ایک ناقابلِ یقین سچ (از خالد مسعود خان)

عاطف بٹ

محفلین
2496_12273821.jpg
 
گو شاہ محمود قریشی بہت لفاظ،عیار اور موقعہ پرست انسان ہے لیکن ریمنڈ کیس کے حوالے سے بہت راست قدم اٹھایا تھا اور اس کے علاوہ جب یہ ضلعی ناظم تھا تو اپنے وقت میں پرویز مشرف کی ملتان آمد پر اس کو نولفٹ کیا تھا۔
خالد مسعود خان کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ بہت پرانا خدا واسطے کا بیر ہے جس کی کسر وہ گاہے بگاہے نکالتا رہتا ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ہر حلقے سے تین بہترین امیدواروں کو چُنا ہے اور ان میں سے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جا رہا ہے جو نشست جیتنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ کیونکہ پارٹی قیادت بہت دباؤ کا شکار ہے۔ ایک جانب میڈیا کی پکار ہے کہ یہ جماعت چند ہی سیٹیں لے جائے گی اور دوسری جانب اندرونی دھڑے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں۔ ٹکٹ دینے کا باقإعدہ نظام بنایا گیا ہے ۔مگر لوگ چاہتے ہیں کہ اس نظام سے روگردانی کرکے پارٹی وابستگی کے دن مہینے گن کر ٹکٹ دیا جائے۔
ٹکٹوں کے امیدوار سفارشیں کرواتے بھی پائے گئے ہیں۔ ہر بڑی پارٹی کے پاس ہر حلقے کے لئے تین چار اہل امیدوار ہوتے ہیں مگر ٹکٹ ایک ہی کو ملتا ہے ۔
بے کار تنقید ہو رہی ہے
 

نایاب

لائبریرین
عمران خان اکیلا کہاں تک چھانٹی کرے ۔ دریا میں رہتے اگر سب ہی مگر مچھوں سے بیر رکھے گا ۔ کہاں منزل تک پہنچنے کے قابل رہے گا ۔ ابھی تک تو عمران خان کی روشن پاکستان کے لیئے کی جانتے والی سیاست درست راہ پر چلتی ہی محسوس ہو رہی ہے ۔ سیاست میں مصلحت اپنے قدم جمانے کے لیئے لازم امر کا درجہ رکھتی ہے ۔ یہ ٹکٹوں کی تقسیم پی ٹی آئی کے مقاصد سے مخلص کارکنوں کے لیئے کسی بھی صورت پریشان کن نہیں ہے ۔ لیکن باہر بیٹھے انہیں اک ایشو بنا کر پی ٹی آئی میں انتشار پیدا کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ باسٹھ تریسٹھ پر عمل پیرا ہونے کا حال قوم بخوبی دیکھ چکی ۔ اب فرشتے کہاں سے آئیں ۔ مجھ جیسے مفاد پرست لٹیرے ہی ملیں گے ۔ کوئی کم تو کوئی زیادہ ۔
 
Top