے پر ڈوکیومنٹ کے دو صفحے پرنٹ ہو جاتے ہیں۔ سیٹنگ ذیل کی تصویروں میں ہے۔

adobe1.png


adobe2.png
 

اسد

محفلین
شاید اردو صفحات پرنٹ کرنے کی سیٹنگ مختلف ہو گی۔ ذیل کی تصویر میں کتابچہ پرنٹ کرنے کی سیٹنگ ہے، بائنڈنگ دائیں طرف سلیکٹ کرنے سے اردو صفحات درست پرنٹ ہوں گے۔ سیٹنگ صفحے کے دونوں طرف دو، دو صفحات پرنٹ کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ اگر ٹمپلیٹ نہ ملے تو یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں ڈوکیومنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑتی۔

adobe3.png
 

وجی

لائبریرین
الف عین جی آپ اگر مائیکرو سافٹ آفس استعمال کر رہے ہیں تو اس میں ایک حل ہے
اور وہ ہے کہ آپ پیج کا کالم ایک ہی رکھیں، پیج لینڈ اسکیپ پر رکھیں اور پھر پیج سیٹ آپ پر جائیں
ملٹیپل پیجز کے آگے آپشن ہوگا اس میں دو پیج ایک شیٹ ( 2pages per sheet ) کا آپشن سلیکٹ کرکے دیکھیں
پیج آدھا نظر آئے گا اس حل کو استعمال کرکے دیکھیں شاید بات بن جائے
 
م

محمد سہیل

مہمان
جی وجی صاحب
آپ نے بالکل صحیح حل بتلایا
مجھے بھی یہ چیز ضرورت تھی۔۔
جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
ہر پرنٹر میں بک لیٹ پرنٹنگ یا ملٹی پل پیجیز کی سیٹنگ مختلف ہوتی ہے۔ یہ سب تو میری معلومات میں ہیں۔ لیکن میرے پاس پرنٹر کہاں ہے بھائی۔ پریس میں ہی چھپوانا پڑے گا تو وہاں کے پرنٹر کی سیٹنگ کا معلوم نہیں۔ ہاں پی ڈی ایف بنا سکتا ہوں، لیکن اس صورت میں یہ نا ممکن ہے کہ پرنٹ کرتے وقت کوئی غلطی نظر آئے اور اساے سدھارا جا سکے۔ دو تین دفتر کے پرنٹرس میں اس کا حل تلاش کرنے کے بعد ہی میں نے سوچا کہ دوسروں کے پرنٹر میں یہ سیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے کچھ ورڈ میں ہی کیا جا سکتا ہو۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
میرا بھی ورڈ سے متعلق ایک سوال ہے۔
اس کے لئے الگ سے دھاگہ شروع کرنا شاید فورم پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
اگر "الف عین" صاحب کی اجازت ہو تو یہیں پوچھ لوں؟
 
م

محمد سہیل

مہمان
آپ یہ چیک کریں


اور میں نے جو اوپر گزارش کی تھی اس کا آپ نے جواب نہیں دیا ؟؟
 

الف عین

لائبریرین
سہیل، آپ کا پیغام ابھی دیکھ رہا ہوں، اس وقت ساتھ ساتھ ہی پوسٹ ہوئے تھے پمارے مراسلات۔۔
ضرور پوچھ سکتے ہیں، اگر اس بات سے مزید باتیں نکل آئیں تب منتظمین اُس حصے کو منتقل کر دیں گے
 
م

محمد سہیل

مہمان
شکریہ الف عین صاحب
میں نے یہ پوچھنا ہے کہ،
ورڈ2003 میں آٹو سیو کا آپشن ہے یا نہیں؟ جیسا انپیج میں ہوتا ہے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
سہیل، وہ تو ہر ورژن میں ہوتا ہے۔آٹو رکوری فائل بنتی ہے اس طرح جس کو ورڈ خود کھول سکتا ہے، کریش ہونے پر وہی آٹو سیوڈ داکیومینٹ رکور ہوتا ہے۔ Word Options میں جا کر ڈفالٹ دس منٹ کو کم کر دیں اگر جلدی جلدی سیو کرنا چاہیں تو۔

طلحہ۔ شکریہ، اب مجھے ورڈ میں ہی اس کا حل مل گیا ہے۔
صابر۔ تم نے کوئی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہ مجھے نظر نہیں آ رہی۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
سہیل، وہ تو ہر ورژن میں ہوتا ہے۔آٹو رکوری فائل بنتی ہے اس طرح جس کو ورڈ خود کھول سکتا ہے، کریش ہونے پر وہی آٹو سیوڈ داکیومینٹ رکور ہوتا ہے۔ Word Options میں جا کر ڈفالٹ دس منٹ کو کم کر دیں اگر جلدی جلدی سیو کرنا چاہیں تو۔

طلحہ۔ شکریہ، اب مجھے ورڈ میں ہی اس کا حل مل گیا ہے۔
صابر۔ تم نے کوئی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہ مجھے نظر نہیں آ رہی۔

لیکن ورڈ 2003 میں Word Options کونسے مینیو میں ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
ورڈ 2003 میں یہ Tools کے تحت ہے، محض Options۔اس کے تحت save ٹیب دیکھیں۔2007 اور 2010 میں اسے ورڈ آپشن کہتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
طلحہ، تمہارے ہی مشورے پر عمل کرنے کا ارادہ ہے۔ پرنٹ کر کے دیکھتا ہوں کہ کیا پریس میں قابل قبول ہے؟
 
Top