سر جی میری رائے زمینی حقائق کے بالکل عین مطابق ہے ورنہ مجھے بتائیں ۔۔سعودیہ کے پاس کیا ہے پاکستان اور امریکہ کے علاوہ فوجی سٹرینتھ میں۔۔۔nothing۔۔۔جہاں جہاں سعودی کے نام پر فوج ہے تو کیا سعودی فوجی لڑ رہے ہیں ہاں سعودیہ سے تنخواہ ضرور لے رہے ہونگے ۔۔۔ تو بھائی آپ فقہی کو ابھی چھوڑیں ابھی strategicalبنیادوں پر تو طے کرلیں۔ ۔ ۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت، شام، عراق،ان ممالک کے درمیان ایک بات مشترک ہے۔ ان کی حکومتیں آمریت، تعصب اور واضح طور پر عوامی نمائندگی سے فارغ ہیں۔ یہاں امریکہ کی حمایت کے بغیر پندرہ دن نہ نکال سکنے والی بات کو سچ سمجھنے والوں کو اس کے حق میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ امریکی حمایت یا حفاظت کے نہ ہونے سے ایسا کیا ہوگا کہ وہاں ڈم ڈم ڈیغا ڈیغا ہو جائے گا۔ طے کرنا کیسا امریکہ کی ٹیکنالوجی اور سیاسی طاقت کے باوجود زمینی حقائق پر کنٹرول اس کے بس میں نہیں ہے۔ امریکہ کسی ملک میں مداخلت نہ کرنے کے سنہری اصول کو کم از کم مانتا ضرور ہے عمل کرنا نہ کرنا ایک الگ موضوع ہے۔ تو امریکی حمایت ختم ہونے کی صورت میں ایسا کیا ہوگا کہ سعودی عرب کا جمبو جیٹ چچوں پھٹ چچوں پھٹ کرنے لگے گا۔ وقت کی قید کو ثانوی سمجھ لیں فی الحال کچھ ایسے چشم کشا زمینی حقائق ہمیں دکھائیں جس سے ہم یہ مان سکیں کہ امریکی دعویٰ کسی بھی درجے پر سچا ہے۔
اگر امریکہ ایسا کہہ رہا ہے اور سچا ہے تو امریکہ سے ہزاروں میل پہلے سعودیہ کے ہمسائے آتے ہیں کیا عوامی یا حکومتی یا فوجی سطح پر ان کا اثر و رسوخ امریکہ سے کم ہوگا ۔۔۔؟؟؟
(ایران ، عراق،شام،اردن،اسرائیل،مصر،سوڈان،یمن،عمان،امارات،قطر،بحرین،کویت)
ان کی فوجی طاقت اور عوام میں اثر و نفوذ اقتصادی تعلقات کیا سعودی نظام و حکومت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔۔؟؟ کیا امریکہ اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام پہلوؤں سے سعودی حکومت کو گرانے یا غیر مستحکم کرنے کی کوشش اور عقلمندی کر سکتا ہے۔۔؟؟
کامن سینس کی بات ہے میری رائے میں وہ ایک گپ تھی اور گپ کی حد تک ہی سنجیدگی سے لینی چاہیئے کیونکہ کسی بھی ملک میں تب تک تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک عوامی رائے عامہ کو اس ملک کے نظام کے خلاف نہ کر لیا جائے اب چاہے وہ میڈیا سے ہو، سوشل میڈیا سے ہواپنے جاسوسوں کے ذریعے ہو یا پھر اپنے کسی نمائندے کے ذریعے لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کے بہانے اپنے دیئے ہوئے اعدادو شمار کو لوگوں کے اذہان میں فیڈ کرتے ہوئے حقائق کی طرف ان کا نقطہ نظر تبدیل کرنے کی کوشش ۔ بہر حال معاملہ پھر رواٹیٹ مچپڑ پر جا کر ہی ختم ہوگا