ایک مسلہ

جہانزیب

محفلین
میں نے آج اپنا بلاگ فائر فاکس میں کھولا تو ایک عجیب چیز دیکھنے کو ملی ، اس وقت میرے بلاگ کے پہلے صحفے پر دو stream فائل ہیں ایک
 

الف عین

لائبریرین
آتشیں لومڑی آپ کا پیغام کھا گیا شاید۔ بہر حال میں نے ابھی فائر فاکس میں آپ کا بلاگ دیکھا ہے، سٹریمنگ ویڈیو معہ آواز کے ٹھیک ہی آ رہا ہے۔ یہ پیغام بھی اس کے بھائی فلاک میں لکھ رہا ہوں انگریزی کا ریڈیو بٹن دبا کر۔ خدا خیر کرے۔
 

الف عین

لائبریرین
بات اب سمجھ میں آئی۔ ظاہر ہے کہ دو دو فائلیں ساتھ ساتھ پلے ہوں گی۔ جب میں نیچے آیا اور دوسری فائل دیکھی تو پتہ چلا اور پپھر کنٹرول سے دونوں کو الگ الگ پلے کیا تو پتہ چلا کہ تازہ فائل میں پنجابی گیت نہیں ہے، وہ پرانے بلاگ سے پلے ہو رہا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
میں نے آج اپنا بلاگ فائر فاکس میں کھولا تو ایک عجیب چیز دیکھنے کو ملی ، اس وقت میرے بلاگ کے پہلے صحفے پر دو stream فائل ہیں ایک audio اور ایک video ميں نے ان کو بلاگ پر embed کيا ھے اور autostart کو false پر رکھا ہے، انٹرنيٹ ايکسپلورر پر تو يہ صيح کام کرتا ہے مگر فائرفاکس ميں خود ہي دونوں چلنا شروع ہو جاتے ہيں کيا کسي کو معلوم ہے کہ فائر فاکس ميں autostart کو false کيسے کيا جائے؟
نوٹ۔ اعجاز انکل آتشي لومڑی ميں اگر ہم پہلے ڈيفالٹ تختی سے اردو لکھيں اور بعد ميں اس کو انگريزي کر کے ايک لفظ انگريزی کا لکھيں مگر اس کے بعد بجائے ڈيفالٹ تختی کے اپني ونڈوز کي تختی اردو کے لئے استعمال کريں تو فائرفاکس وہ والا سارا پيغام کھا جائے گا ابھي ميں انٹرنيٹ ايکسپلورر سے دوبارہ پيغام لکھ رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ دوستوں کا صبروتحمل ہی ہے کہ وہ ان مشکلات کے باوجود ویب پیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ میں آج کل فورم پر Slash News MOD انسٹال کر رہا ہوں جو کہ انسٹال ہو کر ہی نہیں دے رہا۔ اس سے فارغ ہوتے ہی ویب پیڈ کے مسائل پر توجہ دوں گا۔
 
Top