ماہ مبارک رمضان کی اس مبارک شب کو قرآن پاک کے لئے ایک مکمل اوپن ٹائپ نسخ فانٹ ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کررھا ہوں۔ جو کہ نہ صرف مکمل قرآنی علامات پرمشتمل ھے بلکہ روایتی برصغیری قرآنی اسلوب نگارش کا آئینہ دار بھی۔
فانٹ کا لنک
http://www.mediafire.com/download.php?m714jtunldv
فانٹ کی جانچ کے لئے پہلا اور آخری پارہ بھی مکمل کمپوز کرکے ساتھ پیش خدمت ھیں۔ مزید قرآنی پاروں پر کام جاری ہے اور بہت جلد وہ بھی پیش کردیئے جائیں گے۔
پہلا پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?zl2nzmyhdk2
آخری پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?iwnynnj3xt2
یہاں یہ ضرور ذہن نشین کر لیں کہ ذیل کے لنک میں موجود دونوں پارے صرف فانٹ کی ٹیسٹنگ کے لئے کمپوز کئے گئیے ھیں اور باوجود انتہائی محنت و پڑتال کے اس میں غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ان کو کسی بھی سطح پر ترسیل سے قبل ان کی پروف ریڈنگ ضرور کروالی جائے۔ تاکہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ رہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو قرآن پاک میں سہواً رہ جانے والی کسی بھی غلطی سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
میں اس فانٹ کی تیاری کے مراحل میں برادر شاکر القادری اور برادر عبد المجید کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی ہر لمحہ مشاورت اور رہنمائی سے آج یہ فانٹ آپ کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ برادر خاور بلال صاحب کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے اس فانٹ کے لئے ایک خوبصورت ٹائیٹل ڈیزائن کیا۔ جو اوپر پیش کیا گیا۔
اللہ تعالٰی ان سب کی توفیقات میں مزید اضافہ اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!
آپ دوستوں کو ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے پیش کیا جانے والا تحفہ یقینا پسند آئے گا۔ اس سلسلے میں اپنی آراء سے ضرور نوازئیے گا۔
آج شبکی عبادات اور دعاؤں میں اس بندہ ناچیز کو ضرور یاد رکھیں۔ شائد یہی ہمارے لئے آخرت میں توشئہ نجات بن جائے۔