ایک مرثیہ کی تلاش

ایک ندیم سرور کا 1986 میں پڑھا گیا مرثیہ کچھ یوں شروع ہوتا ہے:

رجب کی تیسری کو تم نے گھر کیا ویراں
تمہارے بعد ہوئیں تین عیدیں بابا جاں
شب برات ہوئی دوسرے مہینے عیاں
بروح حمزہ نہ تھی مجھ میں فاتحہ کی تواں
تمام روز تڑپتے تڑپتے رات ہوئی
ہمارے گھر میں نہ عید شب برات ہوئی


غالباً میرزا دبیر کا ہے مگر ان کی ریختہ پر موجود کتب سے ڈھونڈنے میں نہیں مل رہا۔
 
درج ذیل ویب سائیٹ کے ربط پر کلک کریں اور پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی جس میں یہ مرثیہ موجود ہو گا۔

اس ربط پر کلک کریں
بہت شکریہ، مجھے اس ویب سائٹ کا پتہ نہیں تھا۔ مگر اس میں ایک مسئلہ ہے کہ شاعر کا نام درج نہیں ہے اورمرثیہ نوحے کی نسبت بھی نا مکمل لگ رہا ہے۔

یہ بھی ہو سکتا ہے ندیم سرور نے کسی اور مرثیے کو شامل کر دیا ہو۔
 
یہ کتاب مل گئی: http://www.ur.islamic-sources.com/download/BOOK10/ہلال محرم شمشیر ماتم حصہ ۱.pdf

کتاب کا نام: ہلال محرم حصہ اول، دوم، ثوم

اس مرثیہ کا باقی حصہ شاید حصہ دوم یا ثوم میں ہوگا جو انٹر نیٹ پر نہیں مل رہے۔

تدوین:

انگریزی میں کتاب کا نام ڈھونڈنے سے یہ بھی مل گئی:

Hilal-e-Muharram Shamsheer-e-Matam ebooks | Rekhta

(صفحہ 177)
 
آخری تدوین:
Top