ایک مینو ال کا ترجمہ

الف عین

لائبریرین
میرے دوست راوت کا ای میل:
btw, do you have any reliable person who fulfills his commitment, who would like to do paid English-> Urdu Translations. Computer manual of something, Some 250 pages, but content is mostly 2-3-4 lines each page or so. The payment would be as per number of words.

Do you have time and interest in doing it? Or anyone else? At what rates?
کیا اس کے لئے کوئی تیار ہے؟ ان کو کیا ’بھاؤ‘ بتایا جائے؟
 
یوں تو میرے ایک جاننے والے ہیں جو ٹرانسلیشن کرتے ہیں۔ عموماً انگلش-عربی ان سے پوچھتا ہوں۔ ویسے بغیر مواد دیکھے بھاؤ کا تخمینہ مشکل ہے۔
 

دوست

محفلین
تلمیذ صاحب پروفیشنل ٹرانسلیٹر ہیں۔ انگریزی سے اردو اور پنجابی۔ یوں تو ترجمہ میں بھی کرلیتا ہوں لیکن میں پروفیشنل نہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ شاکر جی !

کیوں نہیں آپ اعجاز صاحب سے رابطہ کر کے خود اس پروجیکٹ کی ذمہ داری لے لیتے۔ اگر وہ آپ کا نام ان صاحب کو دے دیں تو، کمپیوٹر کی زبان آپ کا اپنا میدان بھی ہے،

اعجاز صاحب، میں شاکر میاں کی سفارش کرتا ہوں۔

مجھے مطلع رکھئے گا شاکر !!
 

الف عین

لائبریرین
کل میں میل کرتا ہوں راوت کو۔ آج تو انہوں نے دو ٹیکسٹ فائلیں مجھ کو ہی بھیجیں کہ ان کا ترجمہ چیک کر لوں۔ لیکن یہ مینوال نہیں تھا۔ یہ کام تو میں نے کر کے فائلیں واپس میل کر دی تھیں ان کو۔
 
Top