ایک مسئلہ

گلِ لالہ

محفلین
کیا کوئی ہماری مدد کر سکتا ہے۔ ہم جب محفل پر لاگ ان ہوتے ہیں تو ہمیں فل ویو دکھائی نہیں دیتا۔ یعنی ابھی بھی جب ہم یہ مسئلہ ٹائپ کر رہے ہیں تو ہمارے مانیٹر پر آدھا صفحہ دکھائی دے رہا ہے اور ہمیں اپنے ٹائپ کردہ جملے پورے نہیں نظر آ رہے۔ اسی طرح جب ہم صفحہ اول کھولتے ہیں تو بھی سائیڈ پر جہاں تھریڈز کی لسٹ ہوتی ہے وہ بھی پوری دکھائی نہیں دیتی۔
ہم نے بار بار چیک کیا ہے یہ صرف اسی سائٹ پر مسئلہ ہے۔ باقی سب ٹھیک ہے۔ پلیز ہمارا مسئلہ حل کرئے کوئی
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی آپ سے مدد کی درخواست ہے۔ ایسا نہ ہو گلِ لالہ اُکتا کر آنا ہی چھوڑ دیں۔
 

گلِ لالہ

محفلین
اور نہیں تو کیا۔ یقین مانیں بہت کوفت ہو رہی ہے ہمیں۔ پتہ نہیں چلتا کہ جو لکھ رہے ہیں وہ صحیح بھی لکھا جا رہا ہے کہ نہیں۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی اطلاع کے لیے کہ بالکل صحیح لکھ رہی ہیں آپ،

بس تھوڑی دیر اور انتظار کر لیں، امدادی ٹیم اپنے سازوسامان کے ساتھ ابھی پہنچتی ہی ہو گی۔

نبیل بھائی آپ ہی کچھ مدد کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ نے اپنے ڈسپلے کی کیا ریزولیوشن سیٹ کی ہوئی ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ فورم [eng:8e75b5c91f]800 x 600[/eng:8e75b5c91f] پر صحیح طور پر ڈسپلے نہیں ہوتی۔ بہتر ہوگا کہ ریزولیوشن کو کم از کم [eng:8e75b5c91f]1024 x 728[/eng:8e75b5c91f] پر سیٹ کر لیں۔

والسلام
 

گلِ لالہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
آپ کی اطلاع کے لیے کہ بالکل صحیح لکھ رہی ہیں آپ،

بس تھوڑی دیر اور انتظار کر لیں، امدادی ٹیم اپنے سازوسامان کے ساتھ ابھی پہنچتی ہی ہو گی۔

نبیل بھائی آپ ہی کچھ مدد کر دیں۔
واقعی آپ کا کہنا سہی ثابت ہوا۔ امدادی ٹیم کی تجویز واقعی کارآمد تھی۔ شکریہ۔
 

گلِ لالہ

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آپ نے اپنے ڈسپلے کی کیا ریزولیوشن سیٹ کی ہوئی ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ فورم [eng:d9de2cca4b]800 x 600[/eng:d9de2cca4b] پر صحیح طور پر ڈسپلے نہیں ہوتی۔ بہتر ہوگا کہ ریزولیوشن کو کم از کم [eng:d9de2cca4b]1024 x 728[/eng:d9de2cca4b] پر سیٹ کر لیں۔

والسلام
جی ہاں آپ نے بالکل سہی غلطی پکڑی۔ ایسا ہی تھا۔ اب ہم نے سیٹنگز تبدیل کر لی ہیں۔ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
آئیندہ بھی جتنے مسئلے مسائل ہوں بلا جھجھک یہاں بیان کر دیں۔ آپ کی 911 سے زیادہ تیز رفتار سروس ہے یہاں کی۔

ہاں مسئلے محفل کے متعلق ہوں یہ نہیں کہ آپ ملازمت کو اور ملازمت آپ کو کیوں پسند نہیں؟ ویسے یہ “ ملازمت “ ہے کون؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہم آپ کی آرام پسندی میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ اور “ملازمت“ ہمیں کیا معلوم کہ کون ہے؟ ہم نے تو آپ کے پروفائل میں دیکھا تھا کہ آپ ملازمت کو پسند نہیں کرتیں اور ملازمت آپ کو، تو ہم سمجھے کہ کسی انسان کا نام ہے کیونکہ ملازم حسین تو اکثر سننے میں آیا ہے۔ تو ملازمت بھی ہو سکتا ہے ۔ :wink:
 

گلِ لالہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہم آپ کی آرام پسندی میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ اور “ملازمت“ ہمیں کیا معلوم کہ کون ہے؟ ہم نے تو آپ کے پروفائل میں دیکھا تھا کہ آپ ملازمت کو پسند نہیں کرتیں اور ملازمت آپ کو، تو ہم سمجھے کہ کسی انسان کا نام ہے کیونکہ ملازم حسین تو اکثر سننے میں آیا ہے۔ تو ملازمت بھی ہو سکتا ہے ۔ :wink:
ہاں یہ تو آپ نے پتے کی بات بتائی۔ لیکن ہم کسی “ملازمت“ نامی انسان کو نہیں جانتے۔ ہم نے تو بات کی تھی اس ملازمت کی جو کہ “نوکری“ کا نک نیم ہے :D
 

شمشاد

لائبریرین
او اچھا اچھا تو یہ وہ ملازمت ہے، جس میں پیسوں ویسوں کا چکر ہوتا ہے۔ ویسے اس دشمنی کی وجہ؟
 

گلِ لالہ

محفلین
جی جی وہی۔ لیکن دشمنی نہیں صرف نا پسندیدگی۔ وہ بھی اس لئے کہ ہمیں یس سر کہنا اچھا نہیں لگتا۔ اور یس سر یس سر کرنا ملازمت کا نا گزیر حصہ ہے۔ :oops:
 
Top