ایک نایاب کتاب

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

چند دن پہلے مجھے ایک نایاب کتاب ہاتھ لگی اس میں دہلی کی قدیم عمارات کا ذکر ہے اور خاص بات یہ کہ ان عمارتوں کے عکس بھی دئے گئے ہیں مجھے تفصیل سے کتاب دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا میں جلد ہی لائبریری (جہاں یہ کتاب اس وقت موجود ہے) اس کی فوٹو کاپی کروا کر اسے ٹائپ کر کے یہاں ڈیجیٹل لائبریری میں شامل کرنا چاہتی ہوں ۔ مشکل یہ ہے کہ یہ کتاب انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے اور اس کے کچھ صفحات بھی مجھے شک ہے کہ غائب ہیں ۔

کیا کوئی صاحب یا صاحبہ ذاتی طور پر اس موضوع پر کوئی کتاب رکھتے ہیں یا کسی ایسے کتب خانے تک دسترس ہو جہاں یہ کتاب بہتر حالت میں موجود ہو ؟ تاکہ مکمل متن حاصل کیا جا سکے۔

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا تلمیذ صاحب آپ نے۔ کتاب اور مصنف کا نام اور ناشر کی تفصیل اگر ہو سکے تو :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صرف کتاب کے متاثر کا نام دیا جا سکتا ہے ، اور وہ ہے شگفتہ :)

کتاب کا سر ورق نہیں
بہت بوسیدہ
فیومیگیشن زدہ
میری ہتھیلیوں میں جلن ہونے لگ گئی تھی پکڑنے سے !!
 

mrkk

محفلین
مجھے لگتا ہے یہ سر سید احمد خان کی کتا ب اثارالصنادید ہے یہ میرے پا س بھی تھی لیکن کسی نے چرا لی۔ اس کو اگر ہو سکے تو ضرور برقائیں اس کا سکین شدہ مسودہ بھی نیٹ پر دستاب نہیں ( کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی یادگاروں سے کتنے غافل ہیں)

ریاض
 

mrkk

محفلین
سیدہ شگفتہ صاحبہ

اب تو نام بھی معلوم ہو گیا اب انتظار کس با ت کا برقا نے کی مہم شروع کردیں نا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
Top